فالج کا حملہ اور دل کا دورہ ہمیشہ ہنگامی صورت حال ہوتی ہے۔ لیکن کیا ہمیں فالج کے حملے اور دل کے دورے کی علامات معلوم ہیں؟
علم روشنی ہے۔ علامات اور آثار جان کر، ان کے ظاہر ہونے پر انہیں پہچان کر اور مدد کے لئے 911 کو کال کر کے زندگی بچائیں۔
فالج کا حملہ
- چہرے، بازو یا ٹانگ، خاص کر جسم کے ایک جانب اچانک کمزوری یا جگہ سن ہو جانا
- اچانک تذبذب یا بات سمجھنے میں دشواری
- اچانک ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں دشواری
- اچانک چلنے میں دشواری، سر چکرانا، یا توازن یا ہم آہنگی کھو دینا
- بلاوجہ اچانک شدید سر درد
دل کا دورہ
- سینے میں تکلیف یا بےآرامی
- نڈھال محسوس کرنا، متلی یا الٹی
- جبڑے، گردن یا کمر کا درد
- بازو یا کندھے میں تکلیف یا بےآرامی
- سانس کی تنگی
اگر آپ کے خیال میں کسی شخص پر فالج کا حملہ ہو رہا ہو یا دل کا دورہ پڑ رہا ہو تو انتظار نہ کریں۔ فوراً 911 کو کال کریں۔ ہنگامی طبی سروسز کو فالج کے حملے اور دل کے دورے کی شناخت کر کے مریض کو تیزی سے ہسپتال لے جانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ ان طبی ہنگامی صورت حالوں کا علاج ممکن ہے اور جتنی جلدی مریض کا علاج ہو گا، اس کے اپنی فیملی کے پاس گھر جانے اور معمولات پر لوٹنے کا امکان اتنا زیادہ ہو گا۔