علیحدگی اور قرنطینہ کا کیلکولیٹر

This page is being reviewed for updates. The Washington State Department of Health has updated its guidance for what to do if you are sick with COVID-19 or were exposed to COVID-19. This page may have content that is inconsistent with the new guidance.

کووڈ-19 کے لئے علیحدگی اور قرنطینہ :: محکمۂ صحت برائے ریاست واشنگٹن (صرف انگریزی)

براہ مہربانی ذیل میں دیکھیں کہ اپنی علیحدگی یا قرنطینہ کی مدت کا حساب کیسے کیا جائے۔ علیحدگی کے دوران کیے جانے والے کاموں کے متعلق اضافی معلومات کے لئے براہ مہربانی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا کرنا چاہیے (PDF). دیکھیں۔ کووڈ-19 میں مبتلا شخص سے قریبی رابطہ ہونے پر کیے جانے والے کاموں کے متعلق اضافی معلومات کے لئے براہ مہربانی کووڈ-19 میں مبتلا شخص سے ممکنہ سامنا ہونے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) دیکھیں۔

اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے یا آپ کووڈ-19 کے باعث شدید بیمار ہیں تو آپ کی صورتحال میں ممکنہ طور پر ان کیلکولیٹرز کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اضافی معلومات کے لئے براہ مہربانی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) دیکھیں۔

اگر آپ زائد خطرے کے ماحول میں رہائش یا ملازمت رکھتے ہیں تو آپ کی صورتحال میں شاید ان کیلکولیٹرز کا اطلاق نہیں ہوتا۔ زیادہ خطرے کے ماحول میں شامل ہیں: نگہداشت صحت کے ادارے، اصلاحی ادارے، حراستی ادارے، بےگھر افراد کے شیلٹر، عارضی رہائش، تجارتی بحری ماحول (مثلاً سمندری خوراک کا تجارتی جہاز، کارگو کا جہاز، کروز جہاز)، عارضی کارکنان کی رہائش، یا پرہجوم مقامات ملازمت جہاں کام کی فطرت کے باعث جسمانی فاصلہ رکھنا ممکن نہ ہو (مثلاً گودام، فیکٹریاں، اور خوراک پیک کرنے اور گوشت پر عمل درآمد کے ادارے)۔ اپنی علیحدگی کی مدت کے بارے میں معلومات کے لئے براہ مہربانی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آںے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) اور قرنطینہ کی مدت کے متعلق معلومات کے لئے کووڈ-19 میں مبتلا شخص سے ممکنہ سامنا ہونے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) دیکھیں۔

میرا ٹیسٹ مٹبت آیا ہے اور مجھ میں علامات ہیں یا تھیں: میری علیحدگی کی مدت کا حساب لگائیں۔

5 دن کی علیحدگی

درج ذیل صورتوں میں 5 دن کی علیحدگی مناسب ہے:

  • آپ کی علامات میں بہتری آئی ہے، اور
  • آپ کو بخار ہوئے یا بخار گھٹانے کی دوا استعمال کیے ہوئے 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، اور
  • آپ دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہننے کے قابل ہیں

اگر اس معیار کا اطلاق ہوتا ہے تو آپ کی علیحدگی کا پورا آخری دن ہے:
آپ کی علیحدگی ذیل کو ختم ہو گی:

مزید 5 دن تک ( تک) دوسروں کے گرد ماسک پہننا یقینی بنائیں اور ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن میں آپ ماسک نہیں پہن سکتے۔ آپ کو چاہیے کہ تک زائد خطرے میں مبتلا افراد کے گرد موجود رہنے سے گریز کریں۔ سفر کے متعلق معلومات کے لئے سفر | CDC (صرف انگریزی) دیکھیں۔

اگر آپ کو اینٹی جن ٹیسٹ تک رسائی حاصل ہو تو آپ علیحدگی کے پانچویں دن ٹیسٹ کروا کر دوسروں کو متاثر کرنے کا خطرہ مزید گھٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ٹیسٹ منفی آئے تو 5 دن بعد آپ کی علیحدگی ختم ہو سکتی ہے، لیکن مزید 5 دن تک ( تک) دوسروں کے گرد ماسک پہننا جاری رکھیں۔ اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو آپ کو تک علیحدگی جاری رکھنی چاہیے۔

10 دن کی علیحدگی

اگر آپ پر درج ذیل معیار کا اطلاق نہیں ہوتا تو آپ کو 10 دن تک علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔

اگر آپ 10 دن تک علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو آپ کی علیحدگی کا پورا آخری دن ہے:
آپ کی علیحدگی ذیل کو ختم ہو گی:

اگر کو آپ کی علامات میں بہتری نہ آئے یا آپ کو بخار جاری رہے (یا بخار گھٹانے والی دوا کی ضرورت ہو) تو اپنی علیحدگی کے اختتام تک انتظار کریں، یہاں تک کہ علامات میں بہتری آ جائے اور بخار کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے بغیر آپ کو 24 گھنٹوں تک کوئی بخار نہ ہو۔

میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن مجھ میں کوئی علامات موجود نہیں: میری علیحدگی کی مدت کا حساب لگائیں۔

5 دن کی علیحدگی

درج ذیل صورتوں میں 5 دن کی علیحدگی مناسب ہے:

  • آپ دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہننے کے قابل ہیں

اگر آپ میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور آپ دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہن سکتے ہیں تو آپ کی علیحدگی کا پورا آخری دن ہے:
آپ کی علیحدگی ذیل کو ختم ہو گی:

مزید 5 دن تک ( تک) دوسروں کے گرد ماسک پہننا یقینی بنائیں اور ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن میں آپ ماسک نہیں پہن سکتے۔ آپ کو چاہیے کہ تک زائد خطرے میں مبتلا افراد کے گرد موجود رہنے سے گریز کریں۔ سفر کے متعلق معلومات کے لئے سفر | CDC (صرف انگریزی) دیکھیں۔

اگر آپ کو اینٹی جن ٹیسٹ تک رسائی حاصل ہو تو آپ علیحدگی کے پانچویں دن ٹیسٹ کروا کر دوسروں کو متاثر کرنے کا خطرہ مزید گھٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ٹیسٹ منفی آئے تو 5 دن بعد آپ کی علیحدگی ختم ہو سکتی ہے، لیکن مزید 5 دن تک ( تک) دوسروں کے گرد ماسک پہننا جاری رکھیں۔ اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو آپ کو تک علیحدگی جاری رکھنی چاہیے۔

10 دن کی علیحدگی

اگر آپ پر درج ذیل معیار کا اطلاق نہیں ہوتا تو آپ کو 10 دن تک علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔

اگر آپ 10 دن تک علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو آپ کی علیحدگی کا پورا آخری دن ہے:
آپ کی علیحدگی ذیل کو ختم ہو گی:

میرا کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہے (بطور قریبی رابطہ شناخت ہوئی): میری قرنطینہ کی مدت کا حساب کریں

آپ کسی ایسے شخص کے قریبی رابطہ تھے جس کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر آپ میں کوئی علامات موجود نہیں۔

Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی رہنمائی (صرف انگریزی) دیکھ کر جانیں کہ آیا آپ تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔ اگر آپ نے تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں تو آپ کو چاہیے کہ گھر پر رہیں اور قرنطینہ اختیار کریں۔

5 دن کا قرنطینہ

درج ذیل صورتوں میں 5 دن کا قرنطینہ مناسب ہے:

  • آپ نے تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں، اور
  • آپ دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہننے کے قابل ہیں

آپ کو چاہیے کہ کم از کم پورے 5 دن تک گھر پر رہیں اور قرنطینہ اختیار کریں (خواہ اس وقت کے دوران آپ کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آئے)۔ آپ کے قرنطینہ کا پورا آخری دن ہے:
آپ کا قرنطینہ ذیل کو ختم ہو گا:

مزید 5 دن تک ( تک) جب دوسرے لوگ آپ کے گرد موجود ہوں تو اچھی فٹنگ والا ماسک پہنیں، ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن میں آپ ماسک نہیں پہن سکتے اور زائد خطرے میں مبتلا لوگوں کے گرد موجود رہنے سے گریز کریں۔ سفر کے متعلق معلومات کے لئے سفر | CDC (صرف انگریزی) دیکھیں۔

آپ کو ٹیسٹ بھی کروانا چاہیے، خواہ آپ میں علامات ظاہر نہ ہوں۔ کووڈ-19 میں مبتلا فرد سے آخری مرتبہ قریبی رابطہ ہونے کے کم از کم 5 دن بعد ٹیسٹ کروائیں ( کو یا اس کے بعد)۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کو چاہیے کہ گھر پر رہیں اور دوسروں سے علیحدہ ہو جائیں (علیحدگی کے متعلق مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) دیکھیں)۔

10 دن کا قرنطینہ

درج ذیل صورتوں میں 10 دن کا قرنطینہ مناسب ہے:

  • آپ نے تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں، اور
  • آپ دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہننے کے قابل نہیں

آپ کو چاہیے کہ کم از کم پورے 10 دن گھر پر رہیں اور قرنطینہ اختیار کریں (خواہ اس وقت کے دوران آپ کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آئے)۔ آپ کے قرنطینہ کا پورا آخری دن ہے:
آپ کا قرنطینہ ذیل کو ختم ہو گا:

اس تاریخ کو آپ اپنی عام سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں لیکن پھر بھی اپنا خطرہ گھٹانے کے اقدامات کرنے چاہئیں (مثال کے طور پر تمام (صرف انگریزی( کووڈ-19 ویکسینز لگوائیں، تجاویز اور/یا تقاضوں کے مطابق ماسک پہنیں، ہوا کے کم بہاؤ والی جگہوں سے گریز کریں اور اکثر ہاتھ دھوئیں؛ مزید معلومات کے لئے اپنا اور دوسروں کا تحفظ کیسے کیا جائے | CDC (صرف انگریزی) دیکھیں)۔

کوئی قرنطینہ نہیں

اگر آپ نے تمام (صرف انگریزی) کووڈ-19 ویکسینز لگوا لی ہیں تو علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آپ کو گھر پر رہنے کی ضرورت نہیں۔ پھر بھی آپ کو چاہیے کہ تک دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہنیں اور ٹیسٹ کروائیں، خواہ آپ میں علامات ظاہر نہ ہوں۔ کووڈ-19 میں مبتلا فرد سے آخری مرتبہ قریبی رابطہ ہونے کے کم از کم 5 دن بعد ٹیسٹ کروائیں ( کو یا اس کے بعد)۔

اگر آپ کو گزشتہ 90 دن میں کووڈ-19 ہو چکا ہے (وائرل ٹیسٹ (صرف انگریزی) میں آپ کا نتیجہ مثبت آیا تھا) تو علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آپ کو گھر پر رہنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو پھر بھی چاہیے کہ تک دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہنیں اور کووڈ-19 میں مبتلا فرد سے آخری مرتبہ قریبی رابطہ ہونے کے کم از کم 5 دن بعد اینٹی جن ٹیسٹ (PCR ٹیسٹ نہیں) استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کروائیں ( کو یا اس کے بعد)۔

اگر آپ کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل کسی شخص سے قریبی رابطے میں آئے تھے اور آپ میں علامات موجود ہیں تو براہ مہربانی کووڈ-19 میں مبتلا شخص سے ممکنہ سامنا ہونے پر کیا کرنا چاہیے (PDF) دیکھیں۔