کووڈ-19

This page is being reviewed for updates. The Washington State Department of Health has updated its guidance for what to do if you are sick with COVID-19 or were exposed to COVID-19. This page may have content that is inconsistent with the new guidance.

کووڈ-19 کی معلوماتی ہاٹ لائن

اگر آپ کووڈ-19 کے متعلق سوالات کرنا چاہتے ہیں تو 1-800-525-0127 پر کال کریں اور 7 دبائیں ۔ جب وہ فون اٹھائیں تو ترجمے کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنی زبان کا نام لیں۔ یہ ہاٹ لائن پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے اور منگل تا اتوار (اور منائی گئی تعطیلات پر) صبح 6 تا شام 6 بجے دستیاب ہے۔

گھر میں رہنے کے پابند ہیں اور کووڈ-19 ویکسین کی ضرورت ہے؟

رجسٹر ہونے کے تین طریقے ہیں۔

اپنا خیال رکھیے، WA – کووڈ-19 کے دوران بہتر اور محفوظ زندگی گزارنا

اب ہم جانتے ہیں کہ کووڈ-19 مستقبل قریب میں موجود رہے گا۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اپنے آپ، اپنے پیاروں اور کمیونٹی کو ممکن حد تک محفوظ رکھتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں کو کیسے گزاریں۔ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ان تمام ٹولز کا استعمال کر کے جو ہم نے اب تک سیکھے ہیں: ویکسین لگوانا اور اس کی بوسٹر خوراک حاصل کرنا، بیمار ہونے یا بیماری کا اندیشہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کروانا اور گھر میں رہنا، ہجوم میں ماسک پہننا، اور اپنا فاصلہ برقرار رکھنا۔

یہاں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ایک ایسے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہماری کمیونٹی میں کووڈ-19 موجود ہے۔

اقدامات اٹھائیں، اپنا خیال رکھیں

Decorative

ویکسین لگوائیں اور اس کی بوسٹر خوراک حاصل کریں

کووڈ-19 ویکسین اور بوسٹرز انفیکشن اور سنگین بیماری کے خلاف اولین دفاع ہیں۔

مزید جانیے۔

Decorative

جانیے کہ کب ٹیسٹ کروانا ہے

اگر آپ بیمارمحسوس کرتے ہیں، کسی اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں، یا آپ کو کووڈ-19 کا عارضہ لاحق ہوا ہے، تو ٹیسٹ کرواکر کووڈ-19 پھیلنے کے خطرے کو کم کریں۔

مزید جانیے۔

Decorative

ماسک پہنیں

یہ بات ثابت شدہ ہے کہ ماسک پہننا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کم کرتا ہے اور بعض ماحول میں ابھی بھی اسے پہننا ضروری ہے۔

مزید جانیے۔

 

اگر آپ ابھی کووڈ-19 کا شکار ہیں

تازہ ترین رہنما اصول چیک کریں

گھر میں اور دوسروں سے دور رہیں، اور علیحدگی کے تازہ ترین رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

مزید جانیے۔

علاج کروائیں

اپنے علاج کے اختیارات دریافت کرنے کے لیے اپنے نگہداشت صحت کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

مزید جانیے۔

صحت یاب ہونے کے لیے معاونت حاصل کریں

کووڈ-19 سے صحت یابی کے دوران کھانے اور ادویات کی ترسیل، بچوں کی دیکھ بھال اور دیگر خدمات حاصل کریں۔

مزید جانیے۔

طویل کووڈ

کووڈ-19 کے شکار افراد میں ایسی علامات پائی جا سکتی ہیں جو انفیکشن کے بعد ہفتوں سے لے کر سالوں تک جاری رہتی ہیں۔ کووڈ-19 انفیکشن کی روک تھام کے ذریعے طویل کووڈ کی روک تھام کریں۔

مزید جانیے۔

اضافی معلومات

کووڈ-19 کی علامات، نشانیاں اور روک تھام

کووڈ-19 کی بنیادی علامات درج ذیل ہیں:

  • کھانسی، سانس کی کمی یا سانس لینے میں دشواری، بخار، سردی لگنا، پٹھوں میں درد، گلے کی سوزش، حال ہی میں ذائقے یا سونگھنے کی حس چلی جانا۔ دیگر کم عام علامات میں متلی، قے، یا اسہال شامل ہیں۔
  • اگر آپ کو کووڈ-19 کی درجہ ذیل ہنگامی انتباہی علامات نظر آئیں تو 911 پر کال کریں۔
    • سانس لینے میں دشواری
    • سینے میں مسلسل درد یا دباؤ
    • اچانک الجھن میں مبتلا ہونا
    • جاگنے کے قابل نہ ہونا یا جاگتے رہنا
    • جلد کی رنگت کے مطابق جلد، ہونٹوں یا ناخنوں کی اندرونی سطح کا ہلکا زرد، سرمئی یا نیلا پڑ جانا۔
  • کن طبقات کو خطرہ لاحق ہے؟
    • بزرگ افراد، دائمی طبی کیفیات میں مبتلا ہر عمر کے افراد اور حاملہ خواتین کو کووڈ-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

میں اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کر سکتا ہوں؟

  • اہل ہونے پر ویکسین لگوائیں اور اس کی بوسٹر خوراک حاصل کریں۔
  • اگر آپ بیمار ہیں تو گھر پر رہیں۔
  • پرہجوم عوامی مقامات پر جاتے وقت ماسک پہنیں اور دوسروں سے چھ فٹ (دو میٹر) کا فاصلہ رکھیں۔
  • پرہجوم اور کم ہوادار جگہوں سے دور رہیں۔
  • اپنے ہاتھ کثرت سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔
  • کھانسی اور چھینک کے وقت اپنی منہ کو اپنی کہنی یا ٹشو کے ساتھ ڈھانپیں۔
  • اپنے چہرے، منہ، ناک یا آنکھوں کو ہاتھ نہ لگائیں۔
  • اپنے گھر میں سطحوں کو صاف کریں۔
  • اگر آپ کو کووڈ-19 کی علامات کا سامنا ہے تو اپنے نگہداشت صحت کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
زیادہ محفوظ طریقے سے دکانوں اور عوامی مقامات پر جائیں

گھر سے نکلنے سے پہلے اور نکلنے کے بعد اور گھر سے باہر رہتے ہوئے آپ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کی خاطر کئی باتیں مدنظر رکھ سکتے ہیں۔

نکلنے سے پہلے:

  • اگر آپ بیمار ہیں تو جہاں تک ممکن ہو کسی دکان یا دوسری عوامی جگہ پر نہ جائیں۔ اپنے خاندان کے کسی فرد یا دوست کو اپنے لیے اشیاء لے کر آنے کو کہیں۔
  • اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر اشیاء کو آن لائن آرڈر کرنے پر غور کریں تاکہ انہیں آپ کے گھر پہنچایا جا سکے۔
  • اگر ممکن ہو تو کم رش کے اوقات کے دوران اسٹور جانے پر غور کریں۔
  • گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں۔

گھر کے اندر پرہجوم جگہوں میں رہتے ہوئے:

  • ایسا ماسک پہنیں جو آپ کی ناک اور منہ ڈھانپ لے۔
  • چیک آؤٹ لائن سمیت اپنے اور دوسروں کے درمیان کم از کم چھ فٹ (دو میٹر) کا فاصلہ رکھیں۔
  • کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنا منہ اور ناک ڈھانپ لیں۔
  • اپنے چہرے کو ہاتھ نہ لگائیں۔
  • اگر آپ خریداری کے لیے گھر سے نکلے ہوئے ہیں تو اپنے ریڑھی کے ہینڈل یا خریداری کی ٹوکری کو صاف کرنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر یا جراثیم کش وائپس کا استعمال کریں۔

گھر واپس آتے وقت:

  • چہرے کو ڈھانپنے والے کپڑے کو دھو کر محفوظ طریقے سے محفوظ کریں۔ قابل ضیاع ماسک پھینک دیں۔
  • اپنے ہاتھ دھوئیں۔
  • خوراک کے حفاظتی طور طریقوں کو استعمال میں لائیں۔ کھانے کی اشیاء پر سینیٹائزر کا استعمال نہ کریں۔ پھلوں اور سبزیوں کو معمول کے مطابق دھوئیں۔
حمل، بچے اور کووڈ-19

حمل کے دوران آپ کو کن باتوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہئیں

  • حاملہ یا حال ہی میں حاملہ ہونے والی خواتین کو غیر حاملہ خواتین کی نسبت کووڈ-19 سے شدید بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
  • وہ خواتین جو حمل کے دوران کووڈ-19 سے متاثر ہوتے ہیں انہیں قبل از وقت وضع حمل (37 ہفتوں سے پہلے بچے کو جنم دینا) اور مردہ پیدائش کے زیادہ خطرے کا سامنا بھی ہوتا ہے اور انہیں حمل کی دیگر پیچیدگیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
  • حاملہ یا حال ہی میں حاملہ ہونے والی خواتین اور جن لوگوں سے وہ رابطے میں ہوتیں ہیں انہیں کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے بچانے کے لیے یہ اقدامات کرنے چاہئیں:
    • ویکسین لگوائیں اور اپنی بوسٹر خوراک حاصل کریں-
    • ماسک پہنیں۔
    • دوسروں سے چھ فٹ کے فاصلے پر رہیں اور پرہجوم اور کم ہوادار جگہوں سے خود کو دور رکھیں۔
    • دوسرے لوگوں میں بیماری کو پھیلانے سے بچنے کے لیے ٹیسٹ کروائیں۔
    • بار بار اپنے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی اور چھینک کے دوران اپنے منہ اور ناک کو اپنی کہنی یا ٹشو سے ڈھانپیں۔
    • اپنا گھر باقاعدگی سے صاف اور جراثیم سے پاک کریں۔
    • اپنی صحت کی روزانہ جانچ کریں۔
    • اگر انہیں اپنے حمل کے بارے میں کسی قسم کے تحفظات ہیں، اگر انہیں کوئی بیماری لاحق ہو جاتی ہے یا اگر انہیں کووڈ-19 لاحق ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے تو ان کے نگہداشت صحت کے فراہم کنندہ سے فوری رابطہ کریں۔

حمل اور کووڈ-19 ویکسین

  • کووڈ-19 کی حفاظتی ویکسین لگوانے کی تجویز ان خواتین کو دی جاتی ہے جو حاملہ ہیں، دودھ پلا رہی ہیں، حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں یا مستقبل میں ان کے حاملہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
  • حمل کے دوران کووڈ-19 کی حفاظتی ویکسین لگوانے کے تحفظ اور افادیت کے شواہد بڑھ رہے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے فوائد حمل کے دوران ویکسینیشن کے کسی بھی معلوم یا ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔
  • حاملہ خواتین کو موزوں وقت پر کووڈ-19 ویکسین کی بوسٹر خوراک ملنی چاہیے۔
  • کووڈ-19 کی ویکسینز کووڈ-19 انفیکشن کا سبب نہیں بنتی ہیں حتی کہ حاملہ خواتین یا ان کے بچوں میں بھی۔
  • فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کووڈ-19 ویکسین سمیت کوئی بھی ویکسین خواتین یا مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
  • کیا آپ حاملہ ہیں اور آپ کے ذہین میں کووڈ-19 ویکسین سے متعلق مزید کوئی سوالات ہیں؟ اپنے طبی معالج سے بات کریں یا MotherToBaby سے رابطہ کریں جن کے ماہرین فون یا چیٹ کے ذریعے آپ کے سوالات کے جواب دینے کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ مفت، خفیہ سروس پیر تا جمعہ صبح 8 تا شام 5 بجے دستیاب ہے۔ لائیو چیٹ (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبان میں) کے لئے MotherToBaby پر جائیں یا ای میل بھیجیں، یا 6847-626-866-1 پر کال کریں (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے)۔

اگر نوزائیدہ بچے کووڈ-19 کا شکار ہو جاتے ہیں تو ان کی دیکھ بھال کیسے کریں

  • حمل کے دوران کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والی اکثر خواتین کے نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے وقت کووڈ-19 نہیں ہوتا ہے۔
  • جن نوزائیدہ بچوں کے کووڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا ان میں سے اکثر میں معتدل یا کوئی علامات نہیں تھیں اور وہ صحت یاب ہو گئے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ نوزائیدہ بچوں کو کووڈ-19 سے شدید بیماری لاحق ہوئی۔
  • اگر آپ کووڈ-19 کی وجہ سے علیحدگی میں ہیں اور آپ نے بچے کو جنم دیا ہے، تو آپ اپنی علیحدگی کی مدت ختم ہونے تک درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
    • اپنے آپ کو ان لوگوں سے الگ کرنے کے لیے گھر پر رہیں جو آپ کے ساتھ نہیں رہتے ہیں۔
    • گھر کے دیگر ایسے افراد سے علیحدگی اختیار کریں (دور رہیں) جنہیں انفیکشن نہ ہو، اور پر ہجوم جگہوں پر ماسک پہنیں۔
    • اپنے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کے لیے ایک ایسا صحت مند نگہداشت صحت کا فراہم کنندہ تلاش کریں جو مکمل طور ویکسین شدہ ہو اور سنگین بیماری کے زیادہ خطرے میں مبتلا نہ ہو۔ اگر ممکن ہو تو پمپ وغیرہ کے ذریعے اپنا دودھ نکالیں تاکہ دوسرا نگہداشت کا فراہم کنندہ بچے کو دودھ پلا سکے۔ اگر آپ فارمولا والا دودھ دیتے ہیں، تو صحت مند نگہداشت کے فراہم کنندہ سے اسے تیار کرنے کو کہیں۔
    • اگر آپ کو علیحدگی کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہو، تو بچے کو دودھ پلاتے یا گود میں اٹھاتے ہوئے ماسک پہننے سمیت مجوزہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
    • اپنے نوزائیدہ بچے میں کووڈ-19 کی علامات کی نگرانی کریں۔
  • موجودہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ماں کے چھاتی کے دودھ سے شیر خوار بچوں میں وائرس منتقل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ حالیہ مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسینیشن کروانے والی خواتین چھاتی کے دودھ کے ذریعے اپنے بچے میں حفاظتی اینٹی باڈیز منتقل کرتی ہیں۔ اگر آپ کووڈ-19 کا شکار ہیں اور آپ چھاتی کا دودھ پلاتی یا پلانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو:
    • نرسنگ سے پہلے یا نرسنگ کے وقت اپنے ہاتھ دھوئیں۔
    • نرسنک یا دودھ پلانے کے دوران اور جب بھی آپ اپنے بچے سے چھ فٹ (دو میٹر) کے فاصلے کے اندر ہوں تو ماسک پہنیں۔

Perinatal Support Washington وارم لائن تمام نئے اور متوقع والدین یا ان کے پیاروں کے لیے دستیاب ہے، جب بھی انہیں ذہنی صحت کی معلومات اور مدد کی ضرورت ہو۔ Perinatal Support Washington وارم لائن کو 7763-404-888-1 پر کال کریں یا Perinatal Support ویب سائٹ (صرف انگریزی) پر جائیں۔ پیغام بھیجیں یا warmline@perinatalsupport.org پر ای میل کریں۔

مدد حاصل کرنا ضروری ہے۔ وارم لائن پر ملائی ہوئی کال (صرف انگریزی اور ہسپانوی زبان میں) پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 4:30 بجے تک موصول ہوتی ہے۔ براہ کرم شام کے وقت اور اختتام ہفتہ کے ایام میں پیغام بھیجیں اور کوئی 12-1 گھنٹوں کے اندر آپ کی کال کا جواب دے گا۔ سپورٹ لائن کا عملہ سماجی کارکنان، لائسنس یافتہ معالجین، یا ایسے والدین پر مشتمل ہوتا ہے جو بعد از پیدائش افسردگی یا اضطراب کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں

Washington Listens: اگر آپ کو کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کے متعلق کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو Washington Listens کو 0211-681-833-1 پر کال کریں۔ پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک اور اختتام ہفتہ کے ایام کے دوران صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بات کرنے کے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی موجود ہوتا ہے۔ TTY اور زبان تک رسائی کی خدمات دستیاب ہیں۔ مزید معلومات ہمارے ذہنی صحت اور جذباتی فلاح و بہبود کے صفحہ پر (صرف انگریزی زبان میں) دستیاب ہیں۔

  • حالیہ وبائی صورتحال اور اضافی تجاویز کے بارے میں قابل اعتماد میڈیا آؤٹ لیٹس، مقامی اور صحت عامہ کی ایجنسیوں اور صحت عامہ کی ویب سائٹس سے تازہ ترین معلومات کے ساتھ اچھی طرح سے باخبر رہیں۔
  • فون نمبر، ویب سائٹس، اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کمیونٹی وسائل کی ایک فہرست بنائیں۔ آپ سکول، ڈاکٹر، صحت عامہ کی تنظیمیں، سماجی خدمات، ذہنی صحت کے کمیونٹی مراکز اور ہاٹ لائنز شامل کر سکتے ہیں۔
  • فون یا آن لائن خدمات کے ذریعے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
  • صحت کی بنیادی اشیاء (جیسے صابن، الکوحل والے ہینڈ سینیٹائزر، ٹشوز، تھرمامیٹر، بخار کم کرنے والی ادویات، اور کووڈ-19 کی گھریلو ٹیسٹنگ کٹس) اپنے پاس رکھیں۔
  • اپنی اور اپنے خاندان کے ارکان کی جانب سے باقاعدگی سے لی جانے والی ادویات رکھنے کی کوشش کریں۔

آپ کے خاندان کے نوجوان ارکان کے لیے معاونت

  • اپنے دوستوں اور خاندان سے فون، متن، ای میل یا سوشل میڈیا کے ذریعے بات کرتے ہوئے ان کی معاونت حاصل کرنے اور رابطہ جاری رکھنے کی کوشش کریں۔
  • اگر یہ خبر آپ کے بچوں کو پریشان کرتی ہے، تو وقفہ کرنا نہ بھولیں۔ انٹرنیٹ یا دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی کسی بھی قسم کی معلومات کی واضاحت کے لیے ان سے بات کریں۔
  • بچوں کو سوالات پوچھنے کی ترغیب دے کر اور موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں ان کی مدد کر کے ان کی معاونت پر توجہ دیں۔
  • اپنے احساسات کے بارے میں بات کریں اور ان کو تسلیم کریں۔
  • ڈرائنگ یا دیگر سرگرمیوں کے ذریعے انہیں اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں ان کی مدد کریں۔
  • آرام فراہم کریں اور معمول سے نسبتاً کچھ زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔