کووڈ-19 کے علاج

جن افراد کا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلے اور جن کا شدید بیمار ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہو، انہیں دستیاب کووڈ-19 تھیراپیوٹکس (ادویات) سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یہ علاج شدید بیماری، ہسپتال میں داخلے اور کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی موت کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتے ہيں۔ اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلے اور آپ کو زیادہ خطرہ ہو تو اپنے نگہداشتِ صحت کے فراہم کنندہ سے فوری طور پر بات کریں کیونکہ بہترین نتائج کے لیے جلد از جلد علاج شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے لیے کووڈ-19 کی ادویات کے بہترین اختیار کے تعین میں مدد کرنے کے لیے آپ کی نگہداشتِ صحت کا فراہم کنندہ معاونت فراہم کرے گا۔

کووڈ-19 کے علاج/ادویات روک تھام کا متبادل نہيں ہیں۔ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اب بھی تجویز کی جاتی ہے کہ تمام اہل افراد ویکسین لگوائيں اور دیگر اقدام کریں۔

مونوکلونل اینٹی باڈی علاج سے کیا مراد ہے؟

اینٹی باڈیز ان پروٹینز کو کہا جاتا ہے جو لوگوں کے جسم، وائرسز جیسا کہ کووڈ-19 کا سبب بننے والے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے بناتے ہيں۔ لیبارٹری میں بنائی گئی اینٹی باڈیز آپ کے جسم میں وائرس کی مقدار کو محدود کرنے کے لیے قدرتی اینٹی باڈیز کی طرح کام کرتی ہیں۔ انہیں مونوکلونل اینٹی باڈیز کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کووڈ-19 کے شدید مرض کا خطرہ لاحق ہے اور آپ کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے یا آپ کا کسی مثبت ٹیسٹ کے حامل فرد سے قریبی رابطہ ہوا ہے تو آپ مونوکلونل اینٹی باڈی (mAb) علاج پر غور کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی عمر، صحت کی ہسٹری اور علامات کے شکار ہونے کے عرصے کے لحاظ سے کووڈ-19 کے علاج کے لیے mAb کے علاج (bebtelovimab) کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے لیے پری ایکسپوژر پروفیلیکسس سے کیا مراد ہے؟

پری ایکسپوژر پروفیلیکسس (PrEP) ایک ایسی دوا کو کہا جاتا ہے جو وائرس کو انسانی سیلز سے جڑنے اور ان میں داخلے سے روکنے کے لیے بنائی جائے۔ اس وقت دستیاب دیگر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے برعکس ایوشیلڈ ایک طویل طور پر اثر انداز ہونے والی اینٹی باڈی ہے جسے صرف کسی کو کووڈ-19 کے ایکسپوژر سے ہونے سے پہلے روک تھام یا تحفظ کے لیے استعمال کرنے کے لئے اجازت دی گئی ہے۔ ایوشیلڈ، کووڈ-19 کے باعث ظاہر ہونے والی علامات کے علاج کے لیے نہيں ہے اور اسے کووڈ-19 کے شکار کسی شخص کے ایکسپوژر کے بعد نہيں دیا جاتا ہے؛ یہ ایکسپوژر سے پہلے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہے۔

منہ کے ذریعے لی جانے والی اینٹی وائرلز کیا ہوتی ہیں؟

منہ کے ذریعے لی جانے والی اینٹی وائرلز SARS-CoV-2 وائرس (کووڈ-19 پیدا کرنے والا وائرس) کو آپ کے جسم میں بڑھنے سے روک کر، آپ کے جسم میں وائرس کی مقدار کم کر کے یا آپ کے مدافعتی نظام کی مدد کرتے ہوئے آپ کے جسم کو کووڈ-19 سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ علاج کروانے سے، آپ کی علامات کی شدت کم ہو سکتی ہے اور بیماری بڑھنے اور ہسپتال میں نگہداشت کی ضرورت ہونے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ کووڈ-19 کے اینٹی وائرل علاج ان مریضوں کے لیے دستیاب ہیں جو ہلکی سے درمیانی علامات کے شکار ہیں، جو ہسپتال ميں نہيں ہیں، جو پانچ روز یا اس سے کم عرصے سے علامات کے شکار ہیں، اور جنہیں شدید بیماری کا زيادہ خطرہ ہے۔

انٹروینس (IV) اینٹی وائرلز کیا ہوتی ہیں؟

Remdesivir (صرف انگریزی) ایک مستند اینٹی وائرل دوا ہے جسےFood and Drug Administration  (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) سے منظوری ملی ہے لیکن اس وقت یہ Washington State Department of Health (WADOH، واشنگٹن ریاست کے محکمہ صحت)  کی طرف سے تقسیم نہيں کی جاتی۔ یہ وائرس کو خود کی نقول بنانے سے روکتی ہے(نقل کرنے)۔ Remdesivir کو کچھ عرصے کے بعدنس میں(دروں وریدی طور پر) سوئی کے ذریعے دیا جاتا ہے، جسے IV ٹرانس فیوژن کہا جاتا ہے۔

Remdesivir ان بالغ افراد اور بچوں کے علاج کے لیے منظور کی گئی ہے جنہيں ہسپتال میں داخل نہيں کیا گيا ہے اور جنہیں شدید کووڈ-19 کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ 25 اپریل 2022 کو، FDA نے اس منظوری کو مزید وسیع کر کے 28 روز سے کم عمر کے بچے بھی شامل کئے جن کا وزن کم از کم 3 کلو گرام (تقریباً 6.6 پونڈ) ہو اور جنہیں شدید بیماری کا خطرہ ہے، جس کے نتیجے میں remdesivir 12 سال سے کم عمر بچوں کے علاج کے لیے FDA کی منظوری حاصل کرنے والی پہلی دوا بن گئی۔

Remdesivir کو جلد از جلد، اور علامات کی ابتدا کے سات روز کے اندر شروع کر دینا چاہیے، اسی لئے زیادہ خطرے والے افراد کے لیے علامات ظاہر ہونے اور کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہونے کی صورت میں اپنی صحت کے فراہم کنندہ سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ یہ علاج تین IV انفیوژنز کی شکل میں دیا جاتا ہے، جو مستقل تین روز تک دن میں ایک دفعہ دی جاتی ہیں۔

بیرونی مریضوں کے لیے صحت کی نگہداشت کی تمام سہولیات میں remdesivir کے ذریعے علاج فراہم کرنا ممکن نہیں ہے - یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا اس سے علاج کروانا ممکن ہے، مریضوں کو اپنے نگہداشتِ صحت کے فراہم کنندہ سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

Remdesivir ان مریضوں کا علاج کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے جو کووڈ-19 کے باعث زیادہ بیماری کے سبب ہسپتال میں داخل ہوں۔ اگر آپ کووڈ-19 کے باعث ہسپتال میں داخل ہوں تو آپ کے نگہداشتِ صحت کے فراہم کنندگان فیصلہ کریں گے کہ کیا remdesivir یا دیگر علاج کی ضرورت پیش آئے گی۔

عمومی سوالات

کووڈ-19 کا شکار افراد کے لیے mAbs کس طرح معاون ثابت ہوتے ہیں؟

امریکی Food and Drug Administration (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے مجاز MAb کے علاج ان افراد کے لیے مندرجہ ذیل کے سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں جنہیں اس مرض کی شدید علامات کا زیادہ خطرہ ہو (صرف انگریزی اور ہسپانوی):

  • ہسپتال میں داخلے کے امکانات کو کم کرنا
  • کووڈ-19 سے زیادہ جلدی صحت یاب ہونا
mAb علاج کون کروا سکتا ہے؟

MAbs ان افراد کے لیے ڈیزائن کِیے گئے ہیں:

  • جن کے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہو
  • جو 10 دن یا اس سے کم عرصے کے لیے اس مرض کی کم یا درمیانی علامات کا شکار رہے ہوں
  • جنہیں شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہو
کیا میں مونوکلونل اینٹی باڈی کے علاج کے بعد کووڈ کی ویکسین لگوا سکتا ہوں؟

اگر آپ کا کووڈ-19 انفیکشن کے بعد پیسیو اینٹی باڈی علاج (مونوکلونل اینٹی باڈی تھراپی یا کونویلیسنٹ پلازما) کروایا گيا ہو تو آپ علاج مکمل ہونے کے بعد کووڈ-19 کی کوئی بھی ویکسین لگوا سکتے ہيں۔ اب لوگوں کو اپنے پیسیو اینٹی باڈی کے علاج ختم ہونے کے بعد 90 روز تک انتظار کرنے کی مزید ضرورت نہيں ہے۔

پیسیو اینٹی باڈی پر مشتمل علاج کی اہلیت کے متعلق سوالات کے سلسلے میں اپنے فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔

میں یہ کیسے ثابت کروں کہ میرا مونوکلونل اینٹی باڈی علاج ہوا ہے؟

mAb کا علاج کرنے والا طبی فراہم کنندہ آپ کو دستاویزات فراہم کر سکتا ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ آپ کا علاج کب کیا گیا تھا۔

منہ کے ذریعے لی جانے والے اینٹی وائرلز حاصل کرنے کی اہلیت کون رکھتا ہے؟

Paxlovid: شدید کووڈ-19، بشمول ہسپتال یا داخلے، یا زیادہ خطرہ رکھنے والے بالغ اور نابالغ مریض (یعنی 12 سال سے زائد اور جن کا وزن کم از کم 88 پونڈ/40 کلو) ہو۔

Molnupiravir: ایسے بالغ افراد جنہیں کووڈ-19، بشمول ہسپتال میں داخلے یا موت، کا زیادہ خطرہ ہے، اور جن کے لیے Food and Drug Administration (FDA، محکمہ خوراک و ادویات) کی طرف سے کووڈ-19 کے مجاز علاج طبی طور پر مناسب نہ ہوں یا دستیاب نہ ہوں۔

کیا Medicaid/Children's Health Insurance Program (CHIP)، کی طرف سے علاج کی کوریج حاصل ہے؟

جی ہاں۔ Medicaid/Children's Health Insurance Program (CHIP، بچوں کی صحت کے بیمے کا پروگرام) اب mAbs کے علاج کے لیےانتظامی فیس کے اخراجات اٹھا رہا ہے (صرف انگریزی)۔ انتظامی فیس اس فیس کو کہا جاتا ہے جو کوئی نگہداشتِ صحت کا فراہم کنندہ آپ کو علاج کی فراہمی کے لیے وصول کرتا ہے۔ زیادہ تر mAbs کی صورت میں، وفاقی حکومت پراڈکٹ کے اخراجات اٹھاتی ہے۔

کیا بیمہ نہ ہونے کے باوجود بھی میں کووڈ-19 کا علاج حاصل کر سکتا/کر سکتی ہوں؟

وفاقی حکومت کی طرف سے خریدے جانے والے COVID-19 کے تھراپیوٹکس مریضوں کو بالکل مفت فراہم کئے جاتے ہيں۔ تاہم فراہم کنندگان دوا کی فراہمی، علاج اور انتظام کی فیس وصول کر سکتے ہیں جنہیں بیمہ، مریضوں یا وفاقی پروگرامز کے تحت کوریج حاصل ہو۔ یہ جاننے کے لیے کہ تھراپیوٹکس حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کس قسم کی کوریج دستیاب ہے، براہ مہربانی اپنے فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔

کیا ایسے افراد بھی کووڈ-19 کے علاج سے مستفید ہو سکتے ہيں جن کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہوں؟

جن افراد کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہوں، وہ Alien Emergency Medical Program(، ایلیئن ایمرجنسی میڈیکل پروگرام)(صرف انگریزی) سے مندرجہ ذیل کے لیے کوریج حاصل کر سکتے ہيں:

  • اہل ایمرجنسیاں، بشمول کووڈ-19 کی تشخیص اور علاج۔
  • ٹیسٹنگ اور علاج کی سیٹنگز، بشمول دفتر، کلینک یا بذریعہ ٹیلی ہیلتھ۔
  • منظور شدہ سہولیات۔ ممکن ہے کہ جن افراد کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہو، ان کی ادویات اور تنفساتی سہولیات بھی شامل ہوں۔ ممکنہ طور پر کووڈ-19 کے مثبت نتائج میں فولو اپ ملاقاتیں اور ادویات کو بھی کوریج حاصل ہو سکتی ہے

AEM کی درخواست دینے کا طریقہ

19 سے 64 سال کے بالغ افراد:

بالغ افراد جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو، نابینا ہوں، معذور ہوں، یا جنہيں طویل المعیاد سہولیات کی ضرورت ہو:

  • آن لائن: Washington Connection (صرف انگریزی اور ہسپانوی)
  • فون: 1-877-501-2233

کووڈ-19 کا علاج حاصل کریں

(علاج کے لیے ٹیسٹنگ) Test to Treat (صرف انگریزی) کا پروگرام کووڈ-19 سے زندگی بچانے والے علاج تک تیز تر، آسان رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو آپ نگہداشتِ صحت کے فراہم کنندہ (یا تو کلینک وغیرہ پر یا ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے) سے ملاقات کر سکتے ہیں، اور اگر آپ اہل ہوئے، تو آپ بذریعہ منہ کیے جانے والے اینٹی وائرل علاج کا نسخہ حاصل کر کے اسے بھروا سکتے ہيں—سب ایک ہی مقام پر۔

Test to Treat لوکیٹر پر تشریف لائيں یا انگریزی، ہسپانوی، یا 150 سے زائد دیگر زبانوں میں معاونت حاصل کرنے کے لئے1-800-232-0233 (TTY 1-888-720-7489) پر کال کریں۔ کال سینٹر صبح 8 بجے سے رات بارہ بجے تک ET کے مطابق، ہفتے میں 7 روز کھلا رہتا ہے اور آپ کو آپ کا قریب ترین مقام تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

بیمہ نہ رکھنے والے افراد کے لیے وسائل

بیمہ نہ رکھنے والے وہ افراد جنہيں کووڈ-19 کی تھراپیوٹکس یا دیگر صحت کی کوریج کی ضرورت ہو، مندرجہ ذیل تک رسائی حاصل کر سکتے ہيں:

جن افراد کا بیمہ نہ ہو، وہ ایسے کئی کلینکس سے بھی سہولیات حاصل کر سکتے ہيں جو مندرجہ ذیل Federally Qualified Health Centers (FQHC، وفاقی طور پر اہلمراکزِ صحت) کا حصہ ہیں:

کیا آپ کو دوا حاصل کرنے کے لیے جگہ تلاش کرنے میں مدد درکار ہے؟ Test to Treat (صرف انگریزی) کی سائٹ تلاش کرنے کے لئے 1-800-232-0233 (TTY 888-720-7489) پر کال کريں۔

اضافی وسائل

ریاست کی کووڈ-19 کی ہاٹ لائن اضافی سوالات کے جوابات کے لیے دستیاب ہے۔ ہاٹ لائن کی معلومات ہم سے رابطہ کریں کے صفحے پر دستیاب ہیں۔

کووڈ-19 کے تھراپیوٹکس کے لیے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے کووڈ-19 تھیراپیوٹکس کا صفحہ ملاحظہ کریں۔