آپ کووڈ-19 ویکسین پر اعتماد کر سکتے ہیں!
ریاست ہائے متحدہ کے اکثر افراد کووڈ-19 کے خلاف ویکسین لگوانے کا ارادہ کر چکے ہیں، لیکن چند افراد کو ویکسین لگوانے سے قبل مزید معلومات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس میں کوئی برائی نہیں۔ ہم سب اعتماد سے ایسے فیصلے لینا چاہتے ہیں جو ہماری زندگی پر اثر انداز ہوں۔
پراعتماد ہونے کے لئے ہمیں معتبر ذرائع سے معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ کووڈ-19 ویکسین کے متعلق افواہوں اور حقائق میں فرق کرنے میں اپنے دوستوں اور فیملی کی مدد کریں۔
آپ لوگوں کو اعتماد سے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ درج ذیل طریقوں سے ایسا کر سکتے ہیں:
- اپنے دوست یا فیملی کے رکن کی بات سننے کے لئے وقت نکالیں۔ ویکسینز کے متعلق گفتگو کرنے کی تراکیب کے لئے یہ ویکسینز کے متعلق گفتگو (صرف انگریزی) گائیڈ ملاحظہ کریں۔
- ان کے سوالات کے جوابات دیں۔ اگر آپ کو جواب معلوم نہ ہو تو آپ انہیں اپنے معالج سے بات کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔
- جب آپ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کریں تو اس کی وجوہات انہیں بتائیں۔ آپ کی ذاتی کہانی آپ کی فیملی اور کمیونٹی پر بڑی حد تک اثر انداز ہو سکتی ہے۔
آپ اپنی باتوں اور افعال کے ذریعے اپنے ارد گرد موجود افراد پر اثر انداز ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اپنے دوستوں اور فیملی سے کووڈ-19 ویکسین کے متعلق کیسے بات کی جائے پر یہ تراکیب دیکھیں۔ (صرف انگریزی)
ویکسین کے متعلق درج ذیل حقائق دیکھیں اور انہیں اپنے جاننے والوں تک پہنچائیں۔ ہم نے انہیں مقبول موضوعات میں بانٹ دیا ہے۔
تحفظ اور افادیت
میرے کووڈ-19 ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے سے کیا فرق پڑتا ہے؟
کووڈ-19 ویکسین لگوانا آپ کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن اس وبا کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ویکسین لگوائیں۔ جب کمیونٹی کے افراد ویکسینیشن یا حالیہ انفیکشن کے ذریعے کووڈ-19 وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کر لیں تو اس کا پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ویکسینیشن کی شرح جتنی بڑھے گی، انفیکشن کی شرح اتنی گھٹے گی۔
غیر ویکسین یافتہ افراد کو وائرس لگ سکتا ہے اور وہ اسے دوسروں میں پھیلا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ طبی وجوہات کی بناء پر کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو کووڈ-19 کی کسی شکل (صرف انگریزی) کے باعث آپ کے ہسپتال میں داخل ہونے یا وفات پانے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ویکسین لگوانے سے نہ صرف آپ، بلکہ آپ کی فیملی، ہمسائے اور کمیونٹی بھی محفوظ رہتی ہے۔
اگر زیادہ تر لوگ بچ جاتے ہیں تو میں کووڈ-19 ویکسین کیوں لگواؤں؟
کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والے اکثر افراد میں تھوڑی بہت علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ تاہم اس وائرس کے متعلق اندازے لگانا ناممکن ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ کووڈ-19 کی چند اشکال میں شدید بیماری کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ افراد کووڈ-19 سے شدید بیمار ہو سکتے ہیں یا وفات پا سکتے ہیں، یہاں تک کہ دائمی طبی کیفیات سے پاک نوجوان افراد بھی۔ دیگر افراد، جنہیں "طویل مدتی کووڈ مریض" کہا جاتا ہے، میں ایسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں جو کئی ماہ تک جاری رہتی ہیں اور ان کے معیار زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ہمیں ابھی تک کووڈ-19 کے تمام طویل مدتی اثرات بھی معلوم نہیں کیوں کہ یہ ایک نیا وائرس ہے۔ ویکسین لگوانا وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل ہے۔
کیا ویکسینز حقیقتاً محفوظ یا مؤثر ہیں؟
جی ہاں، کووڈ-19 ویکسینز محفوظ اور مؤثر ہیں۔ کلینکل ٹرائلز میں سائنس دانوں نے ہزاروں افراد پر ویکسینز کو ٹیسٹ کیا ہے۔ ویکسینز ہنگامی استعمال کی اجازت کے لئے U.S. Food and Drug Administration's ( FDA، یو ایس انتظامیہ برائے خوراک و منشیات) کے تحفظ، افادیت اور تیاری کے معیار کے تقاضوں پر پوری اترتی ہیں۔ تمام ویکسینز افراد کو کووڈ-19 سے بیمار ہونے سے بچانے میں بہت مؤثر پائی گئیں۔ اس کے بعد سے لاکھوں افراد کو محفوظ طریقے سے ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔
کووڈ-19 ویکسینز کی تیاری کے طریقے کے متعلق مزید جاننے کے لئے یہ ویڈیوز دیکھیں۔
کیا میرے بچے کے لئے ویکسین ٹھیک ہے؟
جی ہاں۔ ہزاروں بچوں پر Pfizer ویکسین کا ٹیسٹ کیا گیا اور اسے محفوظ پایا گیا۔ یہ انتہائی مؤثر بھی رہی – ویکسین لگوانے والے نوجوان رضاکاران میں سے کسی کو کووڈ-19 نہیں ہوا۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور روک تھام) کی تجویز ہے کہ 6 ماہ سال اور زائد عمر کے تمام افراد (صرف انگریزی)کووڈ-19 ویکسین لگوائیں۔
میں کیسے یقین کر لوں کہ ویکسینز محفوظ ہیں؟
کووڈ-19 ویکسینز کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) نے ملک کی ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کی صلاحیت کو توسیع دی ہے اور مضبوط کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر ویکسین کے تحفظ کے ماہرین ایسے مسائل کی نگرانی اور شناخت کر سکتے ہیں جو کووڈ-19 ویکسین کے کلینکل ٹرائلز میں سامنے نہیں آئے۔
کیا مجھے کووڈ-19 ویکسین سے کووڈ-19 ہو سکتا ہے؟
جی نہیں، آپ کو ویکسین سے کووڈ-19 نہیں ہو سکتا۔ کووڈ-19 ویکسینز میں کووڈ-19 پیدا کرنے والا وائرس شامل نہیں۔
اگر مجھے کووڈ-19 ہو چکا ہے تو کیا مجھے ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے؟
جی ہاں، اگر آپ کو کووڈ-19 ہو چکا ہے تو بھی آپ کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے 90 دن بعد تک دوبارہ انفیکشن ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کچھ وقت تک کووڈ-19 سے کچھ تحفظ حاصل رہے گا (جسے فطرتی مدافعت کہتے ہیں)۔ تاہم ہمیں معلوم نہیں کہ فطرتی مدافعت کی میعاد کیا ہے۔ اس متعلق مزید جانیے کہ آپ کو ابھی بھی کووڈ-19 ویکسین کیوں لگوانی چاہیے۔( صرف انگریزی)
ویکسینیشن اور قوت مدافعت میں کیا فرق ہے؟
انفیکشن سے قدرتی قوت مدافعت دوبارہ انفیکشن کے خلاف کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے لیکن اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں ابتدائی انفیکشن سنگین بیماری، ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ کچھ لوگ کووڈ-19 سے انفیکشن کے بعد اینٹی باڈیز بنا سکتے ہیں کچھ لوگ نہیں بنا سکتے۔ وہ لوگوں جو انفیکشن کے بعد کچھ قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں، انہیں یہ بتانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ان کی قوت مدافعت سے پیدا ہونے والا تحفظ کتنا مضبوط ہے، یہ کتنی دیر تک رہے گا یا وہ کون سی متغیر اشکال کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔
چونکہ ہم کووڈ-19 سے دوبارہ انفیکشن یا شدید بیماری کو روکنے کے لیے قدرتی قوت مدافعت پر انحصار نہیں کر سکتے، لہٰذا ویکسینیشن پر اپ ٹو ڈیٹ رہنا SARS-COV-2 کے انفیکشن، انفیکشن سے ہونے والی پیچیدگیوں اور وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے بہترین تحفظ اور بنیادی حکمت عملی ہے۔
تولیدی صحت
کیا یہ کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے بعد میرے ہاں بچے ہو سکیں گے؟
جی ہاں۔ ہم تولیدی صحت اور ویکسینز کے متعلق آپ کے خدشات سمجھتے ہیں۔ ہمیں یہ معلوم ہے: ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ ویکسینز بانجھ پن یا مردانہ کمزوری پیدا کرتی ہیں۔ جب آپ کے جسم میں ویکسین داخل ہوتی ہے تو یہ آپ کے مدافعتی نظام کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اینٹی باڈیز بناتی ہے۔ یہ عمل آپ کے تولیدی اعضاء سے مداخلت نہیں کرتا۔
American College of Obstetricians and Gynecologists (ACOG، امریکی کالج برائے ماہرین زچگی و امراض نسواں) کی تجویز ہے کہ مستقبل میں حاملہ ہونے کا ارادہ رکھنے والی یا حال میں حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کووڈ-19 ویکسین لگوائیں۔ کووڈ-19 کے خلاف ویکسین لگوانے والی کئی خواتین اس کے بعد حاملہ ہوئی ہیں اور انہوں نے صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
حمل یا دودھ پلانے کے دوران کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے متعلق مزید وسائل کے لئے براہ مہربانی ایک ویکسین، دو جانیں ویب سائٹ پر تازہ معلومات دیکھیں۔
کیا حاملہ خواتین کے لئے ویکسین محفوظ ہے؟
جی ہاں، اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ ویکسین لگوا سکتی ہیں اور American College of Obstetricians and Gynecologists (ACOG) (صرف انگریزی)نے حاملہ خواتین کے لئے ویکسین کی تجویز دی ہے۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ کووڈ-19 ویکسین حمل، بچے کی نشونما، پیدائش یا تولیدی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
حمل یا دودھ پلانے کے دوران کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے متعلق مزید وسائل کے لئے براہ مہربانی ایک ویکسین، دو جانیں ویب سائٹ پر تازہ معلومات دیکھیں۔
کیا دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے ویکسین محفوظ ہے؟
جی ہاں، اگر آپ دودھ پلا رہی ہیں تو آپ ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ ویکسین لگوانے کے لئے آپ کو دودھ پلانے کا عمل روکنے کی ضرورت نہیں۔ درحقیقت ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوا کہ ویکسین کے ذریعے آپ کے جسم کو چھاتی کے دودھ کے ذریعے بچے تک اینٹی باڈیز پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مزید تحقیقات درکار ہیں، لیکن اگر اس کی تصدیق ہو گئی تو یہ آپ کے بچے کو کووڈ-19 سے بچانے میں مددگار ہو گا۔
اس متعلق مزید پڑھیں کہ کووڈ-19 ویکسین ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کو کیسے بچاتی ہے۔( صرف انگریزی)
کیا ویکسین سے میرے حیض پر اثر ہو گا؟
چند افراد کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کے حیض کا وقت تبدیل ہوا، لیکن ایسا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں جس کے مطابق انہیں طویل مدتی اثرات کہا جا سکے۔ حیض کا وقت تبدیل ہونے کی کئی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ ذہنی تناؤ۔
اجزاء
ویکسینز میں کیا اجزاء موجود ہیں؟
ممکن ہے کہ آپ کو آن لائن یا سوشل میڈیا پر افواہیں یا اجزاء کی غلط فہرستیں نظر آئی ہوں۔ یہ عام طور پر فرضی کہانیاں ہوتی ہیں۔ عام طور ر ویکسینز میں کووڈ-19 ویکسینز کے اجزاء (صرف انگریزی) استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان میں mRNA کا فعال جز یا تبدیل شدہ ایڈیینو وائرس ہوتا ہے، اور دیگر اجزاء میں چکنائی، نمکیات اور شکر شامل ہوتے ہیں، جو کہ فعال جز کو محفوظ رکھتے ہیں، اسے جسم میں بہتر کاروائی کرنے کا موقع دیتے ہیں اور اسٹوریج اور آمدورفت کے دوران ویکسین کا تحفظ کرتے ہیں۔
Novavax کووڈ-19 ویکسین ایک ایسی ویکسین ہے جو پروٹین کی ذیلی اکائی پر مبنی ہے جس میں چربی اور شکر کے ساتھ ایک اضافی مواد ہوتا ہے تاکہ ویکسین کو جسم میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملے۔ یہ ویکسین mRNA استعمال نہیں کرتی ہے۔
Pfizer (صرف انگریزی) Moderna (صرف انگریزی) Novavax (صرف انگریزی) اور Johnson & Johnson (صرف انگریزی) کی فیکٹ شیٹس میں اجزاء کی مکمل فہرستیں دیکھیں۔
کیا Johnson & Johnson ویکسین میں جنین کا ٹشو شامل ہے؟
Johnson & Johnson کووڈ1-9 ویکسین کو دیگر کئی ویکسین جیسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں جنین کے ٹکڑے یا جنین کے خلیے شامل نہیں۔ ویکسین کا ایک ٹکڑا خلیوں کی لیب میں تیار کردہ نقل سے بنا ہے، جبکہ اصل خلیے 35 سال سے زائد عرصہ قبل اختیاری طور پر حمل گرانے کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔ تب سے ہی ان ویکسینز کے لئے سیلز کی نسلوں کو لیب میں برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ ویکسینز بنانے کے لئے جنین کے خلیوں کے کوئی مزید وسائل موجود نہیں۔ ممکن ہے کہ چند افراد کو یہ بات پہلے سے معلوم نہ ہو۔ لیکن خسرے، روبیلا اور ہیپاٹائٹس اے کی ویکسینز بھی اسی طریقے سے بنائی جاتی ہیں۔
کیا ویکسینز میں مائکروچپش شامل ہیں؟
جی نہیں، ویکسینز میں مائکروچپ یا ٹریکنگ ڈیوائس شامل نہیں۔ ان میں صرف ایک فعال جز شامل ہے جو آپ کے جسم کو کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے اینٹی باڈیز بنانے میں مدد دیتا ہے، اور چکنائی، نمکیات اور شکر شامل ہے۔
کیا کووڈ-19 ویکسین لگوانے سے مجھ میں مقناطیسی کشش آ جائے گی؟
جی نہیں، کووڈ-19 ویکسین لگوانے سے آپ میں مقناطیسی کشش نہیں آئے گی۔ ویکسینز میں برقی مقناطیسی فیلڈ بنانے والے اجزاء شامل نہیں اور ان میں کوئي دھاتیں شامل نہیں۔ Pfizer, (صرف انگریزی) Moderna (صرف انگریزی) اور Johnson & Johnson (صرف انگریزی) کی فیکٹ شیٹس میں آپ اجزاء کی مکمل فہرستیں دیکھ سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے۔
صحت کے دیگر تحفظات
کیا ویکسین کی وجہ سے میرے خون میں لوتھڑا پیدا ہو سکتا ہے؟
ون کا لوتھڑا بننے کا خطرہ انتہائی کم ہے۔ ویکسین کے بعد جن افراد میں خون کے لوتھڑے پیدا ہوئے، ان کی افراد ان لاکھوں افراد سے کہیں کم تھی جنہوں نے Johnson & Johnson ویکسین لگوائی اور ان کے جسم میں خون کے لوتھڑے نہیں پیدا ہوئے۔ موازنہ کیا جائے تو اس کا خطرہ مانع حمل کی نسبت کہیں کم ہے، جسے لاکھوں خواتین روزانہ استعمال کرتی ہیں۔ مانع حمل اور Johnson & Johnson کووڈ-19 ویکسین اور مزید (صرف انگریزی) کے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں۔
آپ اپنے طبی معالج سے خطرے کے متعلق بات کر سکتے ہیں۔ Johnson & Johnson ویکسین لگوانے کے بعد خون کے لوتھڑوں کی زیادہ تر اطلاعات 50 سال سے کم عمر بالغ خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اگر آپ 18 سے 50 سالہ خاتون ہیں تو آپ کو آگاہ ہونا چاہیے کہ آپ میں خون کے لوتھڑے پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہے اور اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔ خون کے لوتھڑوں کی تشویش صرف Johnson & Johnson کووڈ-19 ویکسین سے منسلک تھی، Pfizer یا Moderna ویکسینز سے نہیں۔ اگر آپ Johnson & Johnson ویکسین لگوانے کے متعلق تشویش کا شکار ہیں تو اپنے معالج سے اس کے بجائے Moderna یا Pfizer ویکسین کا مطالبہ کریں۔
کیا مجھے مایوکارڈائٹس یا پیریکارڈائٹس کے متعلق فکرمند ہونا چاہیے؟
کووڈ-19 ویکسینیشن کے بعد مایوکارڈائٹس (دل کے پٹھے کی سوزش) اور پیریکارڈائٹس (دل کی تہہ کی سوزش) کے کیس انتہائی کمیاب ہیں۔ ویکسین لگوانے کے بعد انتہائی کم افراد کو ان کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ نوعمر اور نوجوان افراد کو لاحق ہوتا ہے، اور ان میں سے اکثر حالات میں علامات کم ہوتی ہیں اور عام طور پر لوگ خود بخود یا تھوڑے بہت علاج کے ذریعے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کووڈ-19 کے باعث بیمار ہونے کی صورت میں مایوکارڈائثس اور پیڈیکارڈائٹس کہیں زیادہ عام ہیں۔
30 جولائی 2021 سے Vaccine Adverse Event Reporting System (VAERS، ویکسین کے خراب اثرات کی اطلاع دینے کا نظام،)، میں آنے والی 1500 اطلاعات میں سے ریاست ہائے متحدہ میں صرف 699 مصدقہ کیسز تھے (صرف انگریزی)، جبکہ 177 ملین افراد کووڈ-19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔
آپ اپنے ڈاکٹر سے اپنے خطرے کے متعلق بات کر سکتے ہیں۔ اگر ویکسین لگوانے کے بعد آپ میں علامات ظاہر تو آپ VAERS (صرف انگریزی) پر ان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
کووڈ-19 ویکسینیشن کے بعد مایوکارڈائٹس اور پیریکارڈائٹس (صرف انگریزی)کے متعلق مزید جانیے۔
اگر مجھے کوئی دائمی طبی کیفیت درپیش ہو تو کیا میں ویکسین لگوا سکتا/سکتی ہوں؟
صحت یا طب کی دائمی کیفیات میں مبتلا اکثر افراد کووڈ-19 ویکسینز لگوا سکتے ہیں۔ اپنے معالج کو اپنی تمام الرجیز اور صحت کی کیفیات کے متعلق بتائیں۔ درحقیقت، کئی دائمی کیفیات کے باعث آپ میں کووڈ-19 کے مرض سے پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تو آپ کو بیمار ہونے سے بچانے کے لئے ویکسین اور بھی زیادہ اہم ہے۔
افراد کے درج ذیل مخصوص گروہ کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتے ہیں:
- HIV میں مبتلا افراد اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد
- مدافعتی نظام تباہ کرنے والی کیفیات میں مبتلا افراد
- وہ افراد جنہیں پہلے Guillain-Barré syndrome (GBS، گلین برے سنڈروم) ہو چکا ہے۔
- جن افراد کو پہلے بیلز پالسی (لقوہ) ہو چکا ہے۔
اگر آپ کے ساتھ ماضی میں شدید الرجک ردعمل ہو چکا ہے یا آپ کے خیال میں ویکسین کے کسی جز سے آپ کو شدید الرجک ردعمل ہو سکتا ہے تو الرجیز والے افراد کے لئے کووڈ-19 ویکسینز (صرف انگریزی)کے متعلق پڑھیں۔ کووڈ-19 ویکسینیشن کے بعد شدید الرجک ردعمل (اینافلیکسز) (صرف انگریزی) کمیاب ہے اور ریاست ہائے متحدہ میں ویکسین لگوانے والے فی ملین افراد میں سے 2 تا 5 کے ساتھ ہوا ہے۔
اس معلومات (صرف انگریزی) کا مقصد یہ ہے کہ درج بالا گروہوں میں شامل افراد کو کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے متعلق آگاہی پر مبنی فیصلہ کرنے میں مدد دی جائے۔
کیا ویکسینز میرا ڈی این اے بدل دیں گی؟
جی نہیں، کووڈ-19 ویکسینز کا آپ ڈی این اے تبدیل نہیں کرتیں۔ ویکسینز خلیوں کو کووڈ-19 کا باعث بننے والے وائرس کے خلاف تحفظ کی تیاری کرنے کی ہدایات دیتی ہیں۔ ویکسین سیل کے اس حصے میں داخل نہیں ہوتی جس میں ہمارا ڈی این اے موجود ہوتا ہے۔ اس کے بجائے، ویکسینز ہمارے جسم کے فطرتی مدافعتی نظام کے ساتھ مل کر مدافعت پیدا کرتی ہیں۔ mRNA (صرف انگریزی) اور وائرل ویکٹر (صرف انگریزی) کووڈ-19 ویکسیز کے متعلق جانیے۔
کیا ویکسین کے کوئی طویل مدتی ضمنی اثرات ہیں؟
ہمارے پاس کووڈ-19 اور دیگر امراض کی ویکسینز کے متعلق بہت سا سائنسی ڈیٹا موجود ہے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ماہرین پراعتماد ہیں کہ یہ ویکسینز انتہائی محفوظ ہیں۔ کووڈ-19 ویکسینز کے تقریباً تمام ردعمل کم رہے ہیں، جیسا کہ تھکاوٹ یا بازو میں درد، اور یہ دو دن میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ سنگین یا طویل مدتی ردعمل انتہائی نایاب ہیں۔
طویل مدتی ضمنی اثرات عموماً ویکسین لگوانے کے آٹھ ہفتوں کے دوران ظاہر ہوتے ہیں۔ اسی لئے مینوفیکچررز سے درکار تھا کہ یو ایس Food and Drug Administration (FDA، انتظامیہ برائے خوراک و منشیات) سے ہنگامی استعمال کی اجازت لینے سے قبل کم از کم آٹھ ہفتے انتظار کریں۔ ماہرین تحفظ کے خدشات کو مدّنظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 ویکسینز کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ FDA سنگین ضمنی اثرات یا ردعمل کی اطلاعات کی تفتیش کرتی ہے۔