کووڈ-19 ویکسین

کووڈ-19 ویکسین مفت ہے اور ترک وطن کی حیثیت سے بالاتر ہو کر 6 ماہ سال اور زائد عمر کے تمام افراد کے لئے دستیاب ہے۔

گھر میں رہنے کے پابند ہیں اور کووڈ-19 ویکسین کی ضرورت ہے؟ براہ مہربانی یہاں دیکھیے

مواد کو آخری بار 9 دسمبر 2022 کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

Center for Disease Control and Prevention (CDC، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز) کی جانب سے بوسٹر خوراک کی تازہ ترین سفارشات حسب ذیل ہیں:

  • 6 ماہ سے 5 سال تک کے وہ بچے جنہوں نے Moderna کی کووڈ-19 کی اصل مونوویلنٹ ویکسین لگوائی ہے تو بنیادی سیریز مکمل کرنے کے دو ماہ بعد اب وہ ایک اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ بوسٹر خوراک ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
  • 6 ماہ سے 4 سال کے بچوں کے لیے Pfizer کی کووڈ-19 ویکسین میں اب دو مونویلنٹ Pfizer خوراکیں اور ایک بائیویلنٹ Pfizer خوراک شامل ہو گی۔
    • 6 ماہ سے 4 سال تک کے وہ بچے جنہوں نے ابھی تک 3 خوراکوں والی Pfizer ویکسین کی بنیادی سیریز شروع نہیں کی ہے یا جنہوں نے اپنی بنیادی سیریز کی تیسری خوراک حاصل نہیں کی ہے وہ اب تازہ ترین Pfizer سیریز لگوائیں گے۔
    • 6 ماہ سے 4 سال کے وہ بچے جنہوں نے پہلے ہی 3 خوراکوں والی Pfizer ویکسین کی بنیادی سیریز مکمل کر لی ہے وہ اس وقت اضافی خوراک یا بوسٹر خوراک کے اہل نہیں ہوں گے
  • Novavax کووڈ-19 بوسٹرز بالغ افراد کے لئے دستیاب ہیں بشرطیکہ انہوں نے پرائمری سیریز ویکسینیشن مکمل کر لی ہو لیکن پہلے کووڈ-19 بوسٹر نہ لگوائی ہو -- اور اگر وہ ترمیم کردہ mRNA بوسٹر حاصل نہیں کر سکتے اور نہیں کریں گے۔

ہم آپ کو ضروری معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کو باخبر رکھیں گے تا کہ آپ اپنی صحت کے لئے معلومات پر مبنی فیصلہ لے سکیں۔

کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے لئے مجھے کیا کچھ معلوم ہونا چاہیے؟

میں ویکسین کیسے لگواؤں؟

اپائنٹمنٹ تلاش اور طے کرنے کے لئے ویکسین لوکیٹر ملاحظہ کریں۔

آپ اپنے نزدیک ویکسینیشن کے مقامات جاننے کے لئے 829-438 (GET VAX) پر اپنا زپ کوڈ بھی ٹیکسٹ کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کووڈ-19 ویکسین کے متعلق سوالات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو ویکسین کی اپائنٹمنٹ لینے میں مدد درکار ہے؟ کووڈ-19 کی معلوماتی ہاٹ لائن کو 0127-525-800-1 پر کال کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

اگر آپ اپنی ویکسین (Moderna/Spikevax یا Pfizer/Comirnaty) کی دوسری خوراک کی اپائنٹمنٹ لے رہے ہیں تو آپ کو وہی ویکسین لگوانی چاہیے جو پہلی مرتبہ لگوائی تھی۔

اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی گھر سے نکلنے سے قاصر ہیں تو ایک محفوظ آن لائن فارم (انگریزی) بھریں۔ آپ کے جوابات سے ہمیں افراد کو کاؤنٹی اور/یا ریاستی موبائل ویکسین ٹیموں سے ملانے میں مدد ملے گی۔

کووڈ-19 سے متعلق دیگر مسائل، جیسے وہائش، سہولیات میں معاونت، ہیلتھ انشورنس کے لئے 211 پر کال کریں یا wa211.org ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لئے، کووڈ-19 ویکسینز دیکھیے: معلوماتی حقائق کا صفحہ

کیا ویکسین لگوانے کے لئے میرا یو ایس کا شہری ہونا ضروری ہے؟

جی نہیں، ویکسین لگوانے کے لئے آپ کا یو ایس کا شہری ہونا ضروری نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ویکسین لگوانے کے لئے آپ کو سوشل سکیورٹی نمبر یا ترک وطن کی حیثیت ظاہر کرنے والی دیگر دستاویزات کی ضرورت نہیں۔ ممکن ہے کہ ویکسین کے چند فراہم کنندگان سوشل سکیورٹی نمبر پوچھیں، مگر آپ کے لئے بتانا ضروری نہیں ہے۔

ویکسین لگوانے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کا بچہ یو ایس شہری ہو۔ طبی معالج کسی کی ترک وطن کی حیثیت نہیں پوچھیں گے۔ اکثر حالات میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو ویکسین لگانے کے لئے والدین اور سرپرستوں کی اجازت درکار ہو گی۔

Washington State Department of Health (محکمۂ صحت برائے ریاست واشنگٹن) کی تجویز ہے کہ 6 ماہ سال اور زائد عمر کے تمام افراد ویکسین لگوائیں۔

کیا مجھ سے ویکسین کی قیمت وصول کی جائے گی؟

جی نہیں۔ ویکسین لگوانے پر آپ سے کوئی پیسے نہیں لیے جانے چاہئیں، یا آپ کو معالج یا ویکسینیشن ادارے سے کوئی بل موصول نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جن کی نجی انشورنس ہے، Apple Health (Medicaid)، یا Medicare ہے، یا کوئی بیمہ نہیں ہے۔

اگر آپ ویکسین لگوانے جائیں اور اس دوران فراہم کنندہ سے کوئی اور خدمات وصول کریں تو آپ کو آفس آنے کا بل موصول ہو سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے آپ اپنے فراہم کنندہ سے پہلے ہی قیمت پوچھ سکتے ہیں۔

اگر آپ صحت کی انشورنس نہیں رکھتے تو فراہم کنندگان آپ سے ویکسین کی قیمت نہیں لے سکتے اور ممکن ہے کہ ایسا کرنے سے وہ کووڈ-19 ویکسین پروگرام کے تقاضوں کی خلاف ورزی کر رہے ہوں۔ اگر آپ سے پیسے لئے جائیں تو براہ کرم covid.vaccine@doh.wa.gov پر ای میل کریں۔

اگر آپ کی ہیلتھ انشورنس ہے اور آپ سے پیسے لیے گئے ہیں تو پہلے اپنے انشورنس پلان سے رابطہ کریں۔ اگر اس سے مسئلہ حل نہ ہو تو آپ بیمہ کمشنر کے دفتر میں شکایت درج کروا سکتے ہیں (انگریزی)۔

  • ٹیلیفون ترجمان کی خدمت کے لئے 800-562-6900 پر کال کریں (100 سے زائد زبانوں میں آپ کے لئے مفت دستیاب ہے)
  • TDD/TYY: 0241-586-360
  • TDD: 800-833-6384
اگر میری ہیلتھ انشورنس نہ ہو تو کیا ہو گا؟

اگر آپ کی انشورنس کوریج نہیں ہے تو اپنے معالج کو بتائیں۔ آپ کو پھر بھی مفت ویکسین لگے گی۔

اگر ویکسین کے لئے مجھ سے پیسے نہیں لیے جائیں گے تو میری ہیلتھ انشورنس کی معلومات کیوں پوچھی جا رہی ہیں؟

جب آپ ویکسین لگوائیں گے تو ممکن ہے کہ آپ کو ویکسین لگانے والا شخص پوچھے کہ کیا آپ کے پاس انشورنس کارڈ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں آپ کو ویکسین لگانے کی قیمت مل سکے (ویکسین لگانے کی فیس)۔ اگر آپ کی انشورنس نہیں ہے تو اپنے معالج کو بتائیں۔ آپ پھر بھی مفت ویکسین لگوا سکیں گے۔

ویکسین لگانے کی فیس کیا ہے اور اسے کون ادا کرتا ہے؟

ویکسین لگانے کی فیس سے مراد وہ رقم ہے جو آپ کو ویکسین لگانے کے بدلے طبی معالج کو دی جاتی ہے۔ یہ ویکسین کی اپنی قیمت سے مختلف ہے۔

وفاقی حکومت ویکسین کی مکمل قیمت ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کی سرکاری یا نجی ہیلتھ انشورنس ہے تو ممکن ہے کہ آپ کو ویکسین لگانے والا شخص ویکسین لگانے کی فیس حاصل کرنے کے لئے انہیں بل بھیج دے۔

آپ کی جیب سے کوئی رقم خرچ نہیں ہونی چاہیے یا آپ کو اپنے معالج کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین لگانے کی فیس کا بل موصول نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جن کی نجی انشورنس ہے، Apple Health (Medicaid)، یا Medicare ہے، یا کوئی بیمہ نہیں ہے۔

فی الحال کون سی کووڈ-19 ویکسینز دستیاب ہیں؟

U.S. Food and Drug Administration (FDA، یو ایس انتظامیہ برائے خوراک و منشیات) نے تین ویکسینز کی ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دی ہے یا انہیں مکمل طور پر منظور کیا ہے۔ فی الحال ریاست Washington میں یہ ویکسینز پیش کی جا رہی ہیں۔ Johnson & Johnson ویکسین کے بجائے Pfizer (Comirnaty) اور (Spikevax) Moderna ویکسینز کی تجویز دی جاتی ہے، جس کی وجہ thrombosis with thrombocytopenia syndrome (TTS، تھرومبوسز کے ساتھ تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم) اور
Guillain-Barré syndrome (GBS، گلیئن بیری سنڈروم) نامی کیفیات کا نایاب خطرہ ہے ۔

Pfizer-BioNTech کووڈ-19 ویکسین (Comirnaty):

6 ماہ تا 4 سالہ بچوں کو تین خوراکیں لگائی گئیں۔ پہلی دو خوراکوں کے درمیان 21 دن کا فاصلہ ہوتا ہے اور تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ہفتے بعد دی جاتی ہے۔

یہ دو خوراکوں والی ویکسین ہے، جنہیں 21 دن کے فاصلے سے دیا جاتا ہے، اور:

  • کمزور مدافعتی نظام کے حامل جن افراد نے دو خوراکوں والی mRNA کووڈ-19 ویکسین لگوائی تھی، انہیں اضافی پرائمری خوراک لگوانی
  • بارہ (5) سال اور اس سے زائد عمر کے ہر فرد کو اپنی بنیادی ویکسین سیریز یا اس سے پہلے کی بوسٹر خوراک مکمل کرنے کے دو ماہ بعد ایک تازہ ترین بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوانی چاہیے۔ 5 سال کی عمر کے وہ بچے جنہوں نے Pfizer ویکسین کی سیریز مکمل کی ہے وہ صرف Pfizer کی اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوا سکتے ہیں۔ 6 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ان کی بنیادی سیریز سے قطع نظر Pfizer یا Moderna کی ایک اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوانی چاہیے۔

اگر آپ نے کووڈ-19 ویکسین پرائمری سیریز مکمل کی ہے اور CDC کی مجوزہ حالیہ ترین بوسٹر خوراک لگوائی ہے تو آپ ابھی تک کی تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔اس Comirnaty نامی ویکسین کو 12 سال اور زائد عمر کے افراد کے لئے مکمل طور پر منظور کیا گیا ہے۔ 6 ماہ سے 11 سال کے بچوں میں ہنگامی استعمال کے لئے اس ویکسین کی اجازت دی گئی ہے۔ کلینکل ٹرائلز میں کوئی بڑے غیر متوقع خراب حالات ظاہر نہیں ہوئے۔

Moderna کووڈ-19 ویکسین (Spikevax):

یہ دو خوراکوں والی ویکسین ہے، جنہیں 28 دن کے فاصلے سے دیا جاتا ہے، اور:

  • کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لئے اضافی (تیسری) خوراک
  • ہاں، آخری خوراک کے 2 ماہ بعد ایک اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ mRNA بوسٹر خوارک کی تجویز دی جاتی ہے تاکہ 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ایک تازہ ترین خوراک کا کام کرے۔6 ماہ سے 4 سال کی عمر کے بچوں کو اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ خوراک ملنی چاہیے جو ان کی بنیادی سیریز کے برانڈ کے مطابق ہو۔ 5 سال کی عمر کے وہ بچے جنہوں نے Moderna ویکسین لگوائی ہے وہ Moderna یا Pfizer کی بائیویلنٹ اپ ڈیٹ شدہ بوسٹر خوراک لگوا سکتے ہیں۔ 6 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ان کی بنیادی سیریز سے قطع نظر Pfizer یا Moderna کی ایک اپ ڈیٹ شدہ بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوانی چاہیے۔

اس ویکسین کو 18 سال اور زائد عمر کے افراد کے لئے مکمل طور پر منظور کیا گیا ہے۔ Emergency Use Authorization (EUA، ہنگامی استعمال کی اجازت) کے تحت 6 ماہ تا 17 سالہ بچوں کے لئے Moderna ویکسین دستیاب ہے۔ اگر آپ نے کووڈ-19 ویکسین پرائمری سیریز مکمل کی ہے اور CDC کی مجوزہ حالیہ ترین بوسٹر خوراک لگوائی ہے تو آپ ابھی تک کی تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔

کلینکل ٹرائلز میں کوئی بڑے غیر متوقع خراب حالات ظاہر نہیں ہوئے۔

Johnson & Johnson – Janssen کووڈ-19 ویکسین:

18 سالہ یا اس سے زائد عمر کے افراد پر ہنگامی استعمال کے لئے اس ویکسین کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ واحد خوراک (ایک ٹیکہ) والی ویکسین ہے۔ اگر آپ نے کووڈ-19 ویکسین پرائمری سیریز مکمل کی ہے اور CDC کی مجوزہ حالیہ ترین بوسٹر خوراک لگوائی ہے تو آپ ابھی تک کی تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔ بارہ (18) سال اور اس سے زائد عمر کے ہر فرد کو اپنی بنیادی ویکسین سیریز یا اس سے پہلے کی بوسٹر خوراک مکمل کرنے کے دو ماہ بعد ایک تازہ ترین بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوانی چاہیے۔

Johnson & Johnson ویکسین کے بجائے Pfizer اور Moderna ویکسینز کی تجویز دی جاتی ہے۔

Novavax کووڈ-19 ویکسین:

  • 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو دو خوراکیں ملنی چاہیے جن کے درمیان21 دنوں کاوقفہ ہونا چاہیے۔
  • بارہ (12) سال اور اس سے زائد عمر کے ہر فرد کو اپنی بنیادی ویکسین سیریز یا اس سے پہلے کی بوسٹر خوراک مکمل کرنے کے دو ماہ بعد ایک تازہ ترین بائیویلنٹ بوسٹر خوراک لگوانی چاہیے۔
  • 18 سال اور زائد عمر کے افراد بھی Novavax بوسٹرلگوانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ترمیم کردہ mRNA بوسٹر حاصل نہیں کر سکتے اور نہیں کریں گے۔

12 سالہ یا اس سے زائد عمر کے افراد پر ہنگامی استعمال کے لئے اس ویکسین کی اجازت دی گئی ہے۔ - اگر آپ نے کووڈ-19 ویکسین پرائمری سیریز مکمل کی ہے اور CDC کی مجوزہ حالیہ ترین بوسٹر خوراک لگوائی ہے تو آپ ابھی تک کی تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔

کلینکل ٹرائلز میں کوئی بڑے غیر متوقع خراب حالات ظاہر نہیں ہوئے۔

اگر میں حاملہ ہوں، دودھ پلا رہی ہوں یا حاملہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہوں تو کیا میں کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتی ہوں؟

جی ہاں، ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ حمل کے دوران کووڈ-19 ویکسینز محفوظ ہیں۔Centers for Disease Control and Prevention (مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد، CDC)، American College of Obstetricians and Gynecologists (امریکی کالج برائے ماہرین وضع حمل اور ماہرین امراض نسواں، ACOG) اور Society for Maternal-Fetal Medicine (ماں اور بچے کی طب کی سوسائٹی، SMFM) (صرف انگریزی) نے حاملہ، دودھ پلانے والی یا حاملہ ہونے کا ارادہ رکھنے والی خواتین کے لئے کووڈ-19 ویکسین کی تجویز دی ہے۔ چند مطالعوں سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر آپ ویکسین لگوا لیں تو ممکن ہے کہ حمل اور دودھ پلانے کے عمل کے ذریعے آپ کا بچہ کووڈ-19 کے خلاف اینٹی باڈیز حاصل کر لے۔ کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والی غیر ویکسین یافتہ خواتین میں قبل از وقت پیدائش یا مردہ بچہ پیدا ہونے جیسی شدید پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ ہوتے ہوئے کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والی خواتین کو ایڈوانسڈ لائف سپورٹ اور تنفسی ٹیوب کی ضرورت پڑنے کا امکان دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

حمل یا دودھ پلانے کے دوران کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے متعلق مزید وسائل کے لئے براہ مہربانی ایک ویکسین، دو جانیں ویب سائٹ پر تازہ معلومات دیکھیں۔

کیا میں معمول کی ویکسینیشن کرواتے ہوئے کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں۔ 12 مئی 2021 کو Advisory Committee on Immunization Practices (ACIP ،مامونیت کے طریقہ کار کی مشاورتی کمیٹی) نے اپنی تجاویز تبدیل کر دیں۔ اب آپ دوسری ویکسینز کے ساتھ ہی کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

آپ کو اپنے بچے کی اسکول کے لئے ضروری ویکسینیشنز (صرف انگریزی) یا دیگر مجوزہ ویکسینز کے لئے کووڈ-19 ویکسینیشن سے علیحدہ وقت طے کرنے کی ضرورت نہیں۔ کووڈ-19 ویکسین کی اپائنٹمنٹ اپنے بچے کی تمام مجوزہ ویکسینز پوری کروانے کا ایک اور موقع ہے۔

ویکسینیشن ریکارڈ کارڈ کیا ہے؟

جب آپ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوائیں گے تو آپ کو کاغذی ویکسینیشن کارڈ دیا جائے گا۔ اس کارڈ سے آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ نے کس تاریخ کو اور کس قسم کی (Comirnaty/Pfizer-BioNTech، Spikevax/Moderna یا Johnson & Johnson) ویکسین لگوائی ہے۔

اگر آپ نے ویکسین Comirnaty/Pfizer-BioNTech یا Spikevax/Moderna ویکسین لگوائی ہے تو جب آپ پہلی خوراک کے لئے آئیں گے، تبھی آپ کے معالج کو دوسری خوراک کے لئے آپ کی اپائنٹمنٹ بک کرنی چاہیے۔ یہ کارڈ اپنے پاس رکھیں تاکہ آپ کی دوسری خوراک کے بعد آپ کو ویکسین لگانے والا شخص اسے مکمل کر سکے۔

اگر آپ اضافی خوراک یا بوسٹر خوراک لگوائیں تو آپ کو اپنی اپائنٹمنٹ میں ویکسینیشن ریکارڈ کارڈ ساتھ لے کر جانا چاہیے۔ آپ کو ویکسین لگانے والا شخص خوراک ریکارڈ کرے گا۔

اپنے ویکسینیشن کارڈ کے متعلق درج ذیل مددگار تجاویز کو ذہن میں رکھیں:

  • خوراکوں کے درمیان اور ان کے بعد اپنا ویکسینیشن کارڈ اپنے پاس رکھیں۔
  • کارڈ کے اگلے اور پچھلے حصے کی تصاویر لیں تاکہ ایک ڈیجیٹل نقل ہمہ وقت آپ کی دسترس میں ہو۔
  • اسے خود کو ای میل کرنے، البم بنانے یا تصویر پر ٹیگ لگانے پر غور کریں، تاکہ آپ کو یہ دوبارہ آسانی سے مل جائے۔
  • اگر آپ اپنے ساتھ فوٹوکاپی رکھنا چاہتے ہیں تو ضرور فوٹوکاپی کروائیں۔

اگر آپ اپائنٹمنٹ پر اپنا ویکسینیشن کارڈ نہ لائیں، تو بھی آپ دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں۔ اپنے معالج سے کہیں کہ آپ نے پہلی خوراک کے دوران ویکسین کی جو قسم (برانڈ) لگوائی تھی، اسے نیٹ پر تلاش کریں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو دوبارہ اسی قسم کی ویکسین لگے۔ اگر آپ کا ویکسینیشن کارڈ کھو جائے تو اپنی کووڈ-19 ویکسینیشن کا ریکارڈ تلاش کرنے کے لئے MyIR میں لاگ ان کریں My Immunization Registry) (میری مامونیت کی رجسٹری)) (صرف انگریزی) اور پھر معلومات کا اسکرین شاٹ یا تصویر لیں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کسی بھی وقت MyIR میں سائن اپ کر سکتے ہیں۔

براہ کرم یاد رکھیں کہ ممکن ہے کہ MyIR کے ذریعے آپ کے ریکارڈز کی فوری تصدیق نہ ہو اور فی الحال رسائی انگریزی زبان تک محدود ہے۔ MyIRmobile یا ویکسینیشن کے ریکارڈ کے سوالات کے متعلق مدد کے لئے براہ راست ٹیلیفون معاونت دستیاب ہے، اس کے لئے Department of Health COVID-19 (محکمۂ صحت کی کووڈ-19) ہاٹ لائن کو 833-VAX-HELP پر کال کریں یا waiisrecords@doh.wa.gov پر ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

حفاظت اور افادیت

مجھے کووڈ-19 ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟

کووڈ-19 ویکسین لگوانا آپ کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن اس وبا کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ویکسین لگوائیں۔ جب کمیونٹی کے افراد ویکسینیشن یا حالیہ انفیکشن کے ذریعے کووڈ-19 وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کر لیں تو اس کا پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ویکسینیشن کی شرح جتنی بڑھے گی، انفیکشن کی شرح اتنی گھٹے گی۔

کووڈ-19 ویکسینز کئی طریقوں سے آپ کی حفاظت کر سکتی ہیں:

  • یہ کووڈ-19 لگنے کی صورت میں آپ کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ بڑی حد تک گھٹا دیتی ہیں
  • مکمل ویکسین لگوانے سے آپ کے کووڈ-19 سے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات اور موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے
  • ویکسینیشن سے کمیونٹی میں محفوظ افراد کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور مرض پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے
  • ماہرین لوگوں کو دوسروں میں وائرس پھیلانے سے روکنے کے متعلق ویکسین کی اہلیت پر مطالعہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مکمل ویکسین لگوانے کے بعد بھی کووڈ-19 لگنا ممکن ہے مگر ویکسین نہ لگوانے کی نسبت اس کا امکان انتہائی کم ہے۔

غیر ویکسین یافتہ افراد کو وائرس لگ سکتا ہے اور وہ اسے دوسروں میں پھیلا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ طبی وجوہات کی بناء پر کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ کے کووڈ-19 کی دوسری شکل (انگریزی) کے باعث ہسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔ ویکسین لگوانے سے آپ کو اپنی فیملی، ہمسایوں اور کمیونٹی کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر زیادہ تر افراد بیماری کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں تو مجھے کووڈ-19 ویکسین کیوں لگوانی چاہیے؟

کووڈ-19 کا واحد رسک موت نہیں ہے۔ کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والے اکثر افراد میں تھوڑی بہت علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ تاہم اس وائرس کے متعلق اندازے لگانا ناممکن ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ کووڈ-19 کی چند اشکال (انگریزی) میں شدید بیماری کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ افراد کووڈ-19 سے شدید بیمار ہو سکتے ہیں یا وفات پا سکتے ہیں، یہاں تک کہ دائمی طبی کیفیات سے پاک نوجوان افراد بھی۔ دیگر افراد، جنہیں "طویل مدتی کووڈ مریض" کہا جاتا ہے، میں ایسی علامات پیدا ہو جاتی ہیں جو کئی ماہ تک جاری رہتی ہیں اور ان کے معیار زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ہمیں ابھی تک کووڈ-19 کے تمام طویل مدتی اثرات بھی معلوم نہیں کیوں کہ یہ ایک نیا وائرس ہے۔ ویکسین لگوانا وائرس سے بچاؤ کا بہترین حل ہے۔ خواہ آپ جوان اور صحت مند ہوں، آپ کو کووڈ-19 ویکسین لگوانی چاہیے۔

کووڈ-19 کی متغیر شکل کیا ہے؟

جب وائرس ایک شخص سے دوسرے میں پھیلتے ہیں تو اپنی ہئیت تبدیل کر لیتے ہیں۔ وائرس کی تبدیل شدہ ہئیت کو متغیر شکل کہتے ہیں۔ چب متغیر اشکال وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتی ہیں اور چند کمیونٹی میں پھیلاؤ جاری رکھتی ہیں۔

Centers for Disease Control and Prevention (مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد، CDC) (صرف انگریزی) تشویشناک متغیر اشکال کی نشاندہی کی ہے۔ فی الحال کئی متغیر اشکال تشویشناک ہیں کیوں کہ وہ تیزی سے اور مزید آسانی سے پھیلتی ہیں اور مزید کووڈ-19 انفیکشنز کا باعث بنتی ہیں۔

کیا کووڈ-19 ویکسین متغیر اشکال کے خلاف کارآمد ہے؟

نہیں، اس وقت امریکہ میں موجود کووڈ-19 ویکسینز متغیر اشکال کے باعث بھی شدید بیماری، ہسپتال میں داخلے، اور موت سے بچاؤ میں کارآمد ہیں۔ تاہم خاص کر زیادہ خطرے میں مبتلا آبادیوں میں صحت عامہ کے ماہرین ہلکے اور معتدل کووڈ-19 مرض کے خلاف تحفظ میں کمی دیکھ رہے ہیں۔

ترمیم کردہ بوسٹرز کو مامونیت بڑھانے اور اومی کرون متغیر کے خلاف بہتر تحفظ دینے میں مدد کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ بہترین ممکنہ تحفظ کے حصول کے لئے تمام مجوزہ خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔

ویکسینیشن آپ کو، آپ کے پیاروں کو اور آپ کی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن ہونے سے وائرس کا پھیلاؤ گھٹے گا اور وائرس کی نئی متغیر اشکال ابھرنے کے عمل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ہمیں کیسے معلوم ہو گا کہ ویکسینز محفوظ ہیں؟

کووڈ-19 ویکسینز کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) نے ملک کی ویکسین کے تحفظ کی نگرانی کی صلاحیت کو توسیع دی ہے اور مضبوط کیا ہے۔ نتیجے کے طور پر ویکسین کے تحفظ کے ماہرین ایسے مسائل کی نگرانی اور شناخت کر سکتے ہیں جو کووڈ-19 ویکسین کے کلینکل ٹرائلز میں سامنے نہیں آئے۔

Johnson & Johnson ویکسین کا کیا معاملہ ہے؟

دسمبر 2021 سے Washington State Department of Health (DOH، ریاست واشنگٹن محکمۂ صحت) کی تجویز ہے کہ آپ ایک خوراک والی ویکسین Johnson & Johnson (J&J) کے بجائے mRNA کووڈ-19 ویکسین (Pfizer-BioNTech یا Moderna) لگوانے کا فیصلہ کریں۔

J&J کی ویکسین لگوانے کے بعد دو نایاب کیفیات کا نیا ڈیٹا پیش کیے جانے کے بعد Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی جانب سے نئی رہنمائی کے مطابق یہ ترمیم کی گئی۔

یہ کیفیات صرف J&J کووڈ-19 ویکسین سے منسلک ہیں، Pfizer یا Moderna ویکسینز سے نہیں۔ جو لوگ ابھی کووڈ-19 ویکسینز لگوا رہے ہیں، ان کے لئے DOH Moderna اور Pfizer ویکسینز کی تجویز دیتا ہے۔ تاہم اگر آپ ان ویکسینز میں سے کوئی نہ لگوانا چاہیں یا نہ لگوا سکیں تو J&J ویکسین ابھی بھی دستیاب ہے۔ براہ کرم اپنے اختیارات کے بارے میں بات کرنے کے لئے کسی طبی معالج سے رابطہ کریں۔

اگر آپ نے گزشتہ تین ہفتوں میں J&J کووڈ-19 ویکسین لگوائی ہے یا J&J کووڈ-19 ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو TTS سے پیدا ہونے والے ایک قسم کے خون کے لوتھڑے کی انتباہی علامات جان لیں۔ ان میں شدید سر درد، پیٹ کا درد، ٹانگ کا درد اور/یا سانس کی تنگی شامل ہیں۔ اگر آپ یہ علامات محسوس کریں تو براہ کرم فوری طور پر طبی توجہ حاصل کریں۔

کوئی بھی کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے بعد پہلے ہفتے میں ہلکی تا معتدل علامات پیش آنا نارمل ہے، بشمول بخار، سر درد، تھکاوٹ، جوڑوں/پٹھوں میں درد۔ یہ ضمنی اثرات عموماً ویکسین لگوانے کے تین دن کے اندر اندر ظاہر ہوتے ہیں اور چند دن میں ختم ہو جاتے ہیں۔

ویکسین کو FDA منظوری حاصل ہونے کا کیا مطلب ہے؟

مکمل منظوری کے لئے FDA ہنگامی استعمال کی اجازت کی نسبت لمبی مدت تک ڈیٹا کا جائزہ لیتی ہے۔ ویکسین کو مکمل منظوری دینے کے لئے ضروری ہے کہ ڈیٹا میں تحفظ، افادیت اور ویکسین کی تیاری میں کوالٹی کنٹرول کا اعلی سطح ظاہر ہو۔

EUA کے ذریعے FDA کسی پراڈکٹ کو مکمل لائسنس دینے سے پہلے اسے اعلان کی گئی ہنگامی صورتحال کے دوران دستیاب کر دیتی ہے۔ EUA کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ لوگ ڈیٹا کے طویل مدتی تجزیے سے قبل جان بچانے والی ویکسینز لگوا سکیں۔ تاہم EUA کے لئے بھی کلینکل ڈیٹا کا جامع جائزہ درکار ہوتا ہے، بس اس کے لئے وقت کا دورانیہ کام ہوتا ہے۔ FDA کی جانب سے دیے گئے ہر EUA کا Scientific Safety Review Workgroup (سائنسی تحفظ کے نظر ثانی کے ورک گروپ) کی جانب سے مزید تجزیہ کیا جاتا ہے، جو کہ Western States Pact (مغربی ریاستوں کا معاہدہ) (صرف انگریزی) کا حصہ ہے۔

Western States Pact کیا ہے؟

اس ورک گروپ نے ویکسین کی حفاظت کے بارے میں ماہرانہ جائزے کی ایک اور تہہ فراہم کی۔ پینل میں تمام رکن ممالک کے مقرر کردہ ماہرین اور قومی سطح پر تسلیم شدہ سائنسدان شامل تھے جنہیں حفاظتی ٹیکوں اور صحت عامہ میں مہارت حاصل تھی۔ مغربی ریاستوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اور تعاون میں کام کرنے کے لیے جب کووڈ-19 کو صحت کی ایمرجنسی قرار دیا گیا تو اس پینل نے ان چار اقسام کی ویکسین کے وفاقی جائزوں کے ساتھ عوامی طور پر دستیاب تمام ڈیٹا کا بیک وقت جائزہ لیا جو ہمارے پاس فی الحال واشنگٹن ریاست میں دستیاب ہیں۔ جیسے ہی ہم وبائی مرض کے بحالی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، تو Western States Pact (مغربی ممالک کا معاہدہ) ختم ہو گیا ہے، اور مغربی ریاستوں میں ویکسین کے استعمال کی اجازت Food and Drug Administration (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے طے کی جائے گی اور ویکسین کی سفارشات Centers for Disease Control and Prevention (CDC، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کا مرکز) کی طرف سے آئیں گی۔

Western States Scientific Safety Review Workgroup کی تحقیقات پڑھیں:

کووڈ-19 ویکسین میرے جسم میں کس طرح کام کرے گی؟

یہ ویڈیو دیکھیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینز آپ کے جسم میں کیسے کام کرتی ہیں۔

mRNA ویکسینز (Pfizer اور Moderna کووڈ-19 ویکسینز)

دو دستیاب ویکسینز کو RNA (mRNA) ویکسینز کہا جاتا ہے۔

mRNA ویکسینیں آپ کے سیلز کو کوروناوائرس اسپائک پروٹین کا ایک بےضرر ٹکڑا بنانا سکھاتی ہیں۔ آپ کا مدافعتی نظام دیکھتا ہے کہ پروٹین اس کا حصہ نہیں، اور آپ کا جسم اینٹی باڈیز بنانے لگتا ہے۔ مستقبل میں اگر آپ کو انفیکشن ہو جائے تو ان اینٹی باڈیز کو یاد رہتا ہے کہ کووڈ-19 سے کیسے لڑنا ہے۔ جب آپ ویکسین لگواتے ہیں تو آپ بیمار ہوئے بغیر کووڈ-19 کے خلاف مدافعت حاصل کر لیتے ہیں۔ کام مکمل کرنے کے بعد mRNA تیزی سے ٹوٹ جاتا ہے اور جسم چںد دنوں میں اسے صاف کر دیتا ہے۔

وائرل ویکٹر ویکسینز (Johnson & Johnson کووڈ-19 ویکسین)

ایک کووڈ-19 ویکسین کو وائرل ویکٹر ویکسین کہتے ہیں۔

ویکٹر ویکسینیں وائرس کی ایک کمزور شکل سے بنائی جاتی ہیں (یہ کووڈ-19 پیدا کرنے والے وائرس سے مختلف ہے)۔ یہ ویکسینیں آپ کے سیلز کو کوروناوائرس کا ایک بےضرر اسپائک پروٹین بنانا سکھاتی ہیں۔ آپ کا مدافعتی نظام دیکھتا ہے کہ پروٹین اس کا حصہ نہیں، اور آپ کا جسم اینٹی باڈیز بنانے لگتا ہے۔ آپ کا جسم سیکھ لیتا ہے کہ مستقبل میں اگر آپ کو انفیکشن ہو جائے تو بیمار ہوئے بغیر کووڈ-19 سے کیسے لڑنا ہے۔

ہمارے پاس موجود ویکٹر ویکسین کی ایک خوراک دی جاتی ہے۔ عام طور پر آپ کی دوسری خوراک کے تقریباً دو ہفتے بعد زیادہ سے زیادہ تحفظ کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

پروٹین ذیلی اکائی ویکسینز-

Novavax کووڈ-19 ویکسین

پروٹین ذیلی اکائی ویکسین Food and Drug Administration (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے مجاز کردہ کووڈ-19 کی ویکسینز میں سے ایک ہے۔ پروٹین ذیلی اکائی ویکسین میں وائرس کے ٹکڑے (پروٹینز) شامل ہوتے ہیں جو کووڈ-19 کا شکار ہونے کا سبب بنتے ہیں (زندہ وائرس استعمال کیے بغیر بنائی گئی) اور ساتھ میں ایک ایسا مواد شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ویکسین کو جسم میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جیسے ہی آپ کا مدافعتی نظام اسپائک پروٹین سے نمٹنے کا طریقہ جان لے گا تو یہ اصل وائرس سے فوری طور پر نمٹنے اور آپ کو کووڈ-19 سے بچانے کے قابل ہو جائے گا۔ پروٹین ذیلی اکائی ویکسینز کووڈ-19 میں مبتلا کرنے والے وائرس سے انفیکشن کا سبب نہیں بن سکتی ہیں اور ہمارے DNA کے ساتھ تعامل نہیں کرتی ہیں۔

دستیاب وائرل ذیلی اکائی ویکسین دو خوراکوں والی ویکسین ہے۔ عام طور پر آپ کی دوسری خوراک کے تقریباً دو ہفتے بعد مکمل تحفظ کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

کبھی کبھار ویکسین سے ہلکا بخار یا زکام کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، مگر یہ نقصان دہ نہیں ہوتیں۔

مزید معلومات کے لئے یہ وسائل دیکھیں: کووڈ-19 ویکسینز کی تصویر اور کووڈ-19 ویکسینز: اہم معلومات۔

اگر کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ افراد وائرس کو مار بھگائیں تو اس کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم پھیلاؤ کو جلد روک سکتے ہیں اور اس وبا کے اختتام کی جانب قدم بڑھا سکتے ہیں۔

کووڈ-19 ویکسینز کیسے بنائی جاتی ہیں؟

اس مختصر ویڈیو میں وضاحت کی گئی ہے کہ کووڈ ویکسینز کیسے بنائی جاتی ہیں(انگریزی)۔

mRNA ویکسین کیا ہے؟

میسنجر RNA یا mRNA ایک نئی قسم کی ویکسین ہے۔ mRNA ویکسینز آپ کے سیلز کو "اسپائک پروٹین" کا ایک بےضرر ٹکڑا بنانا سکھاتی ہیں۔ یہ اسپائک پروٹین وہی ہے جو آپ کو کوروناوائرس کی سطح پر نظر آتا ہے۔ آپ کا مدافعتی نظام دیکھے گا کہ پروٹین جسم کا حصہ نہیں اور آپ کا جسم مدافعتی ردعمل کی تیاری شروع کر دے گا اور اینٹی باڈیز بنائے گا۔ جب ہمیں "قدرتی طور پر" کووڈ-19 انفیکشن ہوتا ہے تو بھی ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے۔ کام مکمل کرنے کے بعد mRNA تیزی سے ٹوٹ جاتا ہے اور جسم چںد دنوں میں اسے صاف کر دیتا ہے۔

اگرچہ ہم نے ماضی میں دیگر اقسام کی طبی اور جانوروں کی صحت کی نگہداشت میں mRNA کو استعمال کیا ہے، اس طریقے سے ویکسینز تیار کرنا سائنس میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں مزید آسانی سے ویکسینز بنائی جا سکیں گی۔

آپ CDC کی ویب سائٹ پر اس متعلق مزید پڑھ سکتے ہیں کہ mRNA ویکسینز کیسے کام کرتی ہیں(انگریزی)۔

وائرل ویکٹر ویکسین کیا ہے؟

اس قسم کی ویکسین میں ایک مختلف وائرس ("ویکٹر) کا کمزور ورژن استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کے سیلز کو ہدایات دیتا ہے۔ ویکٹر ایک سیل میں داخل ہوتا ہے اور اس سیل کی مشنیری استعمال کرتے ہوئے کووڈ-19 اسپائک پروٹین کا ایک بےضرر ٹکڑا تیار کرتا ہے۔ سیل کی سطح پر اسپائک پروٹین ظاہر ہوتا ہے اور آپ کا مدافعتی نظام دیکھ لیتا ہے کہ یہ جسم کا حصہ نہیں۔ آپ کا مدافعتی نظام اینٹی باڈیز بنانا شروع کر دے گا اور دیگر مدافعتی سیلز کو اپنے خیال میں انفیکشن سے لڑنے کے لئے چالو کر دے گا۔ آپ کا جسم سیکھ لیتا ہے کہ مستقبل میں اگر آپ کو انفیکشن ہو جائے تو بیمار ہوئے بغیر کووڈ-19 سے کیسے لڑنا ہے۔

پروٹین ذیلی اکائی ویکسین کیا ہے؟

پروٹین ذیلی اکائی ویکسین Food and Drug Administration (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے مجاز کردہ کووڈ-19 کی ویکسینز میں سے ایک ہے۔ پروٹین ذیلی اکائی ویکسین میں وائرس کے ٹکڑے (پروٹینز) شامل ہوتے ہیں جو کووڈ-19 کا شکار ہونے کا سبب بنتے ہیں (زندہ وائرس استعمال کیے بغیر بنائی گئی) اور ساتھ میں ایک ایسا مواد شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ویکسین کو جسم میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ جیسے ہی آپ کا مدافعتی نظام اسپائک پروٹین سے نمٹنے کا طریقہ جان لے گا تو یہ اصل وائرس سے فوری طور پر نمٹنے اور آپ کو کووڈ-19 سے بچانے کے قابل ہو جائے گا۔ پروٹین ذیلی اکائی ویکسینز کووڈ-19 میں مبتلا کرنے والے وائرس سے انفیکشن کا سبب نہیں بن سکتی ہیں اور ہمارے DNA کے ساتھ تعامل نہیں کرتی ہیں۔

معاون دوا کیا ہے؟

Novavax میں معاون دوا ایک اضافی مواد ہے جس کا مقصد جسم کے مدافعتی ردعمل کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ویکسینز میں کیا اجزاء موجود ہیں؟

کووڈ-19 ویکسینز کے اجزاء عام ویکسینز جیسے ہی ہیں۔ ان میں mRNA کا فعال جز یا تبدیل شدہ ایڈیینو وائرس ہوتا ہے، اور دیگر اجزاء میں چکنائی، نمکیات اور شکر شامل ہوتے ہیں، جو کہ فعال جز کو محفوظ رکھتے ہیں، اسے جسم میں بہتر کاروائی کرنے کا موقع دیتے ہیں اور اسٹوریج اور آمدورفت کے دوران ویکسین کا تحفظ کرتے ہیں۔

Novavax کووڈ-19 ویکسین ایک ایسی ویکسین ہے جو پروٹین کی ذیلی اکائی پر مبنی ہے جس میں چربی اور شکر کے ساتھ ایک اضافی مواد ہوتا ہے تاکہ ویکسین کو جسم میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملے۔ یہ ویکسین mRNA استعمال نہیں کرتی ہے۔

Pfizer، Moderna,Novavax اور Johnson and Johnson ویکسینز میں انسانی سیلز (بشمول جنین کے سیلز)، کووڈ-19 وائرس، لیٹکس، اجزاء کو محفوظ کرنے والے کیمیکلز یا سور کے گوشت کی مصنوعات یا جیلاٹن سمیت جانوروں کی کوئی ذیلی پراڈکٹس شامل نہیں۔ ان ویکسینز کو انڈوں میں نشونما نہیں دی جاتی اور ان میں انڈے کی کوئی پراڈکٹس شامل نہیں۔

اجزاء کے متعلق مزید معلومات کے لئے سوال جواب؛ فلاڈیلفیا میں بچوں کے ہسپتال کا ویب صفحہ (انگریزی) دیکھیے۔ آپ Pfizer (صرف انگریزی)، Moderna (صرف انگریزی), Novavax اور Johnson & Johnson (صرف انگریزی) کے حقائق کے صفحات میں مکمل اجزاء بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کیا Johnson & Johnson ویکسین میں جنین کا ٹشو شامل ہے؟

Johnson & Johnson کووڈ1-9 ویکسین کو دیگر کئی ویکسین جیسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔ اس میں جنین کے ٹکڑے یا جنین کے خلیے شامل نہیں۔ ویکسین کا ایک ٹکڑا خلیوں کی لیب میں تیار کردہ نقل سے بنا ہے، جبکہ اصل خلیے 35 سال سے زائد عرصہ قبل اختیاری طور پر حمل گرانے کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔ تب سے ہی ان ویکسینز کے لئے لیب میں سیل لائنز برقرار رکھی گئی ہیں اور یہ ویکسینز بنانے کے لئے جنین کے سیلز کے کوئی مزید ذرائع استعمال نہیں کیے گئے۔ ممکن ہے کہ چند افراد کو یہ بات پہلے سے معلوم نہ ہو۔ لیکن خسرے، روبیلا اور ہیپاٹائٹس اے کی ویکسینز بھی اسی طریقے سے بنائی جاتی ہیں۔

کیا کووڈ-19 ویکسین بانجھ پن پیدا کرتی ہے؟

اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ ویکسینز بانجھ پن یا مردانہ کمزوری پیدا کرتی ہے۔ جب آپ کے جسم میں ویکسین داخل ہوتی ہے تو یہ آپ کے مدافعتی نظام کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اینٹی باڈیز بناتی ہے۔ یہ عمل آپ کے تولیدی اعضاء سے مداخلت نہیں کرتا۔

Centers for Disease Control and Prevention (CDC)، American College of Obstetricians and Gynecologists (ACOG) (انگریزی) اور Society for Maternal-Fetal Medicine (SMFM) (انگریزی) نے حاملہ، دودھ پلانے والی یا حاملہ ہونے کا ارادہ رکھنے والی خواتین کے لئے کووڈ-19 ویکسین کی تجویز دی ہے۔ کووڈ-19 کے خلاف ویکسین لگوانے والی کئی خواتین اس کے بعد حاملہ ہوئی ہیں اور انہوں نے صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔

فی الحال کوئی ثبوت ظاہر نہیں کرتا کہ کووڈ-19 ویکسینز سمیت کوئی بھی ویکسین مردوں میں تولیدی مسائل پیدا کرتی ہے۔ mRNA کووڈ-19 ویکسین (یعنی Pfizer-BioNTech یا Moderna) ویکسین لگوانے والے 45 صحت مند مردوں پر کیے جانے والے حالیہ مختصر مطالعے میں ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں نطفے کی خصوصیات، جیسا کہ معیار اور حرکت پر نظر ڈالی گئی۔ محققین کو ویکسینیشن کے بعد نطفے میں کوئی خاص تبدیلیاں نہیں ملیں۔

صحت مند مردوں میں بیماری سے بخار ہونے کو نطفے کی پیداوار میں قلیل مدتی کمی سے منسلک کیا جاتا ہے۔ اگرچہ بخار کووڈ-19 ویکسینیشن کا عارضی ضمنی اثر ہو سکتا ہے، فی الوقت ایسا کوئی ثبوت دستیاب نہیں کہ کووڈ ویکسینیشن کے بعد ہونے والا بخار نطفے کی پیداوار پر اثر انداز ہوتا ہے۔

مزید معلومات کے لئے بچے کے خواہش مند افراد کے لئے کووڈ-19 ویکسین کے متعلق CDC کی معلومات (صرف انگریزی) دیکھیے۔ ویکسینز کے متعلق حقائق کے لئے آپ CDC کووڈ-19 ویکسین کا ویب صفحہ (صرف انگریزی) بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویکسنی لگوانے کے بعد کس قسم کی علامات نارمل ہیں؟

یہ علامات ظاہر کرتی ہیں کہ ویکسین کام کر رہی ہے۔ Pfizer اور Moderna کے ٹرائلز میں اکثر ویکسین لگوانے کے دو دن کے اندر اندر یہ ضمنی اثرات پیش آئے اور تقریبا ایک دن تک جاری رہے۔ پہلی خوراک کی نسبت دوسری خوراک کے بعد ضمنی اثرات زیادہ عام تھے۔ Johnson & Johnson کے کلینکل ٹرائلز میں ضمنی اثرات اوسطاً ایک سے دو دن تک موجود رہے۔

تینوں ویکسینز میں نوجوان افراد کی نسبت 55 سالہ یا زائد عمر کے افراد کا ضمنی اثرات کی اطلاع دینے کا امکان کم تھا۔

ممکن ہے کہ آپ آن لائن یا سوشل میڈیا پر غلط ضمنی اثرات کی افواہیں دیکھیں۔ ہر مرتبہ کسی ضمنی اثر کے متعلق دعوی دیکھنے پر اس دعوے کی تصدیق کرنا یقینی بنائیں۔

اگر کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے بعد میں بیمار پڑ جاؤں تو کیا ہو گا؟

معمول کی دیگر ویکسینز کی طرح کووڈ-19 ویکسینیشن کے بھی عموماً ضمنی اثرات ہوتے ہیں، جیسا کہ ویکسین لگوانے کے بعد بازو میں درد، بخار، سر درد یا تھکاوٹ۔ یہ ویکسین کے کارآمد ہونے کی علامات ہیں۔ کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے بعد ممکنہ ضمنی اثرات کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ ویکسین لگوانے کے بعد یمار ہو جائیں تو اس ناموافق واقعے کے متعلقVaccine Adverse Event Reporting System (ویکسین کے ناموافق واقعات کی اطلاع دینے کا سسٹم، VAERS) (صرف انگریزی) کو اطلاع دیں۔ "ناموافق واقعے" سے مراد ویکسینیشن کے بعد پیش آنے والا صحت کا مسئلہ یا ضمنی اثر ہے۔ VAERS کے متعلق مزید معلومات کے لئے ذیل میں "VAERS کیا ہے؟" دیکھیے

VAERS کیا ہے؟

VAERS ایک ابتدائی انتباہ کا نظام ہے جس کی سربراہی Centers for Disease Control and Prevention (CDC) اور Food and Drug Administration (FDA) کر رہے ہیں۔ VAERS ویکسین سے ممکنہ طور پر متعلقہ مسائل کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے۔

کوئی بھی (طبی معالج، مریض، نگہداشت کنندہ) VAERS میں ممکنہ ناموفق ردعمل کی اطلاع (صرف انگریزی) دے سکتا ہے۔

نظام کی کچھ حدود ہیں۔ VAERS پر دی جانے والی اطلاع کا مطلب یہ نہیں کہ ویکسین سے ردعمل یا نتیجہ پیدا ہوا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اس سے پہلے ویکسینیشن ہوئی تھی۔

VAERS کو اس طرح سیٹ کیا گیا ہے کہ سائنس داروں کو رجحانات نوٹ کرنے میں مدد ملے یہ کسی ممکنہ مسئلے پر تفتیش کرنے کی وجہ ملے۔ یہ ویکسینیشن کے تصدیق شدہ نتائج کی فہرست نہیں ہے۔

جب آپ VAERS میں اطلاع دیتے ہیں تو آپ CDC اور FDA کو ممکنہ طبی خدشات کی شناخت کرنے اور ویکسینز کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر کوئی مسائل پیدا ہوں تو وہ کاروائی کریں گے اور طبی معالجین کو ممکنہ مسائل سے آگاہ کریں گے۔

اگر مجھے کووڈ-19 ہو چکا ہے تو کیا مجھے کووڈ-19 ویکسین مل سکتی ہے؟

جی ہاں، ACIP کی تجویز ہے کہ ہر وہ شخص ویکسین لگوائے جسے کووڈ-19 ہو چکا ہے۔

ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ انفیکشن ہونے کے 90 دن بعد تک کووڈ-19 سے دوبارہ متاثر ہونا عام نہیں ہے، تو ممکن ہے کہ آپ کو کچھ تحفظ حاصل ہو (جسے فطرتی مامونیت کہتے ہیں)۔ لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ فطرتی مامونیت کی کل مدت کیا ہے۔

جن افراد کو اس وقت کووڈ-19 ہے، انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے اپنی طبیعت ٹھیک ہونے اور علیحدگی کی مدت کے خاتمے کا انتظار کرنا چاہیے۔

جن افراد کا حال میں کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہو، انہیں بھی ویکسین لگوانے کے لئے قرنطینہ کی مدت کے خاتمے کا انتظار کرنا چاہیے، اگر وہ محفوظ طریقے سے خود کو لوگوں سے دور قرنطینہ کر سکتے ہوں۔ اگر ان کے دوسروں کو متاثر کرنے کا خطرہ زیادہ ہو تو مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے انہیں ان کے قرنطینہ کی مدت کے دوران ویکسین دی جا سکتی ہے۔

علیحدگی اور قرنطینہ کی رہنما ہدایات کے لئے براہ مہربانی ہمارا کووڈ-19 کے لئے علیحدگی اور قرنطینہ کا صفحہ دیکھیں۔

اگر مجھے ماضی میں کسی ویکسین سے الرجک ردعمل ہوا ہے تو کیا میں کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتا/سکتی ہوں؟

کسی mRNA یا وائرل ویکٹر ویکسن کی سابقہ خوراک یا Pfizer-BioNTech/Comirnaty(صرف انگریزی)، Spikevax/Moderna (صرف انگریزی)، Novavax یا Johnson & Johnson–Janssen (صرف انگریزی) کووڈ-19 ویکسینز کے کسی جز سے شدید الرجک ردعمل، جیسا کہ اینافلیکسز، کی ہسٹری رکھنے والے افراد کو ویکسین نہیں دی جانی چاہیے۔

جن افراد کو دیگر ویکسینز یا ٹیکے کے ذریعے کیے جانے والے علاج سے شدید الرجک ردعمل ہو چکا ہے، وہ پھر بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ تاہم معالجین کو خطرے کا تجزیہ کرنا چاہیے اور انہیں ممکنہ خطرات کے متعلق مشورہ دینا چاہیے۔ اگر مریض ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرے تو معالج اگلے 30 منٹ تک فوری ردعمل کی نگرانی کے لئے اس کا مشاہدہ کرے گا۔

Advisory Committee on Immunization Practices (ACIP) کی تجویز ہے کہ معالجین تمام مریضوں کو ویکسین لگانے کے بعد کم از کم 15 منٹ تک الرجک ردعمل کے لئے ان کی نگرانی کریں۔ مزید معلومات کے لئے ACIP کی mRNA ویکسینز کے لئے عارضی کلینکل زیر غور تصورات دیکھیے۔

ویکسین کے تقاضے

کیا کووڈ-19 ویکسین لگوانا ضروری ہے؟

کووڈ-19 ویکسین لگوانا یا نہ لگوانا آپ کا اپنا فیصلہ ہے لیکن ممکن ہے کہ چند ایمپلائرز، کالجز اور یونیورسٹیز اس کا تقاضا کریں۔

فی الحال واشنگٹن میں درج ذیل کے لئے کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے:

ان ملازمین سے درکار ہے کہ 18 اکتوبر 2021 تک کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسینیشن کروائیں (ویکسین سیریز مکمل کیے ہوئے کم از کم دو ہفتے گزر چکے ہوں)۔ اس طرح کے ماحول میں کام کرنے والے ٹھیکے دار، رضاکاران اور دیگر عہدے دار اس تقاضے میں شامل ہیں۔

اگر آپ ان میں سے کسی گروپ کا حصہ ہیں یا آپ کا ایمپلائر یا اسکول کووڈ-19 ویکسینیشن کا تقاضا کر رہا ہے تو اپنے انسانی وسائل کے شعبے، ایمپلائر یا اسکول سے بات کر کے جانیں کہ کیا کرنا چاہیے۔ محکمۂ صحت ایمپلائر یا کالج/یونیورسٹی کی پالیسی میں شامل نہیں۔

ویکسین آپ کو اور آپ کے گرد موجود دیگر افراد کو کووڈ-19 لگنے سے بچانے میں مدد دیتی ہے، اور ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ اس کے فوائد کے متعلق اپنے ڈاکٹر یا کلینک سے بات کریں

K-12 ملازمین کے لئے کووڈ-19 ویکسین کا کیا تقاضا ہے؟

18 اگست 2021 کو گورنر Inslee نے ایک ہدایت کا اعلان کیا جس میں 18 اکتوبر 2021 تک تمام سرکاری اور نجی K–12 اسکولوں کے ملازمین سے کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسینیشن کروانے یا مذہبی یا طبی استثنی حاصل کرنے کا تقاضا کیا گیا ہے۔

یہ آرڈر تعلیمی ماحول میں کام کرنے والے تمام ملازمین (صرف انگریزی) پر لاگو ہوتا ہے، بشمول:

  • نجی K-12 اسکولز، سرکاری K-12 اسکول ڈسٹرکٹس، چارٹر اسکولز اور تعلیمی سروس کے ڈسٹرکٹس میں کام کرنے والے ملازمین اور ٹھیکے دار (یہ حکم ریاستی قبائلی تعلیم کے چھوٹے اسکولوں یا طلبہ پر لاگو نہیں ہوتا)،
  • بچوں کی نگہداشت اور ابتدائی تعلیم فراہم کرنے والے جو کئی گھرانوں میں بچوں کو پڑھاتے ہیں، اور
  • اعلی تعلیم کے ملازمین۔

مزید معلومات کے لئے K-12 اسکولوں کے ملازمین کے لئے کووڈ-19 ویکسینیشن کا تقاضا: عمومی سوالات (PDF) (انگریزی) (دفتر برائے سرکاری تعلیم کا سپرانٹنڈنٹ) دیکھیے۔

میں ویکسین کے تقاضوں سے استثنی کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ کے ایمپلائر یا کالج/یونیورسٹی نے کووڈ-19 ویکسین کا تقاضا کیا ہے یا گورنر Jay Inslee کے 9 اگست کے اعلامیے (انگریزی) یا 18 اگست کے اعلامیے (انگریزی) کے مطابق آپ کے لئے ویکسین لگوانا ضروری ہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے ایمپلائر یا کالج/یونیورسٹی سے رابطہ کر کے جانیں کہ وہ ویکسینیشن کا ثبوت کیسے حاصل کرتے ہیں، آیا ان کی کوئی ویکسینیشن نہ کروانے کی پالیسی ہے اور آپ کو ویکسینیشن نہ کروانے کے لئے کیا کرنا ہو گا۔ محکمۂ صحت ایمپلائر یا کالج/یونیورسٹی کی پالیسی میں شامل نہیں۔

آپ کو Department of Health (محکمۂ صحت، DOH) سے کووڈ-19 ویکسین کے لئے استثنی کا فارم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ DOH کے پاس کووڈ-19 ویکسین سے استثنی کے فارم نہیں ہیں۔ ریاست واشنگٹن کا Certificate of Exemption (استثنی کا سرٹیفیکیٹ، COE) صرف ان والدین/سرپرستوں کے لئے ہے جو اپنے بچے کو K-12 اسکولز، پری اسکولز یا چائلڈ کیئر میں بچوں کے لئے درکار مامونیت سے استثنی دلانا چاہتے ہیں۔ قی الحال واشنگٹن میں بچوں کو اسکول یا چائلڈ کیئر جانے کے لئے کووڈ-19 ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے، اس لئے یہ COE میں شامل نہیں۔

اسکول اور چائلڈ کیئر

کیا 18 سال سے کم عمر افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

فی الحال Pfizer-BioNTech (Pfizer) ویکسین اور Moderna کووڈ-19 ویکسین کے برانڈز کو 6 ماہ اور زائد عمر کے بچوں میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ EUA کے تحت Novavax ویکسین 12 اور زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔

17 سال سے کم عمر نوجوانوں کو ویکسین لگوانے کے لئے والد/والدہ یا سرپرست کی اجازت کی ضرورت ہو سکتی ہے (صرف انگریزی) ماسوائے یہ کہ وہ قانونی طور پر علیحدہ ہو چکے ہوں۔ مزید معلومات کے لئے ہمارے ویب صفحے Vaccinating Youth (نوجوانوں کی ویکسینیشن) پر جائیں۔

ویکسین کے کلینک سے والدین کی اجازت یا قانونی علیحدگی کا ثبوت دکھانے کے تقاضوں کے متعلق پوچھیں۔

کیا ریاست K-12 اسکولوں میں داخلے کے لئے کووڈ-19 ویکسینیشن کا تقاضا کرے گی؟

Department of Health (محکمۂ صحت) کے بجائے Washington State Board of Health (ریاست واشنگٹن کا صحت کا بورڈ) (انگریزی میں) کو کے-12 اسکولوں کے بچوں کے لئے مامونیت کے تقاضے طے کرنے کا اختیار حاصل ہے Revised Code of Washington (RCW، واشنگٹن کا نظر ثانی شدہ کوڈ) 28A.210.140 (انگریزی میں)۔ فی الحال اسکولوں یا چائلڈ کیئر میں کووڈ-19 ویکسین کے لئے کوئی تقاضے موجود نہیں۔

بورڈ ریاستی Department of Health کے تعاون کے ساتھ Technical Advisory Group (تکنیکی مشاورتی گروپ) کا انتظام کر رہا ہے۔ مشاورتی گروپ اس متعلق بات کرے گا کہ آیا کووڈ-19 ویکسین کو بورڈ کے معیار کے خلاف سمجھا جانا چاہیے یا نہیں اور آیا اسے ریاستی سطح پر اسکول میں داخلے کے لئے درکار حفاظتی ٹیکوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کی جانی چاہیے یا نہیں۔ بورڈ جنوری 2022 کی عوامی میٹنگ میں مشاورتی گروپ کی پیشرفت کے متعلق معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،

کیا میرا بچہ کووڈ-19 ویکسینیشن کرواتے ہوئے دیگر مامونیت بھی کروا سکتا ہے؟

اب لوگ دیگر ویکسینز لگوانے کے بعد 14 دن کے اندر اندر کووڈ-19 ویکسین لگوا سکتے ہیں، یہاں تک کہ اسی دن بھی۔

کیا کووڈ-19 وبا کے باعث اسکول کے سال 2022-2023 میں اسکولوں کے مامونیت کے تقاضوں میں لچک کا مظاہرہ کیا جائے گا؟

ریاستی بورڈ برائے صحت تعین کرتا ہے کہ آیا اسکولوں کے مامونیت کے تقاضوں میں کوئی تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔ فی الوقت اسکولوں میں مامونیت کے تقاضے وہی رہیں گے۔ بچوں کے لئے لازمی ہو گا کہ اسکول کے پہلے دن حاضری سے پہلے ویکسینیشن کے تقاضے مکمل کریں۔

ویکسین کے بعد کی زندگی

مکمل ویکسین یافتہ سے کیا مراد ہے؟

اگر آپ نے کووڈ-19 ویکسین پرائمری سیریز مکمل کی ہے اور CDC کی مجوزہ حالیہ ترین بوسٹر خوراک لگوائی ہے تو آپ ابھی تک کی تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوا چکے ہیں۔

اب میں مکمل ویکسین یافتہ ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

مکمل ویکسین یافتہ ہونے کے بعد آپ کو درج ذیل کام کرنے چاہئیں:

اگر میں کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسین یافتہ ہوں تو کیا مجھے پھر بھی احتیاط کرنی ہو گی؟

مکمل ویکسین یافتہ ہونے کے بعد بھی آپ کو چاہیے کہ:

  • بہترین ممکنہ تحفظ کے لئے بوسٹر خوراک لگوا کر "تمام" ویکسینز مکمل کریں۔
  • مقام کے اصولوں کا احترام کریں۔ شہر، کاؤنٹیز، کاروبار، تقریبات اور مقامات پر ابھی بھی ماسکس یا ویکسینیشن کے ثبوت/منفی ٹیسٹ کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپ کووڈ-19 کی علامات محسوس کریں تو ٹیسٹ کروائیں۔
  • اپنے اسمارٹ فون میں WA Notify شامل کریں تاکہ اگر آپ کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہو جائے تو آپ کو اطلاع ملے اور مثبت ٹیسٹ آنے پر آپ دوسروں کو گمنام اطلاع دے سکیں۔ WA Notify مکمل طور پر نجی ہے اور اسے معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کون ہیں یا کہاں جا رہے ہیں۔
  • بہترین ممکنہ تحفظ کے لئے پر ہجوم اندرون عمارت عوامی مقامات پر اچھی فٹنگ والا ماسک پہنیں
  • Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) اور محکمۂ صحت کی سفری تجاویز پر عمل کریں۔
  • کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہونے کے بعد ضروری احتیاطی تدابیر کریں:
اگر کسی بڑے گروہ میں سب ویکسین یافتہ ہوں تو کیا میں ان سے مل سکتا/سکتی ہوں؟

جو مکمل ویکسین یافتہ افراد بوسٹر ٹیکہ بھی لگوا چکے ہیں وہ کووڈ-19 سے اچھی طرح محفوظ ہیں۔ مکمل ویکسین یافتہ افراد کے مجمعے نسبتاً محفوظ ہوتے ہیں۔

براہ مہربانی ذہن میں رکھیں کہ شاید کچھ افراد میل جول میں آرام دہ محسوس نہ کریں، حتیٰ کہ کم خطرے والے ماحول میں بھی۔ دیگر افراد شاید ابھی گلے ملنا یا ہاتھ ملانا نہ چاہیں۔ اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ سب لوگ نئے معمول کے عادی ہو رہے ہیں اور ہم سب بس محفوظ رہنا اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

کیا مجھے ویکسینیشن کا ثبوت دکھانا ہو گا؟

ممکن ہے کہ چند علاقوں، کاروباروں یا چند تقریبات آپ کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہو کہ آپ نے کووڈ-19 کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے۔

تو اپنے ویکسینیشن کے کاغذی کارڈ کو پیدائش کے سرٹیفیکیٹ یا دیگر سرکاری دستاویزات کی طرح l رکھیں! اس کی تصویر لے کر اسے گھر پر رکھیں۔ ویکسینیشن کارڈز اور مامونیت کے ریکارڈز کے متعلق مزید پڑھیں۔

اگر میں نے تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں تو کیا ہو گا؟

اگر آپ نے ابھی تک تمام کووڈ-19 ویکسینز نہیں لگوائیں تو:

  • اپنے نزدیک مفت کووڈ-19 ویکسین تلاش کریں!
  • پر ہجوم اندرون عمارت عوامی مقامات پر اچھی فٹنگ والا ماسک پہننے پر غور کریں۔
  • اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں تو کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروائیں۔
  • اگر آپ سفر کریں تو سفر کرنے سے پہلے اور بعد میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروائیں۔
  • اپنے اسمارٹ فون میں WA Notify شامل کریں تاکہ اگر آپ کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہو جائے تو آپ کو اطلاع ملے اور مثبت ٹیسٹ آنے پر آپ دوسروں کو گمنام اطلاع دے سکیں۔ WA Notify مکمل طور پر نجی ہے اور اسے معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کون ہیں یا کہاں جا رہے ہیں۔
کیا میں ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ-19 سے بیمار ہو سکتا/سکتی ہوں؟

اس کا بہت کم امکان ہے۔ ویکسینز بہت مؤثر ہیں لیکن 100 فیصد نہیں۔ اگر آپ میں کووڈ-19 جیسی علامات (صرف انگریزی) ظاہر ہوں تو آپ کو دوسروں سے دور رہنا چاہیے اور کسی طبی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ممکن ہے کہ وہ کووڈ-19 کی تجویز دیں۔

کووڈ-19 کے ٹیسٹ کی معلومات کے لئے براہ کرم ٹیسٹ کروانے کی معلومات دیکھیں۔

کیا میں ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ-19 پھیلا سکتا/سکتی ہوں؟

مکمل ویکسین یافتہ اور بوسٹر ٹیکہ لگوائے ہوئے افراد میں سے نسبتاً کم لوگوں کو انفیکشن ہوتا ہے۔ تاہم جن افراد نے تمام کووڈ-19 ویکسینز لگوائی ہوں اور وہ کووڈ-19 سے متاثر ہو جائیں، وہ دوسروں میں یہ وائرس پھیلا سکتے ہیں۔

اگر میرا کووڈ-19 سے سامنا ہو جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

علیحدگی اور قرنطینہ کی رہنما ہدایات کے لئے براہ مہربانی ہمارا کووڈ-19 کے لئے علیحدگی اور قرنطینہ کا صفحہ دیکھیں۔

میں کووڈ-19 کے دوران ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا کیا علاج کروں؟

ہم سمجھتے ہیں کہ وبا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ آپ تنہا نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں کئی افراد مالی اور ملازمتی پریشانیوں، اسکول بند ہونے، سماجی علیحدگی، صحت کے خدشات، افسوس اور تکلیف وغیرہ کے باعث ذہنی تناؤ اور گھبراہٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس میں وہ اضافی گھبراہٹ بھی شامل ہے جو عوامی سرگرمیوں کی جانب لوٹنے سے متعلق ہو سکتی ہے۔

درج ذیل وسائل آپ کو ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ پر قابو پانے میں مدد دے سکتے ہیں:

ویکسین بوسٹرز اور اضافی خوراکیں

کووڈ-19 کی اضافی خوراک اور بوسٹر میں کیا فرق ہے؟

اضافی خوراک (جیسے تیسری خوراک بھی کہا جاتا ہے) کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لئے ہے۔ کبھی کبھار کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد پہلی مرتبہ مکمل ویکسین یافتہ ہونے پر کافی تحفظ پیدا نہیں کر پاتے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ویکسین کی ایک اور خوراک سے انہیں مرض کے خلاف مزید تحفظ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بوسٹر سے مراد ویکسین کی خوراک ہے جو کسی ایسے شخص کو دی جاتی ہے جس نے ویکسینیشن کے بعد کافی تحفظ حاصل کر لیا ہو لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ تحفظ کم ہو گیا ہو (اسے زائل ہوتی ہوئی مامونیت کہتے ہیں)۔ اسی وجہ سے آپ کو ہر 10 سال بعد ٹیٹنس کا بوسٹر لگایا جاتا ہے کیوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو بچپن میں لگائی جانے والی ٹیٹنس ویکسین کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔

براہ مہربانی کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لئے Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی رہنما ہدایات دیکھیں یا DOH کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

کسے کووڈ-19 ویکسین کی اضافی خوراک لینی چاہیے؟
بوسٹر خوراکیں کیوں اہم ہیں؟

بوسٹر خوراکیں شدید کووڈ-19 کے زیادہ خطرے میں مبتلا افراد کو شدید بیماری سے جاری تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

ویکسین کی بوسٹر خوراکیں پہلے صرف کووڈ-19 کے شدید خطرے سے دوچار آبادیوں کے لیے تجویز کی جاتیں تھیں لیکن اس تجویز میں 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے ہر فرد کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی تاکہ کووڈ-19 کی بیماری کے خلاف تحفظ کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

ریاست ہائے متحدہ بھر میں مزید پھیلنے والی متغیر اشکال اور کووڈ-19 کیسز میں اضافے کے باعث یہ خاص طور سے اہم ہے۔

ریاست ہائے متحدہ میں اجازت دی گئی یا منظور کی گئی کووڈ-19 ویکسینز کووڈ-19 اور متغیر اشکال کے خلاف بھی شدید بیماری، ہسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ گھٹانے میں ابھی تک مؤثر ہیں۔ پھر بھی وقت کے ساتھ ساتھ ویکسینز کی فراہم کردہ تحفظ میں کمی ہو سکتی ہے۔ بوسٹر خوراکوں کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین سے ملنے والا تحفظ بڑھے گا اور طویل مدت تک مدافعت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

اضافی وسائل اور معلومات

مخصوص گروہوں کے لئے کووڈ-19 وسائل

بچے اور نوجوان

دودھ پلانے والی اور/یا حاملہ خواتین

تارکین وطن اور مہاجرین

گھر میں رہنے کے پابند

ویکسین کے متعلق انصاف اور دلچسپی کے صفحے (صرف انگریزی) پر کمیونٹیز کے لئے مخصوص اضافی وسائل دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہاں میرے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ میں مزید معلومات کیسے حاصل کروں؟

عمومی سوالات covid.vaccine@doh.wa.gov کو بھیجے جا سکتے ہیں۔