- کووڈ-19 ٹیسٹ کہاں سے کروایا جا سکتا ہے؟
-
براہ مہربانی درج ذیل اختیارات پر غور کریں:
- جب تک سپلائی موجود ہے، ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ (انگریزی میں) سے مفت ٹیسٹنگ کٹ آرڈر کریں یا
1-800-525-0127 پر کال کریں اور زبان کی معاونت حاصل کرنے کے لئے # دبائیں۔ ایک گھرانے کے لئے ایک آرڈر تک محدود رہیں۔ - COVIDTests.gov (انگریزی میں) پر موجود وفاقی پروگرام سے مفت ٹیسٹ کٹ آرڈر کریں۔ ایک گھرانے کے لئے ایک آرڈر تک محدود رہیں۔
- مقامی دکانداروں اور فارمیسیز سے گھر پر کیا جانے والا ٹیسٹ خریدیں۔
- اگر آپ کے پاس ہیلتھ انشورنس ہے تو اکثر انشورر آپ کے پلان کے ہر شخص کے لئے فی مہینہ 8 تک گھر پر کیے گئے ٹیسٹوں کی رقم ادا کریں گے۔ مزید معلومات یہاں (انگریزی میں) پڑھیں۔
- اپنے نزدیک موجود ٹیسٹ کروانے کے مقام (انگریزی میں) سے ٹیسٹ کروائیں۔
اگر آپ کو اپنے نزدیک ٹیسٹ کروانے کا مقام تلاش کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنے مقامی محکمۂ صحت یا ڈسٹرکٹ (انگریزی میں) سے بات کریں۔ آپ 1-800-525-0127 پر بھی کال کر سکتے ہیں اور # دبا سکتے ہیں۔ جب وہ فون اٹھائیں تو ترجمے کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنی زبان کا نام لیں۔
- جب تک سپلائی موجود ہے، ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ (انگریزی میں) سے مفت ٹیسٹنگ کٹ آرڈر کریں یا
- مجھے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں / ویب سائٹ میری زبان میں دستیاب نہیں۔ میں WA میں مفت کٹ کیسے آرڈر کروں؟
-
براہ مہربانی 0127-525-800-1 پر کال کریں، پھر # دبائیں۔ زبان کا تعاون دستیاب ہے۔ کال سنٹر آپ کی جانب سے WA اور وفاقی آن لائن پورٹلز کے ذریعے آرڈر کر سکتا ہے۔
- مجھے مفت ٹیسٹ کب موصول ہوں گے؟
-
پروگرام (Say YES! COVID Test (ہاں کہیں! کووڈ ٹیسٹ) یا Federal Program (وفاقی پروگرام)) کے ذریعے درخواست کردہ ٹیسٹ عموماً آرڈر کے 1-2 ہفتوں کے درمیان ترسیل کر دیے جائیں گے۔
- ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ٹیسٹ دستیاب نہیں ہیں۔ یہ کب دستیاب ہوں گے؟
-
بدقسمتی سے ہم نہیں بتا سکتے کہ عین کس تاریخ پر ٹیسٹ دوبارہ دستیاب ہوں گے کیوں کہ تاخیر کی وجہ قومی سپلائی چین کی طلب ہے۔ براہ مہربانی sayyescovidhometest.org (انگریزی میں) پر باقاعدگی سے دوبارہ چیک کریں۔ آپ کے صبر کے لئے شکریہ!
اگر آپ کو اس سے پہلے ٹیسٹ کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی سوال 'کووڈ-19 ٹیسٹ کہاں سے کروایا جا سکتا ہے؟' کے نیچے درج آپشن استعمال کریں۔
- ٹیسٹ کروانے کے تمام مجوزہ اختیارات پر عمل کرنے کے بعد بھی مجھے کہیں سے ٹیسٹ نہیں مل رہا۔ اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھے کووڈ-19 ہے تو میں کیا کروں؟
-
ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو کووڈ-19 ٹیسٹ تلاش کرنے میں مشکل ہو رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ فی الحال ملک بھر میں سپلائی محدود ہے۔
اگر آپ کووڈ-19 کی علامات محسوس کر رہے ہیں یا آپ کا کووڈ-19 سے سامنا ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ آپ متاثر ہوئے ہیں تو ہم درج ذیل کی تجویز دیتے ہیں:
- کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا کرنا چاہیے میں درج رہنمائی پر عمل کریں۔
- اگر آپ علیحدگی اختیار نہیں کر سکتے تو آپ کو درج ذیل کام کرنے چاہئیں:
- اپنے گھر کے باہر کسی بھی وقت دیگر افراد کے نزدیک ہونے پر ایسا ماسک پہنیں جو آپ کی ناک اور منہ اچھی طرح ڈھانپ لے (ترجیحی طور پر اگر ممکن ہو تو KN95، KF-94 یا 3 تہوں والا سرجیکل ماسک)۔
- دیگر افراد سے کم از کم 6 فٹ/2 میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھیں۔
- اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں۔
- ہجوم اور بڑے مجمعموں سے گریز کریں۔
- کسے ٹیسٹ کروانا چاہیے؟
-
Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) کی تجویز ہے کہ کووڈ-19 کی علامات محسوس کرنے والا ہر شخص ٹیسٹ کروائے۔
DOH ممکنہ طور پر سامنا کرنے والے افراد، جیسا کہ کیسوں کے قریبی روابط یا وبا کی صورتحال میں سامنا کرنے والے افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی تجویز دیتا ہے۔
- اگر میرا ٹیسٹ مثبت آئے تو کیا ہو گا؟
-
Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) اور DOH کی تازہ ترین رہنمائی پر عمل کریں اور گھر پر اور دوسروں سے دور علیحدگی اختیار کریں۔ تمام قریبی روابط کو قرنطینہ اختیار کرنا چاہیے۔
- ہر وہ شخص جسے مشتبہ یا مصدقہ کووڈ-19 ہو، اسے چاہیے کہ کم از کم پورے 5 دن (علامات کا پہلا دن یا علامات ظاہر نہ کرنے والے شخص کے مثبت وائرل ٹیسٹ کی تاریخ کو دن 0 تصور کیا جاتا ہے) تک گھر پر رہے اور لوگوں سے علیحدگی اختیار کرے۔ اسے اضافی 5 دن تک گھر پر اور عوامی مقامات پر دوسروں کے گرد ماسک پہننا چاہیے۔
- اگر کسی فرد کو ٹیسٹ تک رسائی حاصل ہے اور ٹیسٹ کروانا چاہتا ہے تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ 5 دن کی علیحدگی کی مدت کے اختتام پر اینٹی جن ٹیسٹ استعمال کیا جائے۔ ٹیسٹ کا نمونہ صرف اس صورت میں لیں کہ بخار کم کرنے کی دوا لیے بغیر 24 گھنٹوں تک آپ کو بخار نہ ہو اور آپ کی دیگر علامات میں بہتری آئی ہو (ممکن ہے کہ ذائقے یا بو کی حس کا خاتمہ صحت یابی کے کئی ہفتوں یا مہینوں بعد تک برقرار رہے اور اس کی وجہ سے علیحدگی کے خاتمے میں تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں۔
- اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو آپ کو 10 دن تک علیحدگی جاری رکھنی چاہیے۔
- اگر آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئے تو آپ علیحدگی ختم کر سکتے ہیں لیکن 10 دن تک گھر پر اور عوامی مقامات پر دوسروں کے گرد اچھی فٹنگ والا ماسک پہننا جاری رکھیں۔
گھر پر کیے جانے والے کووڈ-19 ٹیسٹ کے مثبت نتیجے کی اطلاع دینے اور نگہداشت کی خدمات کے حصول کے لئے براہ مہربانی ریاست واشنگٹن کی کووڈ ہاٹ لائن کو 0127-525-800-1 پر کال کریں۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔
اگر آپ کے اسمارٹ فون میں پہلے سے WA Notify (WA اطلاع) ڈاؤنلوڈ یا فعال ہے تو آپ اس ٹول کو استعمال کر کے بھی مثبت ٹیسٹ کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: اگر ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہیے.