Care Connect Washington ایسے افراد کو خوراک کو دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کا پروگرام ہے جن کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا ان کا سامنا ہوا ہے اور انہیں گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کرنے میں معاونت درکار ہے۔ ریاستی Department of Health (محکمۂ صحت) مقامی طبی دائرہ کاروں اور ان کے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے علاقائی بنیادوں پر Care Connect Washington چلا رہا ہے۔ ہر علاقے میں کمیونٹی پر مبنی شراکت داران کام کرتے ہیں جو افراد کو ان کے لئے اہل خدمات سے منسلک کرتے ہیں، جیسا کہ ادویات کی ترسیل، نگہداشت صحت، بےروزگاری کے وظیفے کی درخواست دینے میں مدد، مقامی ہاؤسنگ ایجنسیاں، فوڈ بینکس، چائلڈ کیئر فراہم کنندگان اور مزید۔ ضرورت کی بنیاد پر مدد کی جاتی ہے۔
علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کیے ہوئے افراد کے لئے گھر پر رہنا ممکن بنانے کے لئے Care Connect Washington ذاتی نگہداشت کی کٹس، جلد خراب نہ ہونے والی خوراک کی کٹس اور تازہ خوراک کے آرڈز جیسی اشیاء ان کے گھروں میں ترسیل کرواتا ہے۔ اگر دیگر لازمی ضروریات کی شناخت کی جائے، جیسا کہ بلوں کی ادائیگی میں مالی امداد تو مقامی کیئر کوآرڈینیٹر افراد کو ان کی اہلیت کے مطابق مقامی وسائل اور خدمات کی درخواست دینے میں مدد دیتا ہے یا انہیں بلوں کی ادائیگی، جیسا کہ کرائے، مورٹگیج اور سہولیات میں براہ راست مدد فراہم کرتا ہے۔ جب علیحدگی یا قرنطینہ ختم ہو تو کیئر کوآرڈینیٹر افراد کو جاری طبی و سماجی ضروریات میں معاونت کے لئے طویل مدتی مقامی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔ Care Connect Washington افراد کی ترجیحی زبان میں ان کو معلومات فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گھر پر علیحدگی اختیار کرنے کے لئے آپ کو خوراک یا دیگر امداد کی ضرورت ہے تو کووڈ-19 کی معلوماتی ہاٹ لائن 1-800-525-0127 سے رابطہ کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔ ہاٹ لائن کے اوقات ہیں:
- پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے
- صبح 6 تا شام 6 بجے، منگل تا اتوار اور منائی جانے والی تعطیلات (صرف انگریزی)

کووڈ-19 ریلیف کا علاقائی طریقہ کار
ریاستی Department of Health (محکمۂ صحت) مقامی طبی دائرہ کاروں اور ان کے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے علاقائی بنیادوں پر Care Connect Washington چلا رہا ہے۔ ہر علاقے میں کمیونٹی پر مبنی شراکت داران کام کرتے ہیں جو افراد کو ان کے لئے اہل خدمات سے منسلک کرتے ہیں، جیسا کہ ادویات کی ترسیل، نگہداشت صحت، بےروزگاری کے وظیفے کی درخواست دینے میں مدد، مقامی ہاؤسنگ ایجنسیاں، فوڈ بینکس، چائلڈ کیئر فراہم کنندگان اور مزید۔
کون سی خدمات دستیاب ہیں؟
ریاست کے اکثر حصوں میں ایسے افراد کے لئے خدمات دستیاب ہیں جو گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کرنے پر رضامند ہیں لیکن انہیں اس کے لئے مدد کی ضرورت ہے۔
مشرقی علاقہ
Better Health Together (صرف انگریزی میں) Adams, Ferry, Lincoln, Pend Oreille, Spokane اور Stevens کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
King County
Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) King County میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور WithinReach (صرف انگریزی میں) نگہداشت کی معاون خدمات مہیا کرتا ہے۔
شمال مرکزی علاقہ
موجودہ طور پر DOH اس علاقے کے لئے خدمات کا انتظام کر رہا ہے۔ 1 اپریل 2022 سے Action Health Partners (صرف انگریزی میں) Chelan, Douglas, Grant اور Okanogan کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
شمالی علاقہ
North Sound Accountable Community of Health (صرف انگریزی میں) Island, San Juan, Skagit, Snohomish اور Whatcom کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
شمال مغربی علاقہ
موجودہ طور پر DOH اس علاقے کے لئے Clallam County میں دستیاب خدمات کے ذریعے خدمات کا انتظام کر رہا ہے۔
Pierce County
Elevate Health (صرف انگریزی میں) Pierce County کاؤنٹی میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
جنوب مرکزی علاقہ
Providence St. Mary (صرف انگریزی میں) Kittitas, Walla Walla, Whitman, Columbia, Garfield, Asotin, Yakima, Benton اور Franklin کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
جنوب مغربی علاقہ
Southwest Washington Accountable Community of Health (SWACH) (صرف انگریزی میں) Clark, Klickitat اور Skamania کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
مغربی علاقہ
Cascade Pacific Action Alliance کا Community CarePort (صرف انگریزی میں) Cowlitz, Wahkiakum, Pacific, Grays Harbor, Mason, Thurston اور Lewis کاؤنٹیز میں Care Connect Washington کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔
عمومی سوالنامہ
- کیا میرے لئے Care Connect Washington کی خدمات دستیاب ہیں؟
-
اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گھر پر فعال علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں تو آپ اہل ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے شخص سے قریبی رابطے میں آئے ہیں جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور گھر پر قرنطینہ اختیار کر رہے ہیں تو آپ بھی اہل ہو سکتے ہیں۔
اسٹیٹ کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن کو 1-800-525-0127 پر کال کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔
- پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے
- صبح 6 تا شام بجے، منگل تا اتوار اور منائی جانے والی تعطیلات
مقامی کیئر کوائرڈینیٹر علیحدگی کے دوران آپ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے نگہداشت کا منصوبہ بنانے کے لئے آپ سے رابطہ کرے گا۔ جب آپ کی علیحدگی کی مدت ختم ہو گی تو ضرورت ہونے پر آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کو طویل مدتی نگہداشت سے منسلک کر دے گا۔
- کس قسم کی مدد کی توقع رکھی جا سکتی ہے؟
-
آپ کا مقامی کیئر کوآرڈینیٹر گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ کے دوران آپ کی معاونت کے لئے دستیاب مقامی وسائل کی شناخت کرے گا۔ اگر آپ کی گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ کے دوران مقامی وسائل دستیاب نہ ہوں تو وہ خوراک، سامان کی فراہمی اور کرائے، مورٹگیج اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی میں مالی امداد کے ذریعے بھی مدد کریں گے۔ آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کو ضروری خدمات سے بھی منسلک کر سکتا ہے، بشمول، ادویات کی ترسیل کی خدمات، نگہداشت صحت، بے روزگاری کی درخواست وغیرہ۔ دیگر خدمات میں مقامی رہائشی ایجنسیوں، فوڈ بینکس، نگہداشت صحت کے مراکز، بزرگوں کی نگہداشت، رویہ جاتی صحت کے فراہم کنندگان، بچوں کی نگہداشت کے فراہم کنندگان اور ثقافتی لحاظ سے مناسب کمیونٹی پر مبنی دیگر خدمات سے منسلک کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ علاقے کے لحاظ سے خدمات مختلف ہوں گی۔ جب علیحدگی یا قرنطینہ ختم ہو تو آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کی جاری ضروریات میں معاونت کے لئے آپ کو طویل مدتی مقامی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔ Care Connect Washington آپ کی ترجیحی زبان میں آپ کو درکار معلومات فراہم کرے گا۔
- کیا میں Care Connect Washington کے لئے اہل ہوں؟
-
درج ذیل صورتوں میں آپ اہل ہیں:
- آپ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے یا مثبت ٹیسٹ کے حامل کسی شخص سے قریبی رابطہ ہوا ہے؛ اور
- آپ گھر پر فعال علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اہل افراد کے لئے Care Connect Washington کی خدمات مفت دستیاب ہیں۔ ضرورت کی بنیاد پر مدد کی جائے گی۔
- Care Connect Washington کی خدمات کہاں دستیاب ہیں؟
-
ریاستی Department of Health مقامی طبی دائرہ کاروں اور ان کے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے علاقائی بنیادوں پرCare Connect Washington چلا رہا ہے۔ اس نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ فی الحال کہاں کہاں خدمات دستیاب ہیں:
- اس کی قیمت کیا ہو گی؟
-
اس خدمت کے لئے آپ سے کوئی قیمت نہیں لی جائے گی۔ Care Connect Washington کو ریاست واشنگٹن میں کووڈ-19 پر ردعمل میں معاونت کے لئے وفاقی فنڈ موصول ہوئے ہیں۔
- مجھے مدد ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟
-
آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر حوالہ ملنے کے بعد ایک دن کے اندر اندر مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔
- کیا معاونت وصول کرتے ہوئے مجھے علیحدگی یا قرنطینہ جاری رکھنا ہو گا؟
-
جی ہاں۔ ہمارے ہمسایوں، دوستوں، فیملی، رفقاء کار میں کووڈ-19 پھیلنے سے روکنے اور ہماری کمیونٹیز میں وسیع پیمانے پر منفی اثرات گھٹانے کے لئے علیحدگی اور قرنطینہ اہم ضروریات ہیں۔ اگر علیحدگی یا قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر جاری طبی و سماجی ضروریات میں معاونت کے لئے آپ کو طویل مدتی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔
- علیحدگی اور قرنطینہ میں کیا فرق ہے؟
-
علیحدگی: اگر آپ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، علامات (صرف انگریزی میں) موجود ہیں یا ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا مرض پھیلانے سے بچاؤ کے لئے علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
- گھر پر رہیں اور گھرانے کے ارکان سمیت دوسروں سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔
- اگر ممکن ہو تو علیحدہ کمرے میں رہیں اور علیحدہ باتھ روم استعمال کریں۔
- اگر کچھ مواقع پر آپ کا دوسروں کے گرد موجود رہنا ضروری ہو تو اچھی فٹنگ والا ماسک (صرف انگریزی میں) پہنیں۔
- ملازمت پر، اسکول یا عوامی مقامات پر نہ جائیں۔ عوامی ذرائع نقل و حمل، مشترکہ سواریاں یا ٹیکسی استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔
- طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے علاوہ گھر پر رہیں
- اس متعلق Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) (صرف انگریزی میں) اور Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) (صرف انگریزی میں) کی تازہ ترین رہنمائی (صرف انگریزی میں) پر عمل کریں کہ آپ کی علیحدگی کی مدت کتنی ہونی چاہیے۔
قرنطینہ: اگر آپ کا کووڈ-19 سے سامنا ہوا لیکن آپ میں علامات (صرف انگریزی میں) موجود نہیں تو آپ کی ویکسینیشن کی حیثیت کی بنیاد پر آپ کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس طرح آپ کو مرض کا علم ہونے سے پہلے وائرس پھیلنے سے گریز ہو سکے گا۔
اس متعلق CDC (صرف انگریزی میں) اور DOH (صرف انگریزی میں) کی تازہ ترین رہنمائی (صرف انگریزی میں) پر عمل کریں کہ آپ کی علیحدگی کی مدت کتنی ہونی چاہیے۔
- اگر میری کووڈ-19 علامات بدتر ہو جائیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
-
اگر علامات بدتر ہو جائیں تو تیزی سے طبی مدد حاصل کریں۔ اگر کوئی درج ذیل میں سے کوئی علامات ظاہر کرے تو فوراً ہنگامی طبی امداد حاصل کریں:
- سانس لینے میں دشواری
- مستقل درد یا چھاتی پر دباؤ
- نیا تذبذب
- جاگنے یا جاگتے رہنے کے قابل نہ ہونا
- ہونٹ یا چہرہ نیلا پڑ جانا
٭یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔ دیگر شدید یا تشویشناک علامات کے لئے براہ کرم اپنے طبی معالج کو کال کریں۔
اگر آپ کو طبی ہنگامی صورتحال درپیش ہو اور 911 کو کال کرنے کی ضرورت ہو تو ڈسپیچر کو بتائیں کہ آپ کو کووڈ-19 ہے یا ہو سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ہنگامی طبی خدمات کے آنے سے پہلے چہرہ ڈھک لیں۔
- مجھے کتنے عرصے تک Care Connect Washington کی خدمات مل سکتی ہیں؟
-
آپ کا علاقائی کیئر کوآرڈینیٹر 21 دن تک آپ کی معاونت کرے گا۔ چند حالات میں آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کی جاری طبی و سماجی ضروریات میں معاونت کے لئے آپ کو طویل مدتی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔
- Care Connect Washington کا طریقہ کار کیا ہے؟
-
Care Connect Washington کو ریاست کی معاونت حاصل ہے اور یہ مقامی بنیادوں پر مربوط نگہداشت کا طریقہ کار ہے۔
Washington State Department of Health علاقائی مربوط نگہداشت کے ردعمل کا انتظام کرتا ہے، بھرتیوں اور تربیت میں معاونت کرتا ہے، ریاستی اور مقامی وسائل کو یکجا کرتا ہے، اور جمع کردہ وسائل، جیسا کہ فنڈنگ اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا انتظام کرتے ہوئے بہترین نتائج پیدا کرتا ہے۔
انفرادی علاقہ جات مدد کی فراہمی اور لوگوں کو مقامی وسائل سے منسلک کرنے کے لئے کمیونٹی پر مبنی افرادی قوت شناخت اور استعمال کرتے ہیں تاکہ کامیاب علیحدگی اور قرنطینہ میں معاونت کی جا سکے۔ ضروری اشیاء اور خدمات کی فراہمی کے لئے علاقہ جات مقامی تاجروں کے ساتھ کام کرتے ہیں، جس سے مقامی معاشی بحالی میں مدد ہوتی ہے۔
کیئر کوآرڈینیٹرز کو ہر شخص کی منفرد طبی و سماجی ضروریات کا تجزیہ، مدد اور پیروی کرنے اور کووڈ کیئر ایکشن پلان بنانے کے لئے تفویض کیا جاتا ہے۔ جب ممکن ہو تو پروگرام افراد کو ان کی ترجیحی زبان میں وسائل سے منسلک کرتا ہے اور اس عمل کے دوران ان کی پیروی کرتا ہے تاکہ ان کی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔
- آپ میری معلومات کو کیسے محفوظ رکھیں گے؟
-
آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن سے ملنے والی معلومات کی تصدیق کرے گا اور آپ کی ضروریات کے بارے میں پوچھے گا۔ آپ کی جانب سے کیئر کوآرڈینیٹر کو دی جانے والی تمام معلومات خفیہ رہیں گی۔ کیئر کوآرڈینیشن کی خدمات فراہم کرنے والے ملازمین اور Department of Health اس معلومات کو آپ کے لئے ضروری لازمی خدمات کی شناخت کے لئے استعمال کریں گے۔ وہ ذاتی یا نجی طبی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے۔
- Care Connect Washington کووڈ-19 کا پھیلاؤ کیسے روکتا ہے؟
-
لازمی سماجی و طبی ضروریات کی تکمیل کے لئے مدد وصول کرنے والے افراد کا گھر پر علیحدگی اور قرنطینہ کامیابی سے مکمل کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل افراد یا مثبت ٹیسٹ کے حامل کسی شخص سے رابطے میں آنے والے افراد کی گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ یقینی بنانے سے Care Connect Washington کووڈ-19 کا پھیلاؤ گھٹا سکتا ہے اور معاشی بحالی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ چونکہ سسٹم ایسی طبی و سماجی ضروریات رکھنے والے افراد پر مرکوز ہے جو انہیں کووڈ-19 کا آسان ترین شکار بناتی ہیں، یہ صحت کی مرکزی عدم مساوات کو حل کرنے میں کارآمد ہو سکتا ہے اور غیر متناسب طور پر کووڈ-19 سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کی مدد کر سکتا ہے۔
- اگر میں کسی ایسے شخص کو جانتا/جانتی ہوں جسے Care Connect Washington کی مدد کی ضرورت ہے تو میں کس سے رابطہ کروں؟
-
اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی گھر پر فعال علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مدد کی ضرورت ہے تو ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں۔
ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن: 1-800-525-0127 ڈائل کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔
- پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے
- صبح 6 تا شام بجے، منگل تا اتوار اور منائی جانے والی تعطیلات
- کیا Care Connect Washington واشنگٹن میں رویہ جاتی صحت کی خدمات شامل ہیں؟
-
جی ہاں! آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کو کمیونٹی میں رویہ جاتی صحت کی خدمات کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔
- کیا Tribal Nations (قبائلی اقوام) کے ارکان کے لئے مربوط نگہداشت کی معاون خدمات دستیاب ہیں؟
-
جی ہاں۔ مزید جاننے کے لئے COVID19.CareCoordination@doh.wa.gov پر ای میل کریں یا 564-999-1565 پر کال کریں۔
- کیا ترجمے کی خدمات دستیاب ہیں؟
-
جی ہاں۔ جب آپ ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن کو 1-800-525-0127 پر کال کریں گے اور # دبائیں گے تو زبان کی معاونت دستیاب ہو گی۔
جب آپ کا کسی کیئر کوآرڈینیٹر سے رابطہ ہو جائے گا تو Care Connect Washington آپ کے لئے ضروری معلومات آپ کی ترجیحی زبان میں فراہم کرے گا۔
وسائل
وسائل اور تجاویز کا ویب صفحہ: چہرہ ڈھانپنے کے کپڑے، قرنطینہ، فیملیز کی دیکھ بھال، کووڈ-19 سے سامنا، علامات اور دیگر کے متعلق معلومات حاصل کریں۔ آپ اپنی ترجیحی زبان کے لئے مواد کو ترتیب دے سکتے ہیں۔