طویل کووڈ کیا ہے؟
جب کوئی شخص کووڈ-19 کی بیماری میں مبتلا ہو تو اس کے بعد اسے طویل کووڈ لاحق ہو سکتا ہے۔ یہ ایک دائمی بیماری ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے، اور/یا وقت کے ساتھ ساتھ آتی جاتی رہتی ہے۔ اسے اکثر اوقات "کووڈ کے بعد کی بیماری"، "کووڈ-19 کے بعد کے امراض (PCC)" یا "طویل مدتی کووڈ" بھی کہا جاتا ہے۔
طویل کووڈ صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس نے لاکھوں امریکی بالغان اور بچوں کو متاثر کیا ہے۔ علامات کی شدت ہلکی سے شدید ہو سکتی ہے اور کم از کم تین ماہ تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ کچھ صورتوں میں، طویل کووڈ معذوری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
طویل کووڈ کے بارے میں بہت سی چیزیں ابھی تک معلوم نہیں ہیں ہے کیونکہ یہ ایک نیا مرض ہے۔ کووڈ-19 کا باعث بننے والے وائرس SARS-CoV-2 کو پہلی مرتبہ 2019 میں دریافت کیا گیا۔ ہم تحقیق کے جاری رہنے کے ساتھ مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
طویل کووڈ کی علامات
طویل کووڈ کی علامات کووڈ-19 کے انفیکشن کے بعد مہینوں یا سالوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ یہ علامات ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں اور ان کی پہچان کرنا یا تشخیص کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Centers for Disease Control and Prevention (CDC، بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ کے مراکز) کے مطابق، طویل کووڈ کی 200 سے زائد علامات موجود ہیں۔ جسمانی یا ذہنی مشقت کے بعد علامات بگڑ سکتی ہیں۔ زیادہ عمومی علامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- تھکان جو روزمرہ کی زندگی میں رکاوٹ ڈالتی ہے
- جسمانی یا ذہنی مشقت کے بعد عمومی طور پر بیمار محسوس کرنا (اس طرح کہ جس کی وضاحت کرنا مشکل ہو)
- سوچنے اور توجہ دینے میں مشکلات، جسے "ذہنی اختلال" بھی کہا جاتا ہے
- بخار
- سانس لینے میں دشواری
- کھانسی
- سینے میں درد
- دل کا تیز دھڑکنا (دل کی تیز دھڑکن)
- بو اور/یا ذائقہ میں تبدیلی
- سر درد
- نیند کے مسائل
- بے چینی یا ذہنی دباؤ
- جب آپ کھڑے ہوں تو چکر آنا
- جوڑوں یا پٹھوں میں تکلیف
- سوئیاں چبھنے کا احساس
- پیٹ میں درد
- اسہال
- قبض
- جلد کی سوزش
- حیض میں تبدیلیاں
طویل کووڈ کن لوگوں کو ہو سکتا ہے؟
کوئی بھی شخص جسے کووڈ-19 ہوا ہو، طویل کووڈ کا شکار ہو سکتا ہے، چاہے انہیں کووڈ-19 کے دوران علامات کا مشاہدہ نہ بھی ہوا ہو۔ جو لوگ ایک سے زائد مرتبہ کووڈ-19کا شکار ہوتے ہیں، وہ ہر انفیکشن کے ساتھ طویل کووڈ کا شکار ہونے کے خطرے میں رہتے ہیں۔
جون 2024 میں شائع کردہ تحقیق کے مطابق، یہ اندازہ ہے کہ اکتوبر 2023 تک واشنگٹن میں 6.4% بالغ افراد طویل کووڈ کا سامنا کر رہے تھے، جن میں سے تقریباً 117,000 افراد کو سرگرمی میں نمایاں رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ اس تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ اس وقت طویل کووڈ کی شرحیں وسطی اور مشرقی واشنگٹن میں سب سے زیادہ تھیں۔ Household Pulse Survey (ہاؤس ہولڈ پلس سروے) کے ذریعے واشنگٹن کے بالغ افراد میں طویل کووڈ کی شرح کا باقاعدگی سے تخمینہ لگایا جاتا ہے۔
CDC کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو طویل کووڈ کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات رکھتے ہیں، ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- خواتین۔
- معمر افراد۔
- بنیادی صحت کے مسائل کے حامل افراد۔
- ہسپانوی اور لاطینی افراد۔
- وہ لوگ جو شدید بیمار تھے یا کووڈ-19 کے باعث ہسپتال میں داخل کیے گئے۔
- وہ لوگ جنہیں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔
وہ لوگ جو صحت کے حوالے سے عدم مساوات کا سامنا کرتے ہیں، طویل کووڈ سے منسلک صحت کے منفی اثرات کے زیادہ خطرے سے زدپذیر ہو سکتے ہیں۔ صحت کا عدم مساوات اس وقت واقع ہوتا ہے جب لوگوں کے ایک گروہ کو نظام سے متعلقہ (جو پورے نظام کو متاثر کرتا ہے)، قابلِ گریز اور غیر منصفانہ وجوہات کی بنا پر مختلف صحت کے نتائج کا سامنا ہوتا ہے۔
Office of the Assistant Secretary of Health (OASH، صحت کے معاون سیکرٹری کے دفتر) کے مطابق، ایسے لوگوں کے لیے طویل کووڈ کی تشخیص کے حصول کے امکانات کم ہوتے ہیں جنہیں نگہداشت صحت تک کم رسائی حاصل ہو یا نگہداشت صحت کے نظام کی جانب سے بے توقیری (شرم یا احساس جرم) کا سامنا ہو.
آپ یہاں مزید پڑھ سکتے ہیں کہ OASH طویل کووڈ کے تفرقات کو کس طرح حل کر رہا ہے۔
طویل کووڈ کی روک تھام
آپ کووڈ-19 سے بچاؤ کر کے طویل کووڈ سے بچ سکتے ہیں۔ کووڈ-19 کی ویکسینیشنز کے حوالے سے معلومات کے متعلق باخبر رہنا کووڈ-19 کے خلاف آپ کا بہترین دفاع ہے۔
وہ لوگ جو ویکسینیشن کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو جاتے ہیں، ان کے بغیر ویکسینیشن والے افراد کے مقابلے میں طویل کووڈ کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
کووڈ-19 کے انفیکشن کو روکنے کے لیے آپ جو دیگر ٹولز استعمال کر سکتے ہیں ان میں ماسک پہننا، ہوا کے بہاؤ اور فلٹریشن کو بہتر بنانا، صابن اور پانی سے اپنے ہاتھ بار بار دھونا، بار بار چھوئے جانے والی سطحوں کو صاف کرنا، جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا، اور ٹیسٹنگ شامل ہیں۔
اگر آپ کو کووڈ-19 ہے، تو ان ہدایات پر عمل کر کے دیگر لوگوں کو کووڈ-19 سے محفوظ رکھیں۔
خود کو طویل کووڈ سے بچائیں: ویکسین لگوائیں (انگریزی) (PDF)
کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں
طویل کووڈ کی تشخیص
طویل کووڈ کی تشخیص ایک مشکل امر ہو سکتا ہے۔ مریض کے لئے علامات کی وضاحت کرنا مشکل امر ہو سکتا ہے۔ تشخیص کرنے کے لئے کوئی لیبارٹری جانچ یا امیجنگ مطالعہ دستیاب نہیں ہے۔ مریض کو طویل کووڈ ہو تب بھی طبی جانچوں کے نتائج نارمل آ سکتے ہیں۔
کچھ افراد جو طویل کووڈ کی رپورٹ کرتے ہیں ان کے اندر کووڈ-19 کی علامات نظر نہیں آئی تھیں اور جب وہ شروعات میں بیمار تھے تو انھوں نے کووڈ-19 کی جانچ نہیں کرائی تھی۔ جس کی وجہ سے اس بات کی تصدیق کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ انھیں کووڈ-19 ہوا تھا اور اس کی وجہ سے ممکن ہے کہ طویل کووڈ کی تشخیص نہ ہو یا اس میں تاخیر ہو جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ آپ کو پہلی بار بیمار ہونے کا احساس ہو تو آپ کووڈ-19 کے لئے جانچ کرائیں تاکہ بعد میں آپ کے طویل کووڈ کی تشخیص میں مدد ملے۔
مریضوں کے لئے مشورے: مابعد کووڈ حالات کے لئے صحت نگہداشت فراہم کنندہ اپوائنٹمنٹس (انگریزی میں)
نئی اور پہلے سے موجود صحت حالتیں
طویل کووڈ کئی اعضائی نظاموں کو متاثر کر سکتا ہے۔ مریض ایک یا زیادہ قابل تشخیص حالتیں ظاہر کر سکتے ہیں، جیسا کہ: خود کار مدافعتی بیماریاں اور مایالجک اینسیفالو مائلیٹس/دائمی تھکاوٹ کا عارضہ (ME/CFS) ۔
اس کا مطلب ہے کہ جو لوگ کووڈ-19 کا شکار ہو چکے ہیں، وہ صحت سے متعلقہ نئے خدشات کا سامنا کر سکتے ہیں، جیسا کہ ذیابیطس یا دل کے امراض۔ کووڈ-19 کی بیماری کے بعد صحت کے پہلے سے موجود امراض جیسا کہ ذیابیطس اور دل کے امراض بھی مزید بگڑ سکتے ہیں۔
طویل کووڈ کے ساتھ زندگی بسر کرنا
ططویل کووڈ کی تشخیص اور علاج کے بارے میں ابھی تک بہت کچھ معلوم نہیں ہے۔ طویل کووڈ کا سامنا کرنا یا کسی ایسے شخص کی معاونت کرنا جسے طویل کووڈ ہو، پریشان کُن ہو سکتا ہے۔ طویل کووڈ ہر شخص کے لحاظ سے مختلف علامات ظاہر کر سکتا ہے۔ بعض افراد کے لیے علامات قابو پانے کے قابل ہو سکتی ہیں جبکہ دوسروں میں معذوری کا سبب بن سکتی ہیں۔
یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC) کے مطابق، طویل کووڈ کے شکار قریباً 4 بالغ افراد میں سے 1 رپورٹ کرتا ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔ کسی سپورٹ گروپ میں شامل ہونا تنہائی کے جذبات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید جانیں:
- دیگر افراد کی طویل کووڈ کی کہانیوں کے بارے میں پڑھیں (storycorps.org) (انگریزی)
- LongCovidKids.org
- LongCOVIDFamilies.org (انگریزی)
سہولیات کا تقاضا کریں۔ سہولت سے مراد ایک ایسی تبدیلی ہے جو کسی شخص یا چیز کے لیے کی جاتی ہے۔ علامات لوگوں کے لیے وہ کام کرنا مشکل یا ناممکن بنا سکتی ہیں جو وہ بیماری سے پہلے کر سکتے تھے۔ کام اور اسکول کے کاموں کو سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے۔ آجر اور اسکولز آپ کی علامات کے لیے مناسب معاونت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔
ذیل میں 'طویل کووڈ اور معذوری کے حقوق' ملاحظہ کریں۔
مزید جانیں
Administration for Community Living (انتظامیہ برائے کمیونٹی لِونگ) کی جانب سے وسائل کی فہرست (انگریزی)
کووڈ-19 یا طویل کووڈ کے حامل ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنا (askjan.org)
اسکول کی سہولیات (طویل کووڈ خاندان)
اپنی توانائی کی نظم کاری کریں۔ ایک عام علامت اکثر تھکاوٹ کا محسوس ہونا ہے، جو خاص طور پر ذہنی یا جسمانی مشقت کے بعد ہوتا ہے۔ اپنی توانائی بچانے اور دن بھر باقاعدگی سے وقفے لینے کا خیال رکھی
یہاں طویل کووڈ کے ساتھ اپنی توانائی کو منظم کرنے کے 4 P's کے بارے میں مزید پڑھیں: 120-066 – طویل کووڈ کا "4 P's" کا پوسٹر - 8.5x11 - جون 2023 (wa.gov) (انگریزی)
طویل کووڈ اور معذوری کے حقوق
طویل کووڈ جسمانی اور ذہنی معذوریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ Americans with Disabilities Act (ADA، معذوریوں کے حامل امریکیوں کے ایکٹ) کے تحت معذوری ہو سکتی ہے۔ طویل کووڈ کے حامل افراد کو معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے قانونی تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔ انہیں کاروباری اداروں، ریاستی اور مقامی حکومتوں سے مناسب سہولیات موصول کرنے کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔
ADA کے تحت بطور معذوری "طویل کووڈ" کے بارے میں رہنمائی (انگریزی)
طویل کووڈ اور حمل
حاملہ یا حال ہی میں حاملہ خواتین کے کووڈ-19 کی شدید بیماری میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے ایسی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں جن کا اثر حمل اور بچے کی نشوونما پر پڑ سکتا ہے۔ جو خواتین حاملہ ہیں یا بچوں کو اپنا دودھ پلا رہی ہیں، ان کے لیے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین لگوانا محفوظ اور تجویز کردہ ہے۔
حاملہ خواتین طویل کووڈ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ حمل کے دوران اور بعد میں طویل کووڈ کے اثرات کے بارے میں ابھی تک تحقیق جاری ہے۔
طویل کووڈ اور نوجوان
نوجوان بھی طویل کووڈ سے بیمار ہو سکتے ہیں۔ وہ نوجوان جو اکثر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں یا توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، وہ اسکول اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ کم عمر بچے اپنی علامات کو ٹھیک سے بیان کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔
طویل کووڈ کے حامل بچے دو وفاقی قوانین کے تحت خصوصی تعلیم، تحفظات یا متعلقہ سروسز کے اہل ہو سکتے ہیں۔
نوجوانوں میں طویل کووڈ کی روک تھام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نوجوانوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جائے۔ کووڈ-19 ویکسینز کے متعلق یہاں مزید جانیں۔
کمیونٹی کے لیے وسائل
طویل کووڈ کی بنیادیات (CDC)
Living with Long COVID (CDC، طویل کووڈ کے ساتھ زندگی بسر کرنا)
خود کو طویل کووڈ سے بچائیں: ویکسین لگوائیں (PDF) (انگریزی)
کووڈ کے بعد کی بحالی (UW دوا) (انگریزی)
طبیب اور صحت عامہ کے لیے وسائل
- صحتیابی: بحالی کو بہتر بنانے کے لیے کووڈ پر تحقیق (انگریزی)
- طویل کووڈ کا کلینیکل جائزہ (CDC) (انگریزی)
- طویل کووڈ کے لیے CDC کا سائنسی اور صحت عامہ کی حکمت عملی (انگریزی) طویل کووڈ ہاؤس ہولڈ پلس سروے (CDC) (انگریزی)
- Power of Providers(POP، فراہم کنندگان کی طاقت) کے ویبینارز (انگریزی)
- ریاست واشنگٹن میں کووڈ-19 کے بعد کے حالت کے بوجھ اور تقسیم کا اندازہ، مارچ 2020 سے اکتوبر 2023 (CDC) (انگریزی)
- طویل کووڈ کی تعریف (2024) (National Academies of Sciences, Engineering, and Medicine) (انگریزی)
- طویل کووڈ اور بالغ افراد میں طویل کووڈ سے منسلک سرگرمی کی نمایاں رکاوٹیں، Jurisdiction — امریکہ، 2023 (CDC) (انگریزی)
معالجوں کے لئے معلومات
- خود کو طویل کووڈ سے بچائیں: ویکسین لگوائیں (انگریزی) (PDF)
- 120-066 طویل کووڈ کے “4 P’s” کا پوسٹر - 8.5x11 - جون 2023 (wa.gov) (انگریزی)
- California Department of Public Health (کیلیفورنیا کا صحت عامہ کا محکمہ) کی جانب سے مواصلتی ٹول کٹ (انگریزی اور ہسپانوی)۔ اس میں سوشل میڈیا کی تصاویر شامل ہیں۔