ٹیسٹ کس لئے؟
ہمارے K-12 اسکولوں میں ٹیسٹنگ لازمی ہے کیوں کہ کئی طلبہ ابھی تک ویکسین
کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ بھی ایک اہم اور ثابت شدہ اقدام ہے جو کہ کووڈ-19 کا پھیلاؤ محدود کرے گا۔
شراکت داریوں سے اسکولوں کا بوجھ گھٹ جاتا ہے
Washington State Department of Health (ریاست واشنگٹن محکمۂ صحت) شراکت داروں کے ساتھ مل کر Learn to Return program (اسکول واپسی کا پروگرام) کے ذریعے آمنے سامنے تدریس کے لئے محفوظ ماحول کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ Learn to Return (صرف انگریزی) کی مدد سے اسکول باآسانی اسی مقام پر طلبہ کو آسان کووڈ-19 ٹیسٹنگ فراہم کر سکیں گے۔
DOH، Washington Office of the Superintendent of Public Instruction (واشنگٹن دفتر برائے عوامی ہدایات کا سپرانٹنڈنٹ - OSPI) اور غیر منافع بخش تنظیم Health Commons Project کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 300 سے زائد اسکول ڈسٹرکٹس، بشمول رہاست بھر کے نجی، چارٹر اور قبائلی اسکولوں میں Learn to Return لا رہا ہے۔
اسکولوں کے لئے
Learn to Return:
- اسکولوں کے لئے مفت ہے
- اس میں اسکولوں کی شرکت رضاکارانہ ہے
- اس سے اسکولوں کو اپنی ٹیسٹنگ کی ضروریات کے مطابق مخصوص کووڈ-19 ٹیسٹنگ کی حکمت عملیاں تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا موقع ملے گا
- اس سے ڈسٹرکٹس کو ٹیسٹنگ آپشنز کی فہرست (صرف انگریزی) سے انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔ اس میں جانچ کے ٹیسٹ شامل ہیں، جن سے ممکنہ وبا پھوٹنے سے بچنے کے لئے ابتداء میں ہی کیسوں کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے
- اس سے ٹیسٹنگ کے مکمل عمل میں معاونت ہو گی، ٹیسٹنگ کی حکمت عملی بنانے والا فرد شامل ہو گا جو بہترین حکمت عملی اور آلات کی تیاری میں مدد کرے گا
مزید جاننے کے لئے اسکول کے منتظمین اور عملہ Learn to Return کا اسکول کے منتظمین اور عملے کا صفجہ (صرف انگریزی) ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
اندراج کروا کر اپنے اسکول ڈسٹرکٹ میں کام کا آغاز کریں (صرف انگریزی)
Learn to Return پروگرام کے تمام درجات تک رسائی ہی ٹیسٹنگ کے عمل میں اسکول کی کامیابی یقینی بنانے کی کلید ہے۔ شرکت آسان بنانے کے لئے وفاقی Public Readiness and Emergency Preparedness Act (عوام کے تیار ہونے اور ہنگامی صورت حال کی تیاری کا قانون) - PREP قانون - صرف انگریزی) نے اسکولوں کو ضابطہ کاری رکاوٹوں، جیسا کہ نگہداشت صحت کے لائسنسوں کے بغیر ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔ مزید براں، PREP قانون مقدمے اور ذمہ داری سے وسیع پیمانے پر استثنیٰ فراہم کرتے ہوئے اسکولوں کو قانونی غیر یقینی صورت حال اور خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔
والدین/سرپرسیتوں اور طلبہ کے لئے
Learn to Return:
- فیملیز کے لئے مفت ہے
- رضاکارانہ ہے
- اسکول میں آپ کے بچے کے تحفظ میں مددگار ہے
- آمنے سامنے تدریس کے لئے اسکول کھلے رکھنے کا باعث ہے
- اسپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں میں جاری شرکت کا موقع دیتا ہے
- بچے کی شناخت خفیہ رکھتا ہے
- استعمال میں آسان ہے، آپ کے بچے کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم گہرائی والا سویب ٹیسٹ کیا جاتا ہے
مزید جاننے کے لئے والدین اور طلبہ Learn to Return کے والدین اور طلبہ کا صفحہ (صرف انگریزی) ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
منجانب Washington State Department of Health خبرنامہ (صرف انگریزی)
وسائل (صرف انگریزی)
- Learn to Return
- Supplemental Considerations to Mitigate COVID-19 Transmission in K-12 Schools (PDF)
- PREP Act (PDF))
- Sporting Activities Guidance (PDF))
- اسکولوں اور چائلڈ کیئر کی رہنمائی
- K-12 COVID-19 Requirements 2021-2022 (PDF))
- کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج کی اطلاع دینا
- Washington State Department of Health خبرنامہ