اپنے گھر پر کیے گئے ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی باآسانی اطلاع دیں
دکان سے ٹیسٹ کٹ خرید کر مثبت نتیجہ حاصل کرنے والے افراد کو چاہیے کہ ریاستی کووڈ-19 ہاٹ لائن 0127-525-800-1 پر کال کریں اور 7 دبائیں۔ جب وہ فون اٹھائیں تو ترجمے کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنی زبان کا نام لیں۔ یہ ہاٹ لائن پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے اور منگل تا اتوار (اور منائی گئی تعطیلات پر) صبح 6 تا شام 6 بجے دستیاب ہے۔
ٹیسٹ کیوں کروایا جائے
ٹیسٹ کروانے سے جانیں بچتی ہیں۔ ٹیسٹ کروانے سے لوگ وقت پر احتیاطی تدابیر کر سکتے ہیں، جیسا کہ قرنطینہ اختیار کرنا، تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے؛ علامات ظاہر نہ کرنے والے متاثرہ افراد بھی وائرس پھیلا سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کروانے سے صحت عامہ کے افسران کو وبا کی شناخت کرنے اور ردعمل دینے، اور وائرس کے نئے متغیرات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ٹیسٹ کروانا عام سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد دینے والا اہم جز ہے۔
University of Washington اور Department of Health (DOH، محکمۂ صحت) کے محققین کو معلوم ہوا کہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروانے اور WA Notify (WA اطلاع) کے ذریعے تعاقب کرنے سے دسمبر 2020 سے مارچ 2021 کے درمیان ممکنہ طور پر تقریباً 6,000 کیسوں کا انسداد ہوا۔
کب ٹیسٹ کروایا جائے
اگر آپ میں کووڈ-19 کی علامات موجود ہیں یا آپ کسی ایسے شخص سے قریبی رابطے میں رہے ہیں جو کووڈ-19 میں مبتلا ہو سکتا ہے تو ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ میں علامات ظاہر ہوں یا مشتبہ سامنے کے 3 سے 5 دن بعد علامات نہ ہونے کی صورت میں بھی آپ کو فوراً ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
کہاں سے ٹیسٹ کروایا جائے
ریاست واشنگٹن Department of Health کی ویب سائٹ پر ہر کاؤنٹی میں ٹیسٹنگ کے مقامات کی ڈائریکٹری اوقات کار اور تقاضوں سمیت دستیاب ہے۔ ٹیسٹنگ کے مقامات کے متعلق اضافی معلومات کے لئے 1-1-2 پر کال کریں۔ گھر پر آسان طریقے سے ٹیسٹ کرنے کے لئے دکان سے ملنے والی ٹیسٹ کٹس بھی آرڈر پر اور فارمیسیوں پر دستیاب ہیں۔
میرے نزدیک ٹیسٹ کروانے کا مقام تلاش کریں (انگریزی میں)
ٹیسٹوں کی اقسام
فی الحال دستیاب ٹیسٹوں میں تیز اینٹی جن ٹیسٹس، مالیکیولر ٹیسٹس (لیب پر مبنی اور پوائنٹ آف کیئر دونوں)، اور کچھ گھر پر کیے جانے والے ذاتی ٹیسٹس شامل ہیں۔ ہر مخصوص ٹیسٹ کی رسد اس کی طلب اور صنعت کار کی گنجائش پر منحصر ہے۔
- کووڈ-19 ٹیسٹس: میرے لئے اس کا کیا مطلب ہے؟ (انگریزی میں)
قیمت
کاؤنٹی یا ریاست کی معاونت وصول کرنے والے ٹیسٹ کروانے کے مقامات پر کوئی جیب سے ادا کیے جانے والے اخراجات نہیں ہیں۔ خاص کر علامات محسوس کرنے والے افراد کے اکثر ٹیسٹوں کا بل انشورنس کو بھیجا جا سکتا ہے یا Department of Health اس کی سبسڈی دے سکتا ہے۔ ڈائریکٹری میں فیس لینے والے ٹیسٹ کروانے کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انشورنس اور ریاستی معاونت حاصل کرنے والے پروگرامز میں اکثر سفری ٹیسٹوں کا احاطہ نہیں کیا جاتا۔
ٹیسٹنگ کیسے کی جاتی ہے
اکثر ٹیسٹ ناک میں روئی کا ٹکڑا ڈال کر کیے جاتے ہیں۔ کچھ ٹیسٹ لعاب لے کر کیے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات ٹیسٹ کروانے کے متعلق عمومی سوالات کا صفحہ پر دستیاب ہیں۔
فالو اپ
اگر آپ میں علامات موجود ہیں تو ہر ممکن حد تک گھر پر رہیں۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے تو (DOH / Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) کی رہنما ہدایات کے مطابق) قرنطینہ اختیار کریں اور Care Connect کے ذریعے مدد حاصل کریں۔