کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ کے متعلق عمومی سوالات

ٹیسٹنگ کٹس تک رسائی

کووڈ-19 ٹیسٹ کہاں سے کروایا جا سکتا ہے؟

براہ مہربانی درج ذیل اختیارات پر غور کریں:

اگر آپ کو اپنے نزدیک ٹیسٹ کروانے کا مقام تلاش کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنے مقامی محکمۂ صحت یا ڈسٹرکٹ (انگریزی میں) سے بات کریں۔ آپ 1-800-525-0127 پر بھی کال کر سکتے ہیں اور # دبا سکتے ہیں۔ جب وہ فون اٹھائیں تو ترجمے کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنی زبان کا نام لیں۔

مجھے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں / ویب سائٹ میری زبان میں دستیاب نہیں۔ میں WA میں مفت کٹ کیسے آرڈر کروں؟

براہ مہربانی 0127-525-800-1 پر کال کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کا تعاون دستیاب ہے۔ کال سنٹر آپ کی جانب سے WA اور وفاقی آن لائن پورٹلز کے ذریعے آرڈر کر سکتا ہے۔

مجھے Say Yes! COVID test آن لائن پورٹل کے بارے میں کیا معلوم ہونا چاہیے؟

یہ پروگرام ریاست واشنگٹن، National Institutes of Health (قومی ادارۂ صحت) اور Centers for Disease Control and Prevention (مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی مشترکہ کوشش ہے۔ جب تک سامان موجود ہے، واشنگٹن بھر کے افراد دو تیز کووڈ-19 ٹیسٹ کٹس آرڈر کر سکتے ہیں جو Amazon کے ذریعے ان کے گھر براہ راست پہنچائی جائیں گی۔

فی گھرانہ/رہائشی پتہ فی ماہ دو آرڈر کیے جا سکتے ہیں اور ہر آرڈر میں 5 تیز ٹیسٹ موجود ہوتے ہیں۔ تمام آرڈر اور ترسیل مفت ہے۔

ٹیسٹ کے متعلق یا ٹیسٹ کرنے کے طریقے کے متعلق سوالات کے لئے  Say Yes! COVID testڈیجیٹل اسسٹنٹ ملاحظہ کریں یا 1-833-784-2588 پر کال کریں۔

کیا آپ DOH اور وفاقی ٹیسٹنگ کٹ دونوں سے  Say Yes! COVID testآرڈر کر سکتے ہیں؟

جی ہاں، اگر آپ ریاست واشنگٹن میں رہائش پزیر ہیں تو آپ Say Yes! COVID test ویب سائٹ اور وفاقی ویب سائٹ پر آرڈر دے کر گھر پر مبنی تیز کووڈ-19 ٹیسٹ کٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر میرے مزید سوالات ہوں تو کہاں سے جوابات ملیں گے؟

اگر DOH Say Yes! COVID Test program (DOH ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ پروگرام) کے متعلق آپ کے مزید سوالات ہیں تو عمومی سوالات کا صفحہ ملاحظہ کریں یا DOH کووڈ-19 ہاٹ لائن کو  1-800-525-0127 پر کال کریں (زبان کی معاونت دستیاب ہے)۔ وفاقی ٹیسٹنگ پروگرام کے بارے میں سوالات کے لئے ان کا عمومی سوالات کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

مجھے مفت ٹیسٹ کب موصول ہوں گے؟

پروگرام (Say YES! COVID Test (ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ) یا Federal Program (وفاقی پروگرام)) کے ذریعے درخواست کردہ ٹیسٹ عموماً آرڈر کے 1-2 ہفتوں کے درمیان ترسیل کر دیے جائیں گے۔

ٹیسٹ کروانے کے تمام مجوزہ اختیارات پر عمل کرنے کے بعد بھی مجھے کہیں سے ٹیسٹ نہیں مل رہا۔ اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھے کووڈ-19 ہے تو میں کیا کروں؟

ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو کووڈ-19 ٹیسٹ تلاش کرنے میں مشکل ہو رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ فی الحال ملک بھر میں سپلائی محدود ہے۔

اگر آپ کووڈ-19 کی علامات محسوس کر رہے ہیں یا آپ کا کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ آپ متاثر ہوئے ہیں تو ہم درج ذیل کی تجویز دیتے ہیں:

میرے گھرانے میں چار سے زائد افراد ہیں۔ میں فیملی کے تمام ارکان کے لئے ٹیسٹوں تک رسائی کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟
  • آپ واشنگٹن کیSay Yes! COVID test  ویب سائٹ کے ذریعے فی ماہ (5 ٹیسٹوں پر مشتمل) دو ٹیسٹنگ کٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • آپ COVIDtests.gov پر وفاقی پروگرام کے ذریعے (4 ٹیسٹوں پر مشتمل) دو اضافی ٹیسٹنگ کٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • آپ مقامی یا آن لائن پرچون فروشوں یا فارمیسیوں سے اضافی گھر پر مبنی ٹیسٹ خرید سکتے ہیں۔
  • آپ اپنے نزدیک کسی ٹیسٹنگ مقام پر PCR ٹیسٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں تلاش کریں۔
میں اپنی ٹیسٹنگ کٹ کیسے استعمال کروں؟

گھر پر مبنی تیز ٹیسٹوں کے درست ترین نتائج کے لئے کٹ کے اندر درج ہدایات پر عمل کرنا اہم ہے۔ مخصوص سوالات کے لئے ٹیسٹ کے صنعت کار سے رابطہ کریں (ان کی معلومات ڈبے پر درج ہوں گی)۔

تیز ٹیسٹوں میں غلط منفی نتیجہ آ سکتا ہے۔ کچھ ٹیسٹنگ کٹس میں دو ٹیسٹ شامل ہو سکتے ہیں (آپ کو ٹیسٹ کے وقت کے متعلق ڈبے پر درج ہدایات پر عمل کرنا چاہیے)۔

عام ٹیسٹنگ

کسے ٹیسٹ کروانا چاہیے؟

جب آپ کی طبیعت خراب ہو تو ٹیسٹ کروائیں۔ کووڈ-19 کی کئی علامات ہوتی ہیں، اس لئے اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تو بہترین یہی ہے کہ جلد از جلد ٹیسٹ کیا جائے۔

اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے سامنا ہو جس کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہو تو ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ علامات ظاہر کر رہے ہیں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ علامات ظاہر نہیں کر رہے تو سامنا ہونے کے بعد 5 دن تک انتظار کریں اور پھر ٹیسٹ کروائیں۔

واشنگٹن میں کاروباروں اور تقریبات کی جگہوں میں کسی ادارے یا تقریب میں داخلے سے قبل ٹیسٹنگ اور/یا ویکسینیشن کے تقاضے موجود ہو سکتے ہیں۔ وہاں جانے سے پہلے کال کریں یا ان کی ویب سائٹ چیک کریں۔

آپ کو سفر سے پہلے اور/یا بعد میں ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی تازہ ترین سفری رہنمائی دیکھیں۔

جب آپ افراد کے گروہ کے ساتھ میل جول کرنے والے ہوں، خاص کر ایسے افراد جنہیں شدید بیماری کا خطرہ لاحق ہو یا جن کی کووڈ-19 ویکسینز⁠مکمل نہ ہوں۔

اگر میرا ٹیسٹ مثبت آئے تو کیا ہو گا؟

Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) اور DOH کی تازہ ترین رہنمائی پر عمل کریں اور گھر پر اور دوسروں سے دور علیحدگی اختیار کریں۔ تمام قریبی روابط کو قرنطینہ اختیار کرنا چاہیے۔

گھر پر کیے جانے والے کووڈ-19 ٹیسٹ کے مثبت نتیجے کی اطلاع دینے اور نگہداشت کی خدمات کے حصول کے لئے براہ مہربانی ریاست واشنگٹن کی کووڈ ہاٹ لائن کو 0127-525-800-1 پر کال کریں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

اگر آپ کے اسمارٹ فون میں پہلے سے WA Notify (WA اطلاع) ڈاؤنلوڈ یا فعال ہے تو آپ اس ٹول کو استعمال کر کے بھی مثبت ٹیسٹ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: اگر ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہیے.

سامنا ہونے کے بعد کب ٹیسٹ مثبت آئے گا؟

کسی شخص کے کووڈ-19 سے متاثرہ ہونے کے بعد ممکن ہے کہ سامنا ہونے کے پانچ دن بعد تک PCR ٹیسٹ میں وائرس کی موجودگی ظاہر نہ ہو۔ تو ممکن ہے کہ آپ میں وائرس موجود ہو لیکن کچھ وقت تک یہ ٹیسٹ میں ظاہر نہ ہو۔ مثبت ٹیسٹ کے حصول میں وقت کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے لیکن آپ بیمار نہیں تو آخری مرتبہ ممکنہ سامنا ہونے کی تاریخ کے کم از کم 5 دن بعد ٹیسٹ کروانا بہترین طریقہ ہے۔ عموماً اینٹی جن ٹیسٹ تب درست ترین ہوتے ہیں جب افراد میں علامات موجود ہوں لیکن چند حالات میں انہیں علامات سے پاک افراد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نتائج آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

یہ ٹیسٹ کی قسم اور اس بات پر منحصر ہے کہ ٹیسٹنگ کا نمونہ کہاں بھیجا گیا ہے۔ اینٹی جن ٹیسٹوں کے نتائج 10 منٹ میں بھی موصول ہو سکتے ہیں۔ PCR ٹیسٹوں کے نتائج آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

کون سا ٹیسٹ بہترین ہے؟

وہ پہلا ٹیسٹ بہترین ہے جو آپ کے لئے دستیاب ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس گھر پر مبنی ٹیسٹ موجود ہے تو اسے استعمال کریں۔ اگر آپ کو ٹیسٹنگ کے مقام پر اپائنٹمنٹ ملے تو لے لیں۔ ایک استثنیٰ یہ ہے کہ کسی مخصوص صورتحال (مثلاً سفر) کے لئے کوئی مخصوص ٹیسٹ درکار ہو۔

کیا مجھے ٹیسٹ جمع کرنے چاہئیں؟

چند ٹیسٹ اپنے پاس رکھنا اچھی بات ہے۔ حکومتی ویب سائٹس کے ذریعے ٹیسٹ دستیاب ہونے پر آرڈر کریں۔ اگر آپ خریداری کر رہے ہوں اور آپ کو ٹیسٹ نظر آئیں تو کچھ ٹیسٹ خرید لیں۔ اچھے ہمسائے بنیں اور اپنی فیصلہ سازی کی صلاحیت استعمال کریں۔ بہت سے ٹیسٹ جمع کرنے سے دیگر ضرورت مند افراد کی رسائی رک جاتی ہے اور آپ کے ٹیسٹ استعمال میں آنے سے قبل ان کی میعاد ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔