WA Notify (WA اطلاع) (جسے واشنگٹن ایکسپوژر نوٹیفیکیشنز بھی کہا جاتا ہے)، ایک مفت ٹول ہے جسے آپ اپنے اسمارٹ فون میں شامل کر کے صارفین کو کووڈ-19 سے ممکنہ سامنے کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر نجی ہے، کوئی ذاتی معلومات جمع یا شیئر نہیں کرتا اور یہ ٹریک نہیں کرتا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔
میں اپنے فون میں WA Notify کیسے شامل کر سکتا ہوں؟

آئی فون پر، سیٹنگز میں جا کر Exposure Notifications چلانے کی اجازت دیں:
- Settings )سیٹنگز( میں جائیں
- Exposure Notifications تک اسکرول کریں
- "Exposure Notifications آن کریں" پر کلک کریں
- United States (ریاست ہائے متحدہ) منتخب کریں
- واشنگٹن منتخب کریں
اینڈرائڈ یا آئی فون کے لئے کیوآر کوڈ اسکین کریں یا اگر آپ موبائل ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو WA Notify کو اپنے فون میں شامل کریں۔

یہ کیسے کام کرتی ہے؟
جب آپ WA Notify کو چلاتے ہیں تو آپ کا فون آپ کے نزدیک موجود ایسے لوگوں کے فونز کے ساتھ بے ترتیب و گمنام کوڈز کا تبادلہ کرتا ہے، جن کے فونز میں WA Notify چل رہی ہو۔ یہ سسٹم پرائیویسی محفوظ رکھنے والی اور کم توانائی استعمال کرنے والی بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آپ کے متعلق کوئی بھی معلومات ظاہر کیے بغیر ان کوڈز کا تبادلہ کرتی ہے۔ اگر آپ حال ہی میں WA Notify کے کسی ایسے صارف کے نزدیک رہے ہوں جس کا بعد میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے اور وہ دوسروں کو گمنام اطلاق دینے کے اقدامات پر عمل کرے تو آپ کو اطلاع موصول ہو گی۔ اس کی مدد سے آپ جلد از جلد ضروری نگہداشت وصول کر سکیں گے اور اپنے گرد موجود افراد میں کووڈ-19 پھیلانے سے گریز کر سکیں گے۔
ایک الگورتھم کے ذریعے حساب لگا کر ان واقعات کی نشاندہی کی جاتی ہے جن میں کووڈ-19 کی منتقلی ممکن ہو، بہ نسبت ان واقعات کے جن میں آپ محفوظ فاصلے پر تھے یا اتنے کم وقت کے لئے تھے کہ آپ کو انتباہ کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ WA Notify صرف اس صورت میں آپ کو نوٹیفیکیشن دے گی اگر آپ کا ممکنہ سامنا ہوا ہو۔ تو نوٹیفیکیشن موصول نہ ہونا اچھی بات ہے۔
WA Notify 30 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے۔

میری پرائیویسی کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے؟
WA Notify گوگل ایپل سامنا ہونے کے نوٹیفیکیشن کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے آپ کی رازداری کے تحفظ کے لئے تیار کیا گيا ہے۔ یہ کوئی بھی مقامی یا ذاتی ڈیٹا جمع یا ظاہر کیے بغیر پس منظر میں چلتی ہے۔ WA Notify کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لئے یہ جاننے کی ضرورت نہیں کہ آپ کون ہیں یا کہاں ہیں۔ تھوڑا بہت بلیوٹوتھ استعمال کرنے سے آپ کی بیٹری پر اثر نہیں ہوتا۔
شرکت مکمل طور پر آپ کی مرضی پر مبنی ہے۔ صارفین کسی بھی وقت شمولیت کا آغاز یا اختتام کر سکتے ہیں۔ صارفین کی رازداری کے تحفظ کے متعلق مزید معلومات کے لئے WA Notify کی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔
نوٹیفیکیشنز کیسے ہوتے ہیں؟
آپ کو دو اقسام کے نوٹیفیکیشنز مل سکتے ہیں۔ جن افراد کا ٹیسٹ مثبت ہو، انہیں ایک ٹیکسٹ میسج اور/یا پاپ اپ نوٹیفیکیشن میں تصدیقی لنک موصول ہو گا۔ WA Notify کے جن صارفین کا ممکنہ سامنا ہوا ہو، انہیں سامنا ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔ ان نوٹیفیکیشنز کے متعلق مزید جانیے اور دیکھیں کہ یہ کیسے ہوتے ہیں۔
WA Notify کیسے مدد کرتی ہے؟
مطالعات سے ظاہر ہوا ہے کہ جتنے زیادہ لوگ سامنا ہونے کی اطلاعات استعمال کریں گے، اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔ ریاست واشنگٹن کی تین کاؤنٹیز پر مبنی نمونوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں موجود افراد کی قلیل تعداد کے WA Notify استعمال کرنے سے بھی مرض کے پھیلاؤ اور اموات میں کمی آئے گی۔ جب ہم ویکسین لگواتے ہیں اور ماسک پہنتے ہیں تو ہم کسی کی جان بچا سکتے ہیں۔ آمنے سامنے تقریبات جاری رکھنے کے دوران WA Notify تحفظ کی اضافی تہہ ہے۔ یہ ایک اور ایسا کام ہے جو آپ خود کو اور اپنے ارد گرد موجود افراد کو محفوظ رکھنے کے لئے کر سکتے ہیں۔
اگر ذاتی ٹیسٹ سے کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آئے تو دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے
WA Notify کے جو صارفین ذاتی ٹیسٹ کٹ (جسے گھر پر مبنی ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے) استعمال کرتے ہیں اور ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آتا ہے، وہ تصدیقی کوڈ کی درخواست کر کے WA Notify کے دیگر ایسے صارفین کو گمنام اطلاع دے سکتے ہیں جن کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہو۔

iPhone پر:
- Settings (سیٹنگز) میں جائیں اور Exposure Notifications (سامنا ہونے کی اطلاعات) کھولیں۔
- “Share a COVID-19 Diagnosis” (کووڈ-19 کی تشخیص شیئر کریں) منتخب کریں۔
- “Continue.” (جاری رکھیں) منتخب کریں۔
- اگر آپ کو کوڈ درج کرنے کا آپشن نظر آئے تو " Didn’t get a code? Visit WA State Dept. of Health Website” (کوڈ نہیں ملا؟ ریاست واشنگٹن محکمۂ صحت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں) منتخب کریں۔ اگر آپ کو کوڈ درج کرنے کا آپشن نظر نہ آئے تو اگلے مرحلے پر جائیں۔
- جس ڈیوائس پر آپ WA Notify استعمال کرتے ہیں، اس کا فون نمبر اور اپنے مثبت کووڈ-19 ٹیسٹ کی تاریخ درج کریں۔
- “Continue.” (جاری رکھیں) منتخب کریں۔

اینڈرائڈ فون پر:
- WA Notifyکھولیں اور “Share your test result to help stop the spread of COVID-19” (کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مدد دینے کے لئے اپنے ٹیسٹ کا نتیجہ شیئر کریں) منتخب کریں۔
- “Continue” (جاری رکھیں) منتخب کریں، پھر “I need a code” (مجھے کوڈ چاہیے) منتخب کریں۔
- جس ڈیوائس پر آپ WA Notify استعمال کرتے ہیں، اس کا فون نمبر اور اپنے مثبت کووڈ-19 ٹیسٹ کی تاریخ درج کریں۔
- “Send Code” (کوڈ بھیجیں) منتخب کریں۔
اینڈرائڈ یا آئی فون کے لئے کیوآر کوڈ اسکین کریں یا اگر آپ موبائل ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو تصدیقی کوڈ کی درخواست کریں۔

آپ کو تصدیقی لنک کے ساتھ پاپ اپ نوٹیفیکیشن اور ٹیکسٹ میسج موصول ہو گا۔ دیگر صارفین کو ممکنہ طور پر سامنا ہونے کی گمنام اطلاع دینے کی خاطر WA Notify کے اقدامات پر عمل کرنے کے لئے آپ کو صرف نوٹیفیکیشن پر ٹیپ کرنا ہو گا یا ٹیکسٹ میسج میں دیے گئے لنک پر کلک کرنا ہو گا۔
اگر آپ WA Notify میں تصدیقی کوڈ کی درخواست نہیں کر سکتے تو آپ کو چاہیے کہ ریاستی کووڈ-19 ہاٹ لائن کو 1-800-525-0127 پر کال کریں، پھر # دبائیں اور ہاٹ لائن کے عملے کو بتائیں کہ آپ WA Notify کے صارف ہیں۔ ہاٹ لائن کا عملہ آپ کو توثیقی لنک فراہم کر سکتا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ WA Notify کے دیگر صارفین کو متنبہ کر سکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر ان کا سامنا ہو چکا ہے۔
ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 کے مثبت نتائج کی اطلاع کیسے دیں
جو لوگ ذاتی ٹیسٹ کٹ (جسے گھر پر مبنی ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے) استعمال کرتے ہیں، وہ کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر WA Notify ایپلیکیشن سے باہر Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) کو مثبت نتائج کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کے مثبت نتیجے کی اطلاع دینے کے متعلق موجود رہنمائی کے لئے DOH کی کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔
Say Yes! COVID Test (ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ) پر بھی ذاتی ٹیسٹ کی مفت کٹس دستیاب ہیں۔
DOH کے اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہیے وسیلے پر اضافی رہنمائی دیکھی جا سکتی ہے۔
براہ کرم نوٹ کریں: WA Notify سامنا ہونے کے نوٹیفیکیشنز کا ٹول ہے۔ اسے اس طرح تیار نہیں کیا گیا کہ صارفین DOH کو اپنے ٹیسٹ کے نتائج کی اطلاع دیں۔ WA Notify ایپلیکیشن سسٹم کے باہر DOH کو نتائج کی اطلاع دی جاتی ہے۔
ہمیں رابطوں کا علم اور WA Notify دونوں کیوں درکار ہیں؟
رابطے معلوم کرنے کا عمل کئی دہائیوں سے عوامی صحت کے لئے ایک مؤثر عمل رہا ہے۔ WA Notify گمنام طریقے سے اس کام کی معاونت کرتا ہے۔ ایک مثال درج ذیل ہے: اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے تو عوامی صحت کے افسران آپ کو فون کر کے اپنے حالیہ قریبی روابط ظاہر کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ آپ کسی ایسے اجنبی کا نام نہیں بتا سکتے جس کے ساتھ آپ بس میں بیٹھے تھے۔ اگر دونوں WA Notify استعمال کریں تو بس کے اجنبی کو گمنام طریقے سے ممکن سامنے کی اطلاع مل سکتی ہے اور وہ اپنے دوستوں اور فیملی میں کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کر سکتا ہے۔ جس طرح ویکسین اور ماسک پہننے سے کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملتی ہے، اور یہ دونوں مل کر مزید مؤثر ہو جاتے ہیں۔
کیا مجھے WA Notify کا استعمال جاری رکھنے کی ضرورت ہے یا اب اسے بند کیا جا سکتا ہے؟
ہم سب کو ترغیب دیتے ہیں کہ اپنے فون میں WA Notify کو ایکٹیویٹ رکھیں اور اسے بند نہ کریں۔ پابندیوں میں کمی آنے اور سرگرمیاں جاری ہونے کے عمل کے دوران WA Notify تحفظ کی اضافی تہہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
اگر میری ویکسینیشن ہو چکی ہے تو کیا مجھے WA Notify کی ضرورت ہے؟
جی ہاں! ریاست واشنگٹن کچھ وقت تک کووڈ-19 کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ ہم ابھی تک وائرس کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، جیسا کہ ویکسینز کی افادیت کی مدت کیا ہے اور ویکسینز کووڈ-19 کے نئے متغیرات کے خلاف کتنا تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ خواہ ویکسین یافتہ افراد کو لاحق خطرہ کم ہو، ہمیں معلوم ہے کہ مکمل ویکسین یافتہ افراد بھی کووڈ-19 میں مبتلا ہو کر اسے دوسروں میں پھیلا سکتے ہیں۔ اور ہمیں معلوم ہے کہ ایسے افراد موجود ہیں جو ابھی غیر ویکسین یافتہ ہیں۔ ان وجوہات کی بناء پر ہم واشنگٹن کے تمام رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے فون میں WA Notify ایکٹیویٹ کریں تاکہ کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مدد مل سکے۔
WA) WA Notify اطلاع) کے متعلق معلومات پھیلانا چاہتے ہیں؟
سوشل میڈیا پیغامات، پوسٹرز، سیمپل ریڈیو اور ٹی وی اشتہارات اور مزید کے لئے ہماری WA Notify ٹول کٹ دیکھیے۔ اور اپنے دوستوں اور فیملی کو بھی بتائیں۔ جتنے زیادہ لوگ WA Notify استعمال کریں گے، یہ آپ کے اور آپ کی کمیونٹی کے تحفظ میں اتنی مددگار ہو گی۔
دیگر اکثر پوچھے جانے والے سوالات
- مجھے WA Notify میں اپنی سامنا ہونے کی تاریخ کیسے ملے گی؟
-
iPhone پر:
- Settings (سیٹنگز) میں جائیں
- Exposure Notifications (سامنا ہونے کی اطلاعات) منتخب کریں یا سرچ بار میں Exposure Notifications (سامنا ہونے کی اطلاعات) درج کریں
- آپ کی ممکنہ سامنا ہونے کی تاریخ “You may have been exposed to COVID-19” (آپ کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے) کے نیچے ظاہر ہو گی۔
اینڈرائڈ پر:
- WA Notify ایپ کھولیں۔
- Possible exposure reported” (اطلاع کردہ ممکنہ سامنا)” کے نیچے See Details (تفصیلات دیکھیں) پر کلک کریں۔
- آپ کی ممکنہ سامنا ہونے کی تاریخ ) Possible Exposure Date“ممکنہ سامنے کی تاریخ”(کے نیچے ظاہر ہو گی۔
-
مجھے Washington State Department of Health (DOH، ریاست واشنگٹن کے محکمۂ صحت،) کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن اور/یا ٹیکسٹ ملا ہے۔ کیوں؟
-
DOH ہر اس شخص کو ایک ٹیکسٹ میسج اور/یا پاپ اپ نوٹیفیکیشن بھیجتا ہے جس کا حال ہی میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہو، تاکہ WA Notify کے صارفین تیزی سے اور گمنام طریقے سے دیگر صارفین کو ممکنہ سامنے سے آگاہ کر سکیں۔ ان نوٹیفیکیشنز کے متعلق مزید جانیے اور دیکھیں کہ یہ کیسے ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو ٹیکسٹ میسج اور نوٹیفیکیشن دونوں موصول ہوں تو آپ کو صرف نوٹیفیکیشن پر ٹیپ کر کے یا ٹیکسٹ میسج میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے WA Notify میں دیے گئے مراحل پر عمل کرتے ہوئے دیگر صارفین کو ممکنہ سامنے کی گمنام اطلاع دینی ہو گی۔
- مجھے صحت عامہ کے ساتھ اپنے WA Notify کے ڈیٹا کے اشتراک کے متعلق نوٹیفیکیشن (اطلاع) ملا ہے۔ کیوں؟
-
DOH جاننا چاہتا ہے کہ WA Notify کتنی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے تاکہ ہم اس ٹول میں ضروری اصلاحات کر سکیں۔ اگر آپ اپنے WA Notify ڈیٹا کا اشتراک کرنے پر رضامند ہوں تو آپ کی رازداری کا مکمل تحفظ برقرار رہے گا۔ کوئی ذاتی معلومات جمع یا شیئر نہیں کی جاتیں اور آپ کی شناخت کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔ صرف DOH کو محض ریاستی سطح پر اس ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔
-
اگر WA Notify کے صارفین اپنے ڈیٹا کے اشتراک کی اجازت دیں تو کیا ڈیٹا جمع کیا جائے گا؟
-
اگر آپ اپنے WA Notify ڈیٹا کا اشتراک کرنے پر رضامند ہوں تو آپ کی رازداری کا مکمل تحفظ برقرار رہے گا۔ کوئی ذاتی معلومات جمع یا شیئر نہیں کی جاتی اور آپ کی شناخت کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔ صرف DOH ریاست کی سطح کا ڈیٹا دیکھ سکتا ہے جس میں درج ذیل شامل ہو گا:
- WA Notify سے اپنے ڈیٹا کا اشتراک کرنے پر رضامند ہونے والے افراد کی تعداد۔ اس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ہمارے پاس موجود ڈیٹا کس حد تک آپ کی نمائندگی کرتا ہے،
- WA Notify صارفین کو موصول ہونے والے Exposure Notifications کی تعداد۔ اس سے ہمیں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے رجحانات جاننے میں مدد ملے گی۔
- سامنا ہونے کی اطلاع پر کلک کرنے والے افراد کی تعداد۔ اس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ افراد صحت عامہ کی تجاویز کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
- کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے والے کسی شخص کے قریب موجود افراد کی تعداد، جو اتنے کم فاصلے پر یا اتنے وقت تک موجود نہیں تھے کہ انہیں سامنا ہونے کی اطلاع دی جاتی۔ اس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آیا WA Notify میں سامنا ہونے کا تعین کرنے کے طریقے میں کسی ترمیم کی ضرورت ہے۔
-
اپنے آئی فون میں WA Notify کی اجازت دینے کے بعد مجھے "Availability Alerts (دستیابی کی اطلاعات)" کو آن رکھنا چاہیے یا آف؟
-
آف رکھ سکتے ہیں۔ تاہم تجویز دی جاتی ہے کہ اگر آپ کافی وقت کے لئے ریاست واشنگٹن سے باہر کا سفر کریں تو اسے آن رکھیں۔ جب Availability Alerts (دستیابی کی اطلاعات) آن ہوں گی تو آپ کو کسی اور مقام کا سفر کرنے پر ایک نوٹیفیکیشن ملے گا جس میں WA Notify کی طرح کا سامنا ہونے کی اطلاعات کا ٹول فراہم کیا جائے گا۔ اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو آپ کئی علاقے شامل کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں صرف ایک علاقہ فعال ہو گا۔ آپ کو ایک علاقہ فعال کرنے کے لئے دوسرے کو مٹانے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کے پاس اینڈرائڈ فون ہے تو آپ کئی ریاستوں کی WA Notify جیسی سامنا ہونے کی اطلاعات کی ایپس استعمال کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں WA Notify سے موافق ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی صرف ایک ایپ فعال رہ سکتی ہے۔
-
کیا WA Notify کا استعمال میرے اختیار میں ہے؟
-
جی ہاں۔ WA Notify کا استعمال مفت اور مرضی پر منحصر ہے۔ آپ جب چاہیں اپنی شمولیت ختم کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے بس آئی فون سے فیچر آف کر دیں یا اینڈرائڈ فون سے ایپ ڈیلیٹ کر دیں۔ آپ کے اخراج کے بعد آپ کے فون سے دیگر نزدیکی صارفین سے موصول ہونے والے تمام بےترتیب کوڈ حذف ہو جائیں گے اور دوبارہ بحال نہیں ہو سکیں گے۔
-
کیا WA Notify رابطے معلوم کرنے والی ایپ ہے؟
-
جی نہیں۔ WA Notify آپ کے نزدیک موجود افراد کو ٹریک یا ان کے متعلق معلومات حاصل نہیں کرتی، اس لئے یہ "رابطوں کا سراغ" نہیں لگاتی۔ رابطوں کا سراغ لگانے سے معلوم ہوتا ہے کہ کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ والے فرد سے کن افراد کا سامنا ہوا تھا۔ یہ ٹول کوئی ذاتی معلومات جمع یا منتقل نہیں کرتا، اس لئے کسی کے لئے یہ جاننا ممکن نہیں کہ آپ کس سے رابطے میں رہے ہیں۔
-
"سامنا" کیا ہے؟
-
سامنا تب ہوتا ہے جب آپ WA Notify کے ایسے صارف کے نزدیک وقت گزارتے ہیں جس کا بعد میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے۔ "سامنا" یا ایکسپوژر کا تعین کرنے کے لیے، WA Notify ان واقعات کی نشاندہی کرنے کے لیے الگورتھم کا استعمال کرتا ہے جو ممکنہ طور پر کووڈ-19 کو ان لوگوں سے منتقل کر سکتے ہیں جو محفوظ فاصلے پر تھے یا اس قدر کم وقت رہے تھے کہ آپ کو خبردار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ WA Notify آپ کو سامنے کی اطلاع صرف اس صورت میں بھیجے گا جب کسی دیگر صارف کے ساتھ آپ کی بات اتنی دیر تک اور اتنے قریب فاصلے سے ہوئی تھی جو DOH کی شرائط کے مطابق کووڈ-19 کی منتقلی کے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس الگورتھم کو صحت عامہ کے عہدیداران تبدیل کر سکتے ہیں۔
-
اگر WA Notify مجھے بتائے کہ ممکنہ طور پر میرا سامنا ہوا ہے، تو کیا ہو گا؟
-
اگر WA Notify تعین کرے کہ آپ کا ممکنہ سامنا ہوا ہے، تو آپ کے فون پر آنے والا ایک نوٹیفیکیشن آپ کو ایک ویب سائٹ پر لے جائے گا جہاں اس متعلق معلومات موجود ہوں گی کہ آپ کو اب کیا کرنا چاہیے۔ اس میں ٹیسٹ کا مقام اور طریقہ، خود کو اور اپنے قریب موجود افراد کو محفوظ رکھنے کے متعلق معلومات، اور آپ کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے والے وسائل شامل ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود ہدایات کو احتیاط سے پڑھ کر ان پر عمل کرنا اہم ہے۔
-
اگر میرا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ گیا تو کیا لوگوں کو معلوم ہو جائے گا؟
-
جی نہیں۔ WA Notify آپ کے متعلق کوئی معلومات کسی دوسرے تک نہیں پہنچاتا۔ جب کسی کو ممکنہ سامنے کا نوٹیفیکیشن موصول ہو گا تو انہیں صرف یہ معلوم ہو گا کہ وہ حال ہی میں کسی ایسے شخص کے نزدیک رہے ہیں جس کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ وہ شخص کون تھا یا سامنا کہاں ہوا۔
-
کیا مجھے WA Notify کی قیمت ادا کرنی ہو گی؟
-
جی نہیں، WA Notify مفت ہے۔
-
WA Notify ریاست واشنگٹن کی کیسے معاونت کرے گا؟
-
University of Washington کے ایک مطالعے (صرف انگریزی) سے ظاہر ہوا کہ جتنے زیادہ لوگ سامنا ہونے کی اطلاعات استعمال کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ WA Notify کے پہلے 4 ماہ کے استعمال سے تقریباً 40-115 جانیں بچ گئیں اور ممکنہ طور پر 5,500 کووڈ-19 کیسوں کی روک تھام ہو سکی۔ ڈیٹا ماڈلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ افراد کی چھوٹی سی تعداد کے WA Notify استعمال کرنے سے بھی کووڈ-19 انفیکشنز اور اموات کا خطرہ کم ہو گا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ WA Notify کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ایک بہترین ٹول ہے۔
-
گر میں ریاست سے باہر سفر کروں، تو کیا WA Notify کام کرے گا؟
-
جی ہاں۔ اگر آپ کسی ایسی ایپ کے ساتھ کسی ایسی ریاست کا سفر کرتے ہیں جو وہی Google/Apple ٹیکنالوجی (صرف انگریزی) کا استعمال کرتی ہے تو آپ کا فون اس ریاست میں صارفین کے ساتھ بے ترتیب کوڈز کا تبادلہ جاری رکھے گا۔ اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگز میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ لمبے وقت کے لئے واشنگٹن سے باہر جائیں تو آپ کو مقامی معاونت اور اطلاعات کی وصولی کے لئے اپنی نئی ریاست میں دستیاب اختیارات کا جائزہ لینا چاہیے۔
-
WA Notify کتنے وقت میں دیگر صارفین کو اطلاع دیتا ہے؟
-
جب کووڈ-19 کے مثبت کیس والا صارف WA Notify کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے WA Notify کے دیگر صارفین کو گمنام طریقے سے اطلاع دے گا تو اس صارف کی جانب سے کووڈ-19 کا ممکنہ سامنا کرنے والے صارفین کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ایک نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔
-
کیا WA Notify سے کئی اطلاعات کی وصولی ممکن ہے؟
-
جن صارفین کا ٹیسٹ مثبت آئے انہیں پاپ اپ نوٹیفکیشن اور ٹیکسٹ میسج دونوں موصول ہو سکتے ہیں۔ جن صارفین کا کئی مرتبہ سامنا ہوا ہو انہیں ہر نئے سامنے کی اطلاع ملے گی۔
-
اگر میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو میں WA Notify کو کیسے اطلاع دوں؟
-
اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے اور DOH یا آپ کی مقامی صحت عامہ اتھارٹی سے کوئی آپ سے رابطہ کرے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ آیا آپ WA Notify استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو وہ آپ کو ایک تصدیقی لنک اور/یا نوٹیفیکیشن بھیجیں گے اور اسے WA Notify میں داخل کرنے کے اقدامات پر عمل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ یہ لنک یا نوٹیفیکیشن آپ کی ذاتی معلومات سے منسلک نہیں ہے۔ DOH حال ہی میں کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل افراد کے فون نمبر پر ٹیکسٹ میسج اور/یا نوٹیفیکیشن بھی بھیجتا ہے۔
DOH کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ موجود نہیں کہ جب آپ ان مراحل پر عمل کریں گے تو کس کو WA Notify کی جانب سے سامنا ہونے کی اطلاع ملے گی۔ سامنا ہونے کے نوٹیفکیشن میں آپ کے متعلق کوئی معلومات شامل نہیں ہوں گی۔ جتنے زیادہ افراد گمنام طریقے سے WA Notify پر اپنے نتائج کی تصدیق کریں گے، ہم اتنے اچھے طریقے سے کووڈ-19 کا پھیلاؤ روک سکیں گے۔
اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ابھی WA Notify میں اپنے نتیجے کی گمنام تصدیق نہیں کی تو اس صفحے میں اوپر "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے"کے سیکشن میں WA Notify کے دیگر صارفین کو ممکنہ سامنے کی گمنام اطلاع دینے کے لئے تصدیقی کوڈ کی درخواست کرنے کے مراحل ملاحظہ کریں۔
-
اپنے فون میں WA Notify شامل کرنے کے بعد مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہو گی؟
-
اضافی کاروائی صرف تب درکار ہو گی اگر:
- آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آ جائے، یا
- آپ کو نوٹیفیکیشن ملے کہ آپ کا ممکنہ طور پر سامنا ہوا ہے۔
اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے اور DOH یا آپ کی مقامی صحت عامہ کی اتھارٹی سے کوئی آپ سے رابطہ کرے تو وہ آپ سے پوچھیں گے کہ کیا آپ WA Notify استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو وہ آپ کو ایک تصدیقی لنک اور/یا نوٹیفیکیشن بھیجیں گے اور اسے WA Notify میں داخل کرنے کے اقدامات پر عمل کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس لنک یا نوٹیفیکیشن کا آپ کی ذاتی معلومات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ DOH کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ موجود نہیں کہ کس کس کو ایپ کے ذریعے سامنا ہونے کی اطلاع دی جائے گی۔ سامنا ہونے کے نوٹیفکیشن میں آپ کے متعلق کوئی معلومات شامل نہیں ہوں گی۔ جتنے زیادہ افراد گمنام طریقے سے WA Notify پر اپنے نتائج کی تصدیق کریں گے، ہم اتنے اچھے طریقے سے کووڈ-19 کا پھیلاؤ روک سکیں گے۔
اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تصدیقی کوڈ کی ضرورت ہے تو اس صفحے میں اوپر "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" کے سیکشن میں تصدیقی کوڈ کی درخواست کر کے WA Notify کے دیگر صارفین کو ممکنہ سامنے کی گمنام اطلاع دینے کے مراحل ملاحظہ کریں۔
-
یہ WA Notify کے استعمال سے میری بیٹری ختم ہو جائے گی یا بہت سا ڈیٹا استعمال ہو جائے گا؟
-
جی نہیں۔ اسے Bluetooth Low Energy technology استعمال کرتے ہوئے ایسے تیار کیا گیا ہے آپ کے ڈیٹا اور بیٹری پر کم سے کم اثر ہو۔
- ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ WA Notify بہت بیٹری استعمال کر رہی ہے؟
-
دراصل شاید ایسا نہیں ہے۔ آپ کی ڈیوائس میں بیٹری کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ ہر روز بیٹری کی کتنی شرح فیصد WA Notify جیسی ایپس پر خرچ ہوتی ہے۔ اکثر ایپس اور ٹولز رات کے وقت نہیں چلتے۔ WA Notify بھی نہیں چلتا لیکن یہ ہر چند گھنٹے بعد کسی مثبت صارف سے ملنے والے گمنام کوڈ چیک کرتا ہے تاکہ یہ آپ کو ممکنہ سامنے کی اطلاع دے سکے۔ تو مثال کے طور پر، اگر آپ کی نیند کے وقت دوسری کوئی ایپ نہیں چل رہی، تو اس وقت کے دوران WA Notify کی جانب سے بیٹری کے استعمال کی زیادہ شرح فیصد ظاہر ہو گی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ WA Notify بہت بیٹری استعمال کر رہا ہے، بس یہ استعمال کی گئی ذرا سی بیٹری کی زیادہ شرح فیصد ہے۔
-
کیا WA Notify چلانے کے لئے مجھے بلیو ٹوتھ آن رکھنا ہو گا؟
-
جی ہاں۔ WA Notify Bluetooth Low Energy استعمال کرتا ہے، تو قریب موجود صارفین کے تعین کے لئے ضروری ہے کہ سسٹم میں بلیو ٹوتھ ایکٹو رہے۔
-
کیا WA Notify چلانے کے لئے اسے فون میں کھلا رکھنا ضروری ہے؟
-
جی نہیں، WA Notify پس منظر میں چلے گا۔
-
کیا پرانے اسمارٹ فونز میں WA Notify کی سپورٹ موجود ہے؟
-
اگر آئی فون کے صارفین کا آپریٹنگ سسٹم درج ذیل ہو تو وہ WA Notify استعمال کر سکتے ہیں:
- iOS ورژن 13.7 یا زائد (آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس، ایس ای یا مزید نئے کے لئے)
- iOS ورژن 12.5 (آئی فون 6، 6 پلس، 5 ایس)
اینڈرائڈ صارفین WA Notify استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کا اینڈرائڈ اسمارٹ فون Bluetooth Low Energy اور اینڈرائڈ ورژن 6 (API 23) یا زائد کو سپورٹ کرتا ہو۔
-
کیا WA Notify کے استعمال کے لئے میری عمر 18 برس ہونا ضروری ہے؟
-
جی نہیں۔ WA Notify آپ کی عمر معلوم یا چیک نہیں کرتا۔
-
اگر میں اپنا فون کسی اور کو بھی دوں تو کیا یہ ٹیکنالوجی کام کرے گی؟
-
WA Notify کو علم نہیں ہو سکتا کہ ممکنہ سامنے کے وقت کون فون استعمال کر رہا تھا۔ اگر آپ کسی اور کو اپنا فون دیتے ہیں تو ضروری ہے WA Notify کی جانب سے کووڈ-19 سے ممکنہ سامنے کا تعین ہونے کی صورت میں فون استعمال کرنے والے تمام افراد عوامی صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔
- مجھے ایک نوٹیفیکیشن اور/یا ٹیکسٹ ملا ہے، لیکن وہ شخص فیملی یا گھرانے کا رکن تھا۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
-
مثبت ٹیسٹ والے WA Notify صارف کو اقدامات پر عمل کرتے ہوئے گمنام طریقے سے ممکنہ سامنا کرنے والے دیگر افراد کو اطلاع دینی چاہیے، اس لئے آپ ایسے پیغامات یا نوٹیفیکیشن کو نظر انداز کریں جو آپ کے لئے نہیں ہیں۔
اگر آپ کی فیملی یا گھرانے کا رکن WA Notify کا صارف ہے، اس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ابھی تک اس نے WA Notify میں اپنے نتیجے کی تصدیق نہیں کی تو وہ اس صفحے کے "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" سیکشن میں درج مراحل پر عمل کر سکتا ہے۔
-
کیا WA Notify آئی پیڈز یا اسمارٹ واچز جیسی ڈیوائسز پر کام کرتا ہے؟
-
جی نہیں۔ سامنا ہونے کی اطلاع کا نظام خاص طور سے اسمارٹ فونز کے لئے تیار کیا گیا تھا اور آئی پیڈز یا ٹیبلٹس پر اس کی سپورٹ موجود نہیں۔
-
جن لوگوں کے پاس اسمارٹ فونز نہیں، انہیں اس ٹیکنالوجی تک رسائی دینے کے لئے ریاست واشنگٹن کیا کر رہی ہے؟
-
کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے کے لئے WA Notify واحد ذریعہ نہیں ہے۔ رابطوں کا علم اور دیگر کوششیں واشنگٹن کے ہر شہری کو نفع پہنچاتی ہیں، خواہ ان کے پاس اسمارٹ فون نہ ہو۔ ویکسینز کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے کا بہترین طریقہ ہیں، اور ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ اور مجمعوں کو محدود کرنا دیگر ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے ہر شخص کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
وفاقی حکومت کا Lifeline program (لائف لائن پروگرام) اہل افراد کو ماہانہ فون بل کریڈٹ فراہم کرتا ہے۔ وائرلیس سروس فراہم کرنے والے کچھ شرکاء مفت اسمارٹ فون بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ پروگرام، اہل افراد، اپلائی کرنے کے طریقے اور وائرلیس سروس فراہم کرنے والے شرکاء کے متعلق مزید جانیے (صرف انگریزی)۔
-
واشنگٹن نے 30 سے زائد زبانوں میں WA Notify کا اجراء کیا ہے، تو یہ مجھے گوگل پلے اسٹور پر صرف انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں کیوں نظر آ رہی ہے؟
-
WA Notify صارف کے فون میں سیٹ ڈیفالٹ زبان کی بنیاد پر چلتی ہے۔ WA Notify کا صرف ایک ورژن ہے لیکن کوئی بھی پاپ اپس، مثلاً سامنا ہونے کا نوٹفیکیشن، 30 سے زائد زبانوں میں سے صارف کی ترجیحی زبان میں ظاہر ہو گا۔
-
نوٹیفیکیشن پر کلک کرنے یا تصدیقی لنک کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے میرے پاس کتنا وقت ہو گا؟
-
WA Notify میں دوسروں کو اطلاع دینے کے اقدامات پر عمل کرنے کے لئے آپ کے پاس نوٹیفیکیشن یا ٹیکسٹ میسج وصول ہونے کے بعد 24 گھنٹے کا وقت ہو گا۔ اگر آپ وقت پر نوٹیفیکیشن پر ٹیپ یا تصدیقی لنک پر کلک نہیں کر سکتے تو آپ اس صفحے میں اوپر "ذاتی ٹیسٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر دوسروں کو کیسے اطلاع دی جائے" کے سیکشن میں درج مراحل پر عمل کرتے ہوئے WA Notify میں تصدیقی کوڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ جب DOH یا آپ کی مقامی ہیلتھ اتھارٹی سے کوئی آپ سے آپ کے کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج کے متعلق رابطہ کرے تب بھی آپ تصدیقی لنک کی درخواست کر سکتے ہیں۔
-
واشنگٹن نے اس حل کا انتخاب کیوں کیا؟
-
واشنگٹن نے گوگل/ایپل کے سامنا ہونے کی اطلاعات کے نظام پر نظرثانی کے لئے ایک ریاستی نگران گروپ قائم کیا تھا، جس میں سکیورٹی اور شہری آزادی کے ماہرین اور کئی کمیونٹیز کے ارکان شامل تھے۔ اس گروپ نے پلیٹ فارم کی بھروسہ مندی، ڈیٹا کے مضبوط تحفظ اور دیگر ریاستوں میں استعمال کی بنیاد پر اس کے استعمال کی تجویز دی۔