نوجوانوں کو ویکسین لگانا

مواد کو آخری بار اپریل 19، 2023 کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

Decorative

ویکسین کا تحفظ اور افادیت

اپنے بچے کو کووڈ-19 ویکسین لگوانے سے:

  • اس کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹانے میں مدد ملتی ہے
  • کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی صورت میں ان کے شدید بیمار ہونے کا امکان گھٹتا ہے
  • کووڈ-19 کے باعث ہسپتال میں داخلے کا امکان اور موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
  • اسے کووڈ-19 کی کسی متغیر شکل سے متاثر ہونے سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے
  • کمیونٹی میں کووڈ-19 سے محفوظ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے مرض کا پھیلاؤ مشکل ہو جاتا ہے
  • کمیونٹی میں کووڈ-19 کی منتقلی روکنے سے آمنے سامنے تعلیم اور سرگرمیوں میں خلل کم ہو جاتا ہے
Decorative

والدین اور سرپرستوں کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

مجھے اپنے بچے کے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی فکر کیوں کرنی چاہیے؟

عالمی وبا کے آغاز سے ریاست ہائے متحدہ میں 15 ملین سے زائد بچوں کو کووڈ-19 ہو چکا ہے۔ کووڈ-19 کے نئے متغیرات اصل اشکال کی نسبت نوجوانوں کے لئے مزید خطرناک اور متاثر کرنے والے ہیں اور ان کے باعث نوجوانوں کے کووڈ-19 کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونے میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ بچوں میں کووڈ-19 بڑوں کی نسبت اکثر ہلکا ہوتا ہے، لیکن بچے بہت بیمار پڑ سکتے ہیں اور ایسے دوستوں اور رشتہ داروں میں مرض پھیلا سکتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو یا وہ دیگر طرح سے کمزور ہوں۔

کووڈ-19 سے متاثرہ بچوں میں "طویل مدتی کووڈ" پیدا ہو سکتا ہے، یا مسلسل علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں اکثر ذہن پر دھند چھا جانا، تھکاوٹ، سر درد، غنودگی اور سانس کی تنگی شامل ہوتی ہیں۔ ویکسینیشن بچوں کو صحت مند اور محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے بچوں کو ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم(MIS-C) (صرف انگریزی) کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ MIS-C ایک کیفیت ہے جس میں دل، پھیپھڑوں، گردوں، دماغ، جلد، آنکھوں یا معدے اور آنتوں کے اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں میں سوزش ہوتی ہے۔ اگرچہ MIS-C کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے، MIS-C میں مبتلا کئی بچوں کو کووڈ-19 تھا یا وہ کووڈ-19 میں مبتلا کسی شخص کے نزدیک رہے تھے۔ MIS-C سنگین اور جان لیوا بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس کیفیت میں مبتلا اکثر بچے طبی نگہداشت کے ذریعے ٹھیک ہو جاتے ہیں

ہمیں کیسے معلوم ہو گا کہ ویکسینز بچوں کے لئے محفوظ و مؤثر ہیں؟

کووڈ-19 ویکسینز کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) نے ملک کی ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کی صلاحیت کو توسیع دی ہے اور مضبوط کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر ویکسین کے تحفظ کے ماہرین ایسے مسائل کی نگرانی اور شناخت کر سکتے ہیں جو کووڈ-19 ویکسین کے کلینکل ٹرائلز میں سامنے نہیں آئے۔

Emergency Use Authorization  (EUA، ہنگامی استعمال کی اجازت) کیا ہے؟

ایک EUA کے تحت Food and Drug Administration (FDA، انتظامیہ برائے خوراک و منشیات) کو اجازت ہے کہ پراڈکٹ کو مکمل لائسنس حاصل ہونے سے پہلے اعلان کردہ ہنگامی صورتحال میں اسے دستیاب کرے۔ ہنگامی استعمال کی اجازت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ڈیٹا کے طویل مدتی تجزیے سے پہلے لوگوں کو جان بچانے والی ویکسینز مہیا کی جا سکیں۔ ابھی بھی EUA کو کلینکل ڈیٹا کا مکمل جائزہ لینے کی ضرورت ہے، لیکن اس کے لئے نسبتاً کم وقت درکار ہو گا۔

FDA) Food and Drug Administration، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے مجاز EUA کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز) کی Advisory Committee on Immunization Practices (مشاورتی کمیٹی برائے مامونی طریقہ کار) کی جانب سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

ویکسین کو FDA منظوری حاصل ہونے کا کیا مطلب ہے؟

مکمل منظوری کے لئے FDA ہنگامی استعمال کی اجازت کی نسبت لمبی مدت تک ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہے۔ ویکسین کو مکمل منظوری دینے کے لئے ضروری ہے کہ ڈیٹا میں تحفظ، افادیت اور ویکسین کی تیاری میں کوالٹی کنٹرول کا اعلی سطح ظاہر ہو۔

EUA کے ذریعے FDA کسی پراڈکٹ کو مکمل لائسنس دینے سے پہلے اسے اعلان کی گئی ہنگامی صورتحال کے دوران دستیاب کر دیتی ہے۔ EUA کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ ڈیٹا کے طویل مدتی تجزیے سے قبل جان بچانے والی ویکسینز لگوا سکیں۔ تاہم EUA کے لئے بھی کلینکل ڈیٹا کا جامع جائزہ درکار ہوتا ہے، بس اس کے لئے وقت کا دورانیہ کام ہوتا ہے۔

کیا K-12 اسکول میں داخلے کے لئے ویکسین کی ضرورت ہے؟

Department of Health (محکمۂ صحت) کے بجائے Washington State Board of Health (ریاست واشنگٹن کا صحت کا بورڈ) (انگریزی میں) کو کے-12 اسکولوں کے بچوں کے لئے مامونیت کے تقاضے طے کرنے کا اختیار حاصل ہے Revised Code of Washington (RCW، واشنگٹن کا نظر ثانی شدہ کوڈ) 28A.210.140 (انگریزی میں)۔ فی الحال اسکولوں یا چائلڈ کیئر میں کووڈ-19 ویکسین کے لئے کوئی تقاضے موجود نہیں۔

کیا مجھے ویکسین کے لئے ادائیگی کرنی ہو گی؟

جی نہیں۔ آپ کے بچے کی ویکسین آپ کے لئے مفت ہو گی۔ وفاقی حکومت ویکسین کی مکمل قیمت ادا کرتی ہے۔

اگر آپ کی سرکاری یا نجی ہیلتھ انشورنس ہے تو ممکن ہے کہ آپ کو ویکسین لگانے والا شخص ویکسین لگانے کی فیس حاصل کرنے کے لئے انہیں بل بھیج دے۔ اگر آپ کی انشورنس نہیں ہے تو وفاقی حکومت ایک پروگرام پیش کرتی ہے جو فراہم کنندہ کو آپ کو ویکسین لگانے کی ادائیگی کرے گا۔

آپ کی جیب سے کوئی رقم خرچ نہیں ہونی چاہیے یا آپ کو اپنے معالج کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین لگانے کی فیس کا بل موصول نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جن کی نجی انشورنس ہے، Apple Health (Medicaid)، یا Medicare ہے، یا کوئی بیمہ نہیں ہے۔

بچوں میں کووڈ-19 ویکسین کے عام ضمنی اثرات کیا ہیں؟

اگر بچے کووڈ-19 سے متاثر ہو جائیں تو ان کی صحت کو لاحق خطرات ویکسین کے ضمنی اثرات کے خطرے سے کہیں زیادہ ہیں۔

دیگر ویکسینز کی طرح اس کے بھی عام ضمنی اثرات میں بازو میں درد، تھکاوٹ، سر درد اور پٹھوں میں درد شامل ہیں۔ یہ علامات عام طور پر ہلکی ہوتی ہیں۔

کلینکل ٹرائلز میں (صرف انگریزی) پہلی خوراک کی نسبت دوسری خوراک کے بعد زیادہ بچوں نے ضمنی اثرات کی اطلاع دی۔ عام طور پر ضمنی اثرات کی شدت ہلکی تا معتدل تھی اور یہ ویکسین لگوانے کے دو دن بعد ظاہر ہوئے، زیادہ تر اثرات ایک تا دو دنوں میں ختم ہو گئے۔

mRNA ویکسین کے اجزاء کیا ہیں؟

mRNA ویکسین میں عام ویکسینز والے اجزاء ہی شامل ہیں۔ اس ویکسین میں mRNA کے فعال جز کے علاوہ فیٹس، نمکیات اور شکر جیسے دیگر اجزاء شامل ہیں، جو کہ فعال جز کی حفاظت کرتے ہیں، اسے جسم میں بہتر کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اسٹوریج اور منتقلی کے دوران ویکسین کو محفوظ رکھتے ہیں۔

mRNA میں انسانی خلیے (بشمول جنین کے خلیے) ، کووڈ-19 وائرس، لیکٹس، محفوظ کرنے والے کیمیکلز، یا سؤر کی مصنوعات سمیت کسی جانور کی ذیلی مصنوعات یا جیلاٹن شامل نہیں۔ ان ویکسینز کو انڈوں میں نشونما نہیں دی جاتی اور ان میں انڈے کی کوئی پراڈکٹس شامل نہیں

اجزاء کے متعلق مزید معلومات کے لئے Children's Hospital of Philadelphia (فلاڈیلفیا کا بچوں کا ہسپتال) کا سوال جواب کا ویب صفحہ (صرف انگریزی) ملاحظہ کریں۔

میرا بچہ کس برانڈ کی ویکسین لگوا سکتا ہے؟

فی الحال Pfizer-BioNTech (Pfizer) ویکسین اور Moderna کووڈ-19 ویکسین کے برانڈز کو 6 ماہ اور زائد عمر کے بچوں میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ EUA کے تحت Novavax ویکسین 12 اور زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔

کیا میرے بچے کو اصل سیریز کے بعد ترمیم شدہ خوراک کی ضرورت ہو گی؟

6 ماہ یا زائد عمر کے ان تمام افراد کو ترمیم شدہ بائیویلنٹ خوراک لگوانی چاہیے جنہوں نے 2 یا 3 خوراکوں والی مونوویلنٹ پرائمری سیریز مکمل کی تھی۔

Pfizer ویکسین کی دو خوراکیں ہیں جو 21 دن کے فاصلے سے دی جاتی ہیں۔
  • 6 ماہ تا 4 سالہ بچے بائیویلنٹ Pfizer سیریز کی 3 خوراکیں یا بائیویلنٹ Moderna سیریز کی 2 خوراکیں لگواتے ہیں 
  • 5 سالہ بچے بائیویلنٹ Pfizer ویکسین کی ایک خوراک یا بائیویلنٹ Moderna سیریز کی 2 خوراکیں لگواتے ہیں 
  • 6 سال اور زائد عمر کے بچے بائیویلنٹ ویکسین کی ایک خوراک لگواتے ہیں

6 ماہ سے زائد عمر کے جو بچے معتدل یا شدید حد تک کمزور مدافعتی نظام کے حامل ہیں، وہ آخری ترمیم شدہ خوراک کے کم از کم 2 ماہ بعد اضافی بائیویلنٹ خوراک لگوا سکتے ہیں۔  براہ مہربانی کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی رہنما ہدایات (صرف انگریزی اور ہسپانوی) ملاحظہ کریں۔

اگر مجھے ویکسین کے متعلق سوالات کرنے ہوں تو میں کس سے بات کروں؟

اپنے بچے کے ڈاکٹر یا دیگر بھروسہ مند طبی معالج سے بات کریں، کمیونٹی کے طبی کارکن سے بات کریں یا www.CovidVaccineWA.org پر درج معلومات پڑھیں۔

میں اپنے بچے کو کہاں سے ویکسین لگوا سکتا/سکتی ہوں؟

ریاست واشنگٹن 18 سال تک کی عمر کے بچوں کو تمام مجوزہ ویکسینز مفت فراہم کرتی ہے۔ اپنے بچے کے ڈاکٹر یا معمول کے کلینک سے پوچھیں کہ کیا ان کے پاس کووڈ-19 ویکسین موجود ہے۔

جن خاندانوں کا پہلے سے کوئی طبی معالج نہیں، وہ Help Me Grow WA Hotline (مجھے بڑھنے میں مدد دو واشگنٹن ہاٹ لائن) کو1-800-322-2588 پر کال کر سکتے ہیں یا ParentHelp123.org (صرف انگریزی اور ہسپانوی) پر جا کر طبی معالج، کلینک یا دیگر طبی وسائل تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت مفت ہے اور زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

آپ VaccineLocator.doh.wa.gov بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں اور فلٹر استعمال کرتے ہوئے اپنے نزدیک موجود ایسے مقامات کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جہاں بچوں کی ویکسین دستیاب ہو۔

کیا میرے بچے کو فلو وغیرہ کی ویکسینز کے ساتھ ہی کووڈ-19 ویکسین مل سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آپ کا بچہ دیگر ویکسینز کے ساتھ ہی کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتا ہے۔

آپ کو اپنے بچے کی اسکول کے لئے ضروری ویکسینیشنز (صرف انگریزی) یا دیگر مجوزہ ویکسینز کے لئے کووڈ-19 ویکسینیشن سے علیحدہ وقت طے کرنے کی ضرورت نہیں۔ کووڈ-19 ویکسین کی اپائنٹمنٹ اپنے بچے کی تمام مجوزہ ویکسینز پوری کروانے کا ایک اور موقع ہے۔

کیا میرے بچے کے چائلڈ کیئر یا ڈے کیمپس جانے کے لئے کووڈ-19 ویکسین کی ضرورت ہو گی؟

Washington State Board of Health (صرف انگریزی) تعین کرتا ہے کہ اسکولوں اور چائلڈ کیئر کے لئے کن ویکسینز کی ضرورت ہے۔ فی الحال اسکول یا چائلڈ کیئر کے لئے کووڈ-19 ویکسین درکار نہیں۔

ڈے کیمپس کے لئے کیمپ چلانے والی تنظیم سے بات کر کے ان کے تقاضے جانیں۔