کئی کاروبار، تقریبات اور ایمپلائرز کووڈ-19 ویکسینیشن کا تقاضا کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں درج ذیل اقسام کے ثبوت قابل قبول ہیں۔ ممکن ہے کہ چند مقامات پر درج ذیل فہرست میں سے صرف ایک مخصوص قسم قبول کی جائے۔
جگہ کے اصولوں کا احترام کریں اور ثبوت کی درکار قسم دکھانے کے لئے پیشگی تیاری کریں۔
CDC کووڈ-19 ویکسینیشن ریکارڈ کارڈ
- اصل، نقول یا موبائل ڈیوائس پر موجود تصاویر قابل قبول ہیں۔
- مکمل ویکسینیشن آخری ریکارڈ کردہ خوراک کے دو ہفتوں بعد قابل قبول ہوتی ہے:
- Johnson & Johnson (Janssen): ایک خوراک، 18 اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے مجازہے
- Moderna: ماہ 6 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو دو خوراکیں ملنی چاہیے جن کے درمیان 28 دنوں کی وقفہ ہونا چاہیے
- Novavax: 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو دو خوراکیں ملنی چاہیے جن کے درمیان21 دنوں
- Pfizer: 6 ماہ تا 4 سالہ بچوں کو تین خوراکیں لگائی گئیں۔ پہلی دو خوراکوں کے درمیان 21 دن کا فاصلہ ہوتا ہے اور تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ہفتے بعد دی جاتی ہے۔
- Pfizer: 5 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو دو خوراکیں ملنی چاہیے جن کے درمیان21 دنوں کاوقفہ ہونا چاہیے۔

اپنے ویکسینیشن کارڈ کے متعلق درج ذیل مددگار تجاویز کو ذہن میں رکھیں:
- خوراکوں کے درمیان میں اور ان کے بعد اپنا ویکسینیشن کارڈ اپنے پاس رکھیں۔
- کارڈ کے اگلے اور پچھلے حصے کی تصاویر لیں تاکہ ایک ڈیجیڻل نقل ہمہ وقت آپ کی دسترس میں ہو۔ اسے خود کو ای میل کرنے، البم بنانے یا تصویر پر ڻیگ لگانے پر غور کریں، تاکہ آپ کو یہ دوباره آسانی سے مل جائے۔
- اگر آپ اپنے ساتھ فوڻوکاپی رکھنا چاہتے ہیں تو ضرور فوڻوکاپی کروائیں۔
- اسے مت پھینکیں اور نہ ہی گمائیں۔
- اپنا ویکسینشن کارڈ ظاہر کرتے ہوئے کوئی سیلفی آن لائن پوسٹ نہ کریں۔ اس کے بجائے سیلفی لے کر vaccinateWA #یا wadoh #سرچ کریں اور ہمارے ڈیجیڻل اسڻیکرز استعمال کریں۔ WADeptHealth @کو ڻیگ کرنا یاد رکھیں۔
- اپنے اصل کارڈ پر کوئی تہہ نہ چڑھائیں۔ آپ اپنے ساتھ رکھی جانی والی فوڻوکاپی پر کور چڑھوا سکتے ہیں۔
کووڈ-19 ویکسینیشن یا کیو آر کوڈز کا سرٹیفیکیٹ
نمونہ ا:
کسی منظور شدہ پارٹنر موبائل ایپ پر نظر آنے والا کیو آر کوڈ (مختلف ایپس ہو سکتی ہیں)
نمونہ ب:
WAverify.org کیو آر کوڈ
نمونہ ا:
کووڈ-19 ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹMyIRmobile.com . پر دستیاب ہے۔
ریاست واشنگٹن کے مامونیت کے معلوماتی نظام کا پرنٹ آؤٹ
- Washington State Immunization Information System کی جانب سے پرنٹ شدہ Certificate of Immunization Status (مامونیت کی حیثیت کا سرٹیفیکیٹ - CIS) کے فارمز۔
- اگر کسی طبی فراہم کنندہ کے دستخط نہ ہوں تو ہاتھ سے لکھے گئے اندراجات قابل قبول نہیں ہوتے۔

اور کس چیز کو کووڈ-19 ویکسینیشن کا سرکاری ریکارڈ مانا جاتا ہے؟
- کسی طبی فراہم کنندہ کی جانب سے تصدیق شدہ برقی طبی ریکارڈ کا پرنٹ آؤٹ