Care Connect Washington

کیا آپ یا آپ کی فیملی کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں؟ آپ Care Connect واشنگٹن کو 0336-453-833-1 پر کال کر کے اپنی کمیونٹی کے مقامی کیئر کوآرڈینیٹر کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ کیئر کوآرڈینیٹر وقت نکال کر آپ کی ضروریات کو سمجھے گا اور پھر آپ اور آپ کی فیملی کو دستیاب وسائل، جیسا کہ رہائش، ہیلتھ انشورنس، چائلڈ کیئر، خوراک کے امدادی پروگرامز اور دیگر اقسام کی خدمات سے منسلک ہونے میں مدد دے گا۔ علاقے کے لحاظ سے خدمات مختلف ہوں گی۔

Care Connect واشنگٹن عالمی وبا کے آغاز میں بنایا گیا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد کووڈ-19 میں مبتلا افراد کو خوراک اور دیگر معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گھر پر علیحدگی اختیار کر سکیں۔ اب یہ پروگرام ایسے افراد کی طویل مدتی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے رہا ہے جو کووڈ-19 سے متاثر ہوئے تھے۔ مثال کے طور پر، کچھ افراد کووڈ-19 کے طویل مدتی ضمنی اثرات کا تجربہ کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ افراد بیمار رہے ہوں اور ان کی ملازمت چلی گئی ہو اور انہیں اپنے قدموں پر دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد کی ضرورت ہو۔ Care Connect واشنگٹن مدد کر سکتا ہے۔ 

Care Connect واشنگٹن Department of Health (محکمۂ صحت)، آٹھ علاقائی ہبز اور ریاست بھر کی کمیونٹیز میں 100 سے زائد مقامی کیئر کوآرڈینیٹرز کے درمیان شراکت داری ہے۔ Care Connect کا نظام لوگوں کو استحکام اور بہتر صحت کے حصول میں مدد دے کر کمیونٹیز کو مضبوط کرتا ہے۔ مقامی کیئر کوآرڈینیٹر اس شخص کے ساتھ کام کرتے ہوئے اسے بےروزگاری کے وظائف، سبسڈی کے ساتھ رہائش یا چائلڈ کیئر، خوراک کے امدادی پروگرامز جیسا کہ Supplemental Nutrition Assistance Program (SNAP، اضافی غذائیت میں معاونت کا پروگرام) یا Special Supplemental Nutrition Program for Women, Infants, and Children (WIC، خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی اضافی غذائیت کا پروگرام)، Apple Health، اور مزید کی درخواست دینے میں مدد دیتا ہے۔ Care Connect افراد کی ترجیحی زبان میں ان کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ 

Care Connect regions map with services in these counties: Grays Harbor, Mason, Thurston, Pacific, Wahkiakum, Lewis, Cowlitz, Clark, Skamania, Clickitat, Yakima, Benton, Franklin, Adams, Lincoln, Ferry, Stevens, Pend Oreille, Spokane, King, Pierce, Snohomish, Skagit, Whatcom

 

کون سی خدمات دستیاب ہیں؟

کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے ریاست کے تمام حصوں میں خدمات دستیاب ہیں۔ 

مشرقی علاقہ 

ایڈمز، فیری، لنکن، پینڈ اوریال، سپوکین اور اسٹیونز کاؤنٹیز میں Better Health Together (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔ 

کنگ کاؤنٹی 

کنگ کاؤنٹی میں HealthierHere (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔ 

شمال مرکزی علاقہ

چیلان، ڈگلس، گرانٹ اور اوکانوگن کاؤنٹیز میں Action Health Partners (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

شمالی علاقہ

آئلینڈ، سان جوان، سکاگت اور واٹ کام کاؤنٹیز میں North Sound Accountable Community of Health (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

شمال مغربی علاقہ

کلالام، جیفرسن اور کٹسیپ کاؤنٹیز میں WithinReach (صرف انگریزی میں) کیئر کوآرڈینیشن کی خدمات فراہم کرتا ہے

جنوب مرکزی علاقہ

کٹیٹاس، والا والا، وٹمین، کولمبیا، گارفیلڈ، ایسوٹن، یاکیما، بینٹن اور فرینکلن کاؤنٹیز میں Greater Health Now (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

جنوب مغربی علاقہ

کلارک، کلکیٹیٹ اور سکیمینیا کاؤنٹیز میں Southwest Washington Accountable Community of Health (SWACH) (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

مغربی علاقہ

کاؤلٹز، واہکیاکم، پیسیفک، گریز ہاربر، میسن، تھرسٹن اور لیوس کاؤنٹیز میں کاسکیڈ پیسفک ایکشن الائنس کا Community CarePort (صرف انگریزی میں) Care Connect واشنگٹن ہب کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

عمومی سوالات

کیا Care Connect واشنگٹن کی خدمات میرے لئے دستیاب ہیں؟

اگر آپ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں تو آپ خدمات کے اہل ہیں۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو ابھی کووڈ-19 کے باعث بیمار ہیں یا جنہیں ماضی میں کووڈ-19 ہوا تھا۔

1-833-453-0336 پر کال کریں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

ایک مقامی کیئر کوآرڈینیٹر آپ کی ضروریات کو سمجھنے اور آپ کو وسائل اور خدمات سے منسلک ہونے میں مدد دینے کے لئے آپ سے رابطہ کرے گا۔

کس قسم کی مدد کی توقع رکھی جا سکتی ہے؟

آپ کا مقامی کیئر کوآرڈینیٹر وقت نکال کر آپ کو اور آپ کی ضروریات کو سمجھے گا۔ پھر وہ آپ کے لئے دستیاب مقامی وسائل کی شناخت کرے گا، جن میں نگہداشت صحت، سبسڈی کے ساتھ رہائش، چائلڈ کیئر، بےروزگاری کے وظائف، خوراک کی امداد اور مزید شامل ہیں۔ علاقے کے لحاظ سے خدمات مختلف ہوں گی۔ Care Connect واشنگٹن آپ کی ترجیحی زبان میں آپ کو درکار معلومات فراہم کرے گا۔ Care Connect کی خدمات مفت دستیاب ہیں۔ 

مجھے مدد ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟

آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر حوالہ ملنے کے بعد ایک دن کے اندر اندر مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

آپ میری معلومات کو کیسے محفوظ رکھیں گے؟

آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر کال سنٹر سے آپ کے بارے میں ملنے والی معلومات کی تصدیق کرے گا اور آپ کی ضروریات کے متعلق پوچھے گا۔ آپ کی جانب سے کیئر کوآرڈینیٹر کو دی جانے والی تمام معلومات خفیہ رہیں گی۔ کیئر کوآرڈینیشن کی خدمات فراہم کرنے والے ملازمین اور Department of Health (محکمۂ صحت) ان معلومات کو آپ کے لئے ضروری لازمی خدمات کی شناخت کے لئے استعمال کریں گے۔ وہ ذاتی یا نجی طبی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے۔

Care Connect regions map with services in these counties: Grays Harbor, Mason, Thurston, Pacific, Wahkiakum, Lewis, Cowlitz, Clark, Skamania, Clickitat, Yakima, Benton, Franklin, Adams, Lincoln, Ferry, Stevens, Pend Oreille, Spokane, King, Pierce, Snohomish, Skagit, Whatcom
اس کی قیمت کیا ہو گی؟

اس خدمت کے لئے آپ سے کوئی قیمت نہیں لی جائے گی۔ Care Connect Washington کو ریاست واشنگٹن میں کووڈ-19 پر ردعمل میں معاونت کے لئے وفاقی فنڈ موصول ہوئے ہیں۔

مجھے مدد ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟

آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر حوالہ ملنے کے بعد ایک دن کے اندر اندر مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔

کیا معاونت وصول کرتے ہوئے مجھے علیحدگی یا قرنطینہ جاری رکھنا ہو گا؟

جی ہاں۔ ہمارے ہمسایوں، دوستوں، فیملی، رفقاء کار میں کووڈ-19 پھیلنے سے روکنے اور ہماری کمیونٹیز میں وسیع پیمانے پر منفی اثرات گھٹانے کے لئے علیحدگی اور قرنطینہ اہم ضروریات ہیں۔ اگر علیحدگی یا قرنطینہ کی مدت ختم ہونے کے بعد آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر جاری طبی و سماجی ضروریات میں معاونت کے لئے آپ کو طویل مدتی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔

علیحدگی اور قرنطینہ میں کیا فرق ہے؟

علیحدگی: اگر آپ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، علامات (صرف انگریزی میں) موجود ہیں یا ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا مرض پھیلانے سے بچاؤ کے لئے علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • گھر پر رہیں اور گھرانے کے ارکان سمیت دوسروں سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو علیحدہ کمرے میں رہیں اور علیحدہ باتھ روم استعمال کریں۔
  • اگر کچھ مواقع پر آپ کا دوسروں کے گرد موجود رہنا ضروری ہو تو اچھی فٹنگ والا ماسک (صرف انگریزی میں) پہنیں۔
  • ملازمت پر، اسکول یا عوامی مقامات پر نہ جائیں۔ عوامی ذرائع نقل و حمل، مشترکہ سواریاں یا ٹیکسی استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔
  • طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے علاوہ گھر پر رہیں
  • اس متعلق Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) (صرف انگریزی میں) اور Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) (صرف انگریزی میں) کی تازہ ترین رہنمائی (صرف انگریزی میں) پر عمل کریں کہ آپ کی علیحدگی کی مدت کتنی ہونی چاہیے۔

قرنطینہ: اگر آپ کا کووڈ-19 سے سامنا ہوا لیکن آپ میں علامات (صرف انگریزی میں) موجود نہیں تو آپ کی ویکسینیشن کی حیثیت کی بنیاد پر آپ کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس طرح آپ کو مرض کا علم ہونے سے پہلے وائرس پھیلنے سے گریز ہو سکے گا۔

اس متعلق CDC (صرف انگریزی میں) اور DOH (صرف انگریزی میں) کی تازہ ترین رہنمائی (صرف انگریزی میں) پر عمل کریں کہ آپ کی علیحدگی کی مدت کتنی ہونی چاہیے۔

اگر میری کووڈ-19 علامات بدتر ہو جائیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر علامات بدتر ہو جائیں تو تیزی سے طبی مدد حاصل کریں۔ اگر کوئی درج ذیل میں سے کوئی علامات ظاہر کرے تو فوراً ہنگامی طبی امداد حاصل کریں:

  • سانس لینے میں دشواری
  • مستقل درد یا چھاتی پر دباؤ
  • نیا تذبذب
  • جاگنے یا جاگتے رہنے کے قابل نہ ہونا
  • ہونٹ یا چہرہ نیلا پڑ جانا

٭یہ فہرست مکمل نہیں ہے۔ دیگر شدید یا تشویشناک علامات کے لئے براہ کرم اپنے طبی معالج کو کال کریں۔

اگر آپ کو طبی ہنگامی صورتحال درپیش ہو اور 911 کو کال کرنے کی ضرورت ہو تو ڈسپیچر کو بتائیں کہ آپ کو کووڈ-19 ہے یا ہو سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ہنگامی طبی خدمات کے آنے سے پہلے چہرہ ڈھک لیں۔

مجھے کتنے عرصے تک Care Connect Washington کی خدمات مل سکتی ہیں؟

آپ کا علاقائی کیئر کوآرڈینیٹر 21 دن تک آپ کی معاونت کرے گا۔ چند حالات میں آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کی جاری طبی و سماجی ضروریات میں معاونت کے لئے آپ کو طویل مدتی خدمات سے منسلک کروا سکتا ہے۔

Care Connect Washington کا طریقہ کار کیا ہے؟

Care Connect Washington کو ریاست کی معاونت حاصل ہے اور یہ مقامی بنیادوں پر مربوط نگہداشت کا طریقہ کار ہے۔

Washington State Department of Health علاقائی مربوط نگہداشت کے ردعمل کا انتظام کرتا ہے، بھرتیوں اور تربیت میں معاونت کرتا ہے، ریاستی اور مقامی وسائل کو یکجا کرتا ہے، اور جمع کردہ وسائل، جیسا کہ فنڈنگ اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا انتظام کرتے ہوئے بہترین نتائج پیدا کرتا ہے۔

انفرادی علاقہ جات مدد کی فراہمی اور لوگوں کو مقامی وسائل سے منسلک کرنے کے لئے کمیونٹی پر مبنی افرادی قوت شناخت اور استعمال کرتے ہیں تاکہ کامیاب علیحدگی اور قرنطینہ میں معاونت کی جا سکے۔ ضروری اشیاء اور خدمات کی فراہمی کے لئے علاقہ جات مقامی تاجروں کے ساتھ کام کرتے ہیں، جس سے مقامی معاشی بحالی میں مدد ہوتی ہے۔

کیئر کوآرڈینیٹرز کو ہر شخص کی منفرد طبی و سماجی ضروریات کا تجزیہ، مدد اور پیروی کرنے اور کووڈ کیئر ایکشن پلان بنانے کے لئے تفویض کیا جاتا ہے۔ جب ممکن ہو تو پروگرام افراد کو ان کی ترجیحی زبان میں وسائل سے منسلک کرتا ہے اور اس عمل کے دوران ان کی پیروی کرتا ہے تاکہ ان کی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

آپ میری معلومات کو کیسے محفوظ رکھیں گے؟

آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن سے ملنے والی معلومات کی تصدیق کرے گا اور آپ کی ضروریات کے بارے میں پوچھے گا۔ آپ کی جانب سے کیئر کوآرڈینیٹر کو دی جانے والی تمام معلومات خفیہ رہیں گی۔ کیئر کوآرڈینیشن کی خدمات فراہم کرنے والے ملازمین اور Department of Health اس معلومات کو آپ کے لئے ضروری لازمی خدمات کی شناخت کے لئے استعمال کریں گے۔ وہ ذاتی یا نجی طبی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے۔

Care Connect Washington کووڈ-19 کا پھیلاؤ کیسے روکتا ہے؟

لازمی سماجی و طبی ضروریات کی تکمیل کے لئے مدد وصول کرنے والے افراد کا گھر پر علیحدگی اور قرنطینہ کامیابی سے مکمل کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ کووڈ-19 کے مثبت ٹیسٹ کے حامل افراد یا مثبت ٹیسٹ کے حامل کسی شخص سے رابطے میں آنے والے افراد کی گھر پر علیحدگی یا قرنطینہ یقینی بنانے سے Care Connect Washington کووڈ-19 کا پھیلاؤ گھٹا سکتا ہے اور معاشی بحالی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ چونکہ سسٹم ایسی طبی و سماجی ضروریات رکھنے والے افراد پر مرکوز ہے جو انہیں کووڈ-19 کا آسان ترین شکار بناتی ہیں، یہ صحت کی مرکزی عدم مساوات کو حل کرنے میں کارآمد ہو سکتا ہے اور غیر متناسب طور پر کووڈ-19 سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کی مدد کر سکتا ہے۔

اگر میں کسی ایسے شخص کو جانتا/جانتی ہوں جسے Care Connect Washington کی مدد کی ضرورت ہے تو میں کس سے رابطہ کروں؟

اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی گھر پر فعال علیحدگی یا قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مدد کی ضرورت ہے تو ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں۔

ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن: 1-800-525-0127 ڈائل کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔

  • پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے
  • صبح 6 تا شام بجے، منگل تا اتوار اور منائی جانے والی تعطیلات
کیا Care Connect Washington واشنگٹن میں رویہ جاتی صحت کی خدمات شامل ہیں؟

جی ہاں! آپ کا کیئر کوآرڈینیٹر آپ کو کمیونٹی میں رویہ جاتی صحت کی خدمات کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔

کیا Tribal Nations (قبائلی اقوام) کے ارکان کے لئے مربوط نگہداشت کی معاون خدمات دستیاب ہیں؟

جی ہاں۔ مزید جاننے کے لئے COVID19.CareCoordination@doh.wa.gov پر ای میل کریں یا 564-999-1565 پر کال کریں۔

کیا ترجمے کی خدمات دستیاب ہیں؟

جی ہاں۔ جب آپ ریاستی کووڈ-19 معلوماتی ہاٹ لائن کو 1-800-525-0127 پر کال کریں گے اور # دبائیں گے تو زبان کی معاونت دستیاب ہو گی۔

جب آپ کا کسی کیئر کوآرڈینیٹر سے رابطہ ہو جائے گا تو Care Connect Washington آپ کے لئے ضروری معلومات آپ کی ترجیحی زبان میں فراہم کرے گا۔

وسائل

وسائل اور تجاویز کا ویب صفحہ: چہرہ ڈھانپنے کے کپڑے، قرنطینہ، فیملیز کی دیکھ بھال، کووڈ-19 سے سامنا، علامات اور دیگر کے متعلق معلومات حاصل کریں۔ آپ اپنی ترجیحی زبان کے لئے مواد کو ترتیب دے سکتے ہیں۔