WA Notify پیغامات

کیا آپ کو Washington state Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) سے کوئی ٹیکسٹ یا فون نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے؟

آپ کو فون کے ذریعے دو اقسام کے ٹیکسٹ پیغامات/نوٹیفیکیشنز موصول ہو سکتے ہیں۔

جن افراد کا کسی لیب یا فراہم کنندہ پر مبنی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کے ساتھ کوئی سیل فون نمبر دیا ہے، انہیں تصدیقی لنک کا ٹیکسٹ پیغام اور/یا نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔ یہ نوٹیفیکیشن اس متعلق معلومات فراہم کرتا ہے کہ WA Notify (WA اطلاع) کے دیگر صارفین کو کس طرح گمنام اطلاع دی جائے کہ ان کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے۔

WA Notify کے جن صارفین کا ممکنہ سامنا ہوا ہو، انہیں سامنا ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔

اگر آپ WA Notify کے صارف ہیں تو دیگر صارفین کو ممکنہ سامنے کی گمنام اطلاع دینے کے لئے آپ کو صرف نوٹیفیکیشن پر ٹیپ یا ٹیکسٹ پیغام میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے WA Notify میں دیے گئے تمام مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ WA Notify کے صارف نہیں تو آپ اس ٹیکسٹ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

اگر آپ WA Notify کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے، بشمول یہ کہ اسے اپنے فون میں کیسے شامل کیا جائے تو WANotify.org ملاحظہ کریں۔

جو WA Notify صارفین ذاتی ٹیسٹ استعمال کرتے ہیں (جنہیں گھر پر مبنی ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے) وہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دیگر WA Notify صارفین کو کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہونے کی گمنام اطلاع دینے کے لئے تصدیقی کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ WANotify.org میں "ذاتی ٹیسٹ سے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" کا سیکشن ملاحظہ کریں۔

پیغامات اور نوٹیفیکیشنز کیسے ہوتے ہیں؟

مثبت کووڈ-19 ٹیسٹ کا نوٹیفیکیشن

ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کی تصویر

pop up notification screenshot

 

نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ کا مواد

اپنی کووڈ-19 کی تشخیص کا اشتراک کریں

یہاں ٹیپ کر کے دوسروں کو گمنام طریقے سے بتائیں کہ ان کا ممکنہ طور پر کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہے۔ اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لئے ان اقدامات پر عمل کریں۔ آپ کی ذاتی معلومات نہیں بتائی جائیں گی۔

ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کی تصویر

text message screenshot

 

نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ کا مواد

Message from (Mensaje del) WA Dept. of Health:

This number was given for a recent COVID-19 test. If this phone uses WANotify AND belongs to the person tested, please click the link within 24 hours. Follow the steps to anonymously alert others who may have been exposed.

https://us-wa.en.expressly/v?c=8w5io5c38ipo24fc

Se dio este numéro para una prueba reciente de COVID-19. Si este teléfono usa WANotify Y es de quien se hizo la prueba, haga clic en el enlace en las próximas 24 horas. Siga los pasos para alertar anónimamente a quienes tal vez hayan sido expuestos.

NOT the person tested? Need more information? Visit wanotify.org/text

¿NO es quien se hizo la prueba? ¿Desea más información? Visite notificawa.org/texto

ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کی تصویر

text message screenshot

 

نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ کا مواد

Message from WA Dept. of Health:

If this phone uses WANotify AND belongs to the person tested, please click the link within 24 hours. Follow the steps to anonymously alert others who may have been exposed.

https://us-wa.en.expressly/v?c=5b56h13n80q9onll

NOT the person tested? Need more information? Visit wanotify.org/text.

ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کی تصویر

text message screenshot

 

نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ کا مواد

Mensaje del Departamento de Salud del Estado de Washington:

Si este teléfono usa WANotify Y es de quien se hizo la prueba, haga clic en el enlace en las próximas 24 horas. Siga los pasos alertar anónimamente a quienes tal vez hayan sido expuestos.

https://us-wa.en.expressly/v?c=dvo8iije3v33saoj

¿NO es quien se hizo la prueba? ¿Desea más información? Visite notificawa.org/texto.

کووڈ-19 سے ممکنہ سامنے کا نوٹیفیکیشن

ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کی تصویر

exposure notification screenshot

نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ کا مواد

ممکن ہے کہ آپ کا کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہو

آپ حال ہی میں کسی ایسے شخص کے نزدیک رہے ہیں جس کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ آپ کا اگلا قدم اہم ہے اور ہم آپ کی مدد کے لئے حاضر ہیں۔ مزید جاننے کے لئے ٹیپ کریں۔

اگر مجھے ٹیکسٹ یا نوٹیفیکیشن موصول ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

WA Notify کے صارفین کو چاہیے کہ ٹیکسٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں یا نویٹیفکیشن پر ٹیپ کریں اور اپنی ایپ میں نتائج کی گمنام تصدیق کرنے کے تمام مراحل پر عمل کریں۔ اس سے WA Notify کے دیگر صارفین کو گمنام اطلاع ملتی ہے کہ ان کا حال ہی میں کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے۔ WA Notify کے صارفین کو گمنام طور پر اپنے نتائج کی تصدیق کرنے کا موقع دینے سے کووڈ-19 کا پھیلاؤ مزید تیزی سے روکا جا سکتا ہے۔ پھر بھی کیس کی تفتیش کے عمل کے دوران صحت عامہ رابطہ کر کے تصدیقی لنک یا کوڈ پیش کر سکتی ہے۔

درج ذیل صورتوں میں براہ کرم اپنے بنیادی نگہداشت کے ڈاکٹر یا ٹیسٹ کرنے والے شخص سے رابطہ کریں:

  • آپ کو ٹیکسٹ اور/یا نوٹیفیکیشن موصول ہو لیکن ٹیسٹ کے سرکاری نتائج نہ آئے ہوں، یا
  • آپ اپنے ٹیسٹ کے نتائج کے متعلق کوئی سوالات کرنا چاہتے ہوں

عمومی سوالات

اگر WA Notify کو معلوم نہیں کہ میں کون ہوں تو مجھے ٹیکسٹ اور/یا نوٹیفیکیشن کیسے مل گیا؟

پیغامات اور نوٹیفیکیشنز DOH بھیجتا ہے، WA Notify نہیں۔ DOH کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ والے ہر شخص کو ٹیکسٹ اور/یا نوٹیفیکیشن بھیجتا ہے کیوں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ کون WA Notify استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ WA Notify استعمال نہیں کرتے تو آپ اس ٹیکسٹ اور نوٹیفیکیشن کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

DOH کو کیسے معلوم ہے کہ کس کو ٹیکسٹ یا نوٹیفیکیشن بھیجا جائے؟

قانونی طور پر لازم ہے کہ کئی پھیلنے والے امراض کے ٹیسٹس کے مثبت نتائج رابطے کی معلومات سمیت ریاست تک پہنچائے جائیں۔ DOH یہ معلومات استعمال کرتے ہوئے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کیس کی تفتیش اور روابط کا سراغ (صرف انگریزی) کا عمل انجام دیتا ہے۔ مثبت ٹیسٹ والے ہر شخص کو اطلاع دینے سے WA Notify صارفین کو تیز اور گمنام طریقے سے دوسروں کو ممکنہ سامنے کی اطلاع دینے کا موقع ملتا ہے۔

میں WA Notify استعمال نہیں کرتا/کرتی۔ آپ نے مجھے ٹیکسٹ کیوں بھیجا؟

DOH حال ہی میں کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل افراد کے فون نمبرز پر ٹیکسٹ میسج اور/یا پاپ اپ نوٹیفیکیشن بھیجتا ہے۔

DOH کو صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون WA Notify استعمال کر رہا ہے۔ تمام افراد کو ٹیکسٹ بھیج کر ہم WA Notify کے صارفین کو مزید تیزی سے دوسروں کو ممکنہ سامنے کی اطلاع دینے میں مدد دیتے ہیں اور ممکنہ طور پر زندگیاں بچاتے ہیں۔

اگر آپ WA Notify استعمال نہیں کر رہے تو آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ WA Notify کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں، بشمول یہ کہ اسے اپنے فون میں کیسے شامل کیا جائے، تو WANotify.org پر جائیں۔

کس فون نمبر سے ٹیکسٹ آئے گا؟

DOH اس نمبر سے پیغام بھیجے گا: 1-844-986-3040۔

مجھے نوٹیفیکیشن اور/یا ٹیکسٹ موصول ہوا ہے لیکن جس شخص کا ٹیسٹ ہوا ہے وہ میری فیملی یا گھرانے کا فرد ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

مثبت ٹیسٹ والے WA Notify صارف کو اقدامات پر عمل کرتے ہوئے گمنام طریقے سے ممکنہ سامنا کرنے والے دیگر افراد کو اطلاع دینی چاہیے، اس لئے آپ ایسے پیغامات یا نوٹیفیکیشن کو نظر انداز کریں جو آپ کے لئے نہیں ہیں۔

اگر آپ کی فیملی یا گھرانے کا فرد WA Notify کا صارف ہے، اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ابھی اس نے WA Notify میں اپنے نتائج کی تصدیق نہیں کی، تو وہ WANotify.org کے "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" سیکشن میں درج مراحل پر عمل کر سکتا ہے۔

نوٹیفیکیشن پر کلک کرنے یا تصدیقی لنک کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے میرے پاس کتنا وقت ہو گا؟

WA Notify میں دوسروں کو اطلاع دینے کے اقدامات پر عمل کرنے کے لئے آپ کے پاس نوٹیفیکیشن یا ٹیکسٹ میسج وصول ہونے کے بعد 24 گھنٹے کا وقت ہو گا۔ اگر آپ وقت پر نوٹیفیکیشن پر ٹیپ یا تصدیقی لنک پر کلک نہ کر سکیں تو آپ WANotify.org کے “ ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے” سیکشن میں درج مراحل پر عمل کرتے ہوئے WA Notify میں تصدیقی کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔

کیا ایک سے زیادہ افراد ٹیکسٹ یا نوٹیفیکیشن استعمال کرتے ہوئے WA Notify میں تصدیقی لنک ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں؟

جی نہیں۔ اگر آپ کی فیملی یا گھرانے کا فرد WA Notify کا صارف ہے، اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ابھی اس نے WA Notify میں اپنے نتائج کی تصدیق نہیں کی، تو وہ WANotify.org کے "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" سیکشن میں درج مراحل پر عمل کر سکتا ہے۔

مجھے WA Notify میں اپنی سامنا ہونے کی تاریخ کیسے ملے گی؟

iPhone پر:

  1. Settings (سیٹنگز) میں جائیں
  2. Exposure Notifications (سامنا ہونے کی اطلاعات) منتخب کریں یا سرچ بار میں Exposure Notifications درج کریں
  3. آپ کے ممکنہ سامنا ہونے کی اندازاً تاریخ “You may have been exposed to COVID-19” (آپ کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے) کے نیچے ظاہر ہو گی۔

Android پر:

  1. WA Notify ایپ کھولیں۔
  2. Possible exposure reported” (اطلاع کردہ ممکنہ سامنا)“ کے نیچےSee Details (تفصیلات دیکھیں) پر کلک کریں۔
  3. آپ کی ممکنہ سامنا ہونے کی اندازاً تاریخ “Possible Exposure Date” (سامنا ہونے کی ممکنہ تاریخ) کے نیچے ظاہر ہو گی۔