کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروانا

عمومی سوالات

میرے نزدیک ٹیسٹ کروانے کا مقام تلاش کریں (انگریزی میں)

اپنے گھر پر کیے گئے ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی باآسانی اطلاع دیں

جو لوگ دکان سے ٹیسٹ کٹس خریدیں اور ان کا نتیجہ مثبت آئے، انہیں چاہیے کہ نتائج موصول ہوتے ہی ریاستی کووڈ-19 ہاٹ لائن کو
1-800-525-0127 پر کال کریں، پھر # دبائیں۔ ہاٹ لائن پیر کو صبح 6 تا رات 10 بجے اور منگل تا اتوار (اور تعطیلات کے دوران) صبح 6 تا شام 6 بجے دستیاب ہے۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

ٹیسٹ کیوں کروایا جائے

ٹیسٹ کروانے سے جانیں بچتی ہیں۔ ٹیسٹ کروانے سے لوگ وقت پر احتیاطی تدابیر کر سکتے ہیں، جیسا کہ قرنطینہ اختیار کرنا، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے؛ علامات ظاہر نہ کرنے والے متاثرہ افراد بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کروانے سے صحت عامہ کے افسران کو وبا کی شناخت کرنے اور ردعمل دینے، اور وائرس کے نئے متغیرات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ٹیسٹ کروانا عام سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد دینے والا اہم جز ہے۔

University of Washington اور Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) کے محققین کو معلوم ہوا کہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروانے اور WA Notify (WA اطلاع) کے ذریعے تعاقب کرنے سے دسمبر 2020 سے مارچ 2021 کے درمیان ممکنہ طور پر تقریباً 6,000 کیسوں کا انسداد ہوا۔

کب ٹیسٹ کروایا جائے

جب آپ کی طبیعت خراب ہو تو ٹیسٹ کروائیں۔ کووڈ-19 کی بہت سی علامات (انگریزی میں) ہیں، اس لئے اگر آپ کی طبعیت ٹھیک نہیں تو جلد از جلد ٹیسٹ کروانا بہترین طریقہ ہے۔

اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے سامنا ہوا ہو جس کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ میں علامات موجود نہیں تو سامنا ہونے کے پانچ دن بعد ٹیسٹ کروائیں۔

ممکن ہے کہ واشنگٹن کے کاروباروں اور تقریبات کی جگہوں میں ادارے یا تقریب میں داخلے سے قبل ٹیسٹنگ اور/یا ویکسینیشن کے تقاضے موجود ہوں۔ وہاں جانے سے پہلے کال کریں یا ان کی ویب سائٹ دیکھیں۔

آپ کو سفر کرنے سے پہلے اور/یا بعد میں ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی تازہ ترین سفری رہنمائی (انگریزی میں) دیکھیں۔

جب آپ افراد کے گروہ کے ساتھ اکٹھے ہونے والے ہوں، خاص کر وہ جنہیں شدید مرض کا خطرہ ہے یا وہ جنہوں نے ممکنہ طور پر تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں (انگریزی میں)۔

کہاں سے ٹیسٹ کروایا جائے

ریاست واشنگٹن Department of Health کی ویب سائٹ پر ہر کاؤنٹی میں دستیاب ٹیسٹنگ کے مقامات کی ڈائریکٹری موجود ہے اور اوقات کار اور تقاضے بھی دیے گئے ہیں۔ ٹیسٹنگ کے مقامات کے متعلق اضافی معلومات کے لئے 1-1-2 پر کال کریں۔ گھر پر آسان طریقے سے ٹیسٹ کرنے کے لئے دکان سے ملنے والی ٹیسٹ کٹس بھی آرڈر پر اور فارمیسیوں پر دستیاب ہیں۔

قیمت

بیمہ فراہم کنندگان اب فی ماہ آٹھ ٹیسٹوں تک فیملیز کو باز ادائیگی کریں گے۔ بیمہ باز ادائیگی کے متعلق جانیں (انگریزی میں)۔

کاؤنٹی یا ریاست کی معاونت وصول کرنے والے ٹیسٹ کروانے کے مقامات پر کوئی جیب سے ادا کیے جانے والے اخراجات نہیں ہیں۔ خاص کر علامات محسوس کرنے والے افراد کے اکثر ٹیسٹوں کا بل انشورنس کو بھیجا جا سکتا ہے یا Department of Health اس کی سبسڈی دے سکتا ہے۔

آپ مقامی یا آن لائن پرچون فروشوں اور فارمیسیوں سے گھر پر مبنی ٹیسٹ خرید سکتے ہیں۔ کسی بیمہ یا نسخے کی ضرورت نہیں۔

ٹیسٹوں کی اقسام

فی الحال دستیاب ٹیسٹوں میں تیز اینٹی جن ٹیسٹس، مالیکیولر ٹیسٹس (لیب پر مبنی اور پوائنٹ آف کیئر دونوں)، اور کچھ گھر پر کیے جانے والے ذاتی ٹیسٹس شامل ہیں۔ ہر مخصوص ٹیسٹ کی رسد اس کی طلب اور صنعت کار کی گنجائش پر منحصر ہے۔

گھر پر مبنی ٹیسٹ کیسے کیا جائے

درست ترین نتائج کے حصول کے لئے تیز گھر پر مبنی ٹیسٹوں کی کٹ کے اندر درج ہدایات پر عمل کرنا اہم ہے۔ کئی برانڈز ویڈیو کی صورت میں بھی ہدایات پیش کرتے ہیں۔ بہترین طریقہ کار کے لئے گھر پر ٹیسٹ کرنے کے لئے CDC کی تراکیب دیکھیں۔

تیز ٹیسٹوں کے ساتھ غلط منفی نتائج آ سکتے ہیں۔ کچھ ٹیسٹنگ کٹس میں دو ٹیسٹ شامل ہو سکتے ہیں (ٹیسٹ کرنے کے وقت کے متعلق آپ کو ڈبے کے اندر موجود ہدایات پر عمل کرنا چاہیے)۔

ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کے متعلق مزید معلومات کے لئے ہمارا ٹیسٹنگ کے متعلق عمومی سوالات کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

ٹیسٹنگ کیسے کی جاتی ہے

اکثر ٹیسٹ ناک میں روئی کا ٹکڑا ڈال کر کیے جاتے ہیں۔ کچھ ٹیسٹ لعاب لے کر کیے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات ٹیسٹ کروانے کے متعلق عمومی سوالات کا صفحہ پر دستیاب ہیں۔

قرنطینہ یا علیحدگی کب اختیار کی جائے

ٹیسٹ کرنے سے پہلے اور نتائج موصول ہونے کے بعد آپ کو قرنطینہ یا علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کی ویکسینیشن کی حیثیت اور علامات ظاہر کرنے یا نہ کرنے پر منحصر ہو گا۔ CDC کی تازہ ترین رہنمائی میں اس صورتحال کی تفصیل بیان کی گئی ہے (صرف انگریزی)۔ علامات ظاہر کرنے والے اور/یا کووڈ-19 کا سامنا کرنے والے افراد کے لئے آپ ہماری گائیڈ پر بھی عمل کر سکتے ہیں۔

فالو اپ

اگر آپ میں علامات موجود ہیں تو ہر ممکن حد تک گھر پر رہیں۔  اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے کچھ اقدامات لے سکتے ہیں۔ مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: اگر ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہیے.