اگر آپ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے کچھ اقدامات لے سکتے ہیں۔
اگر ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہیے
گھر پر اور دیگر لوگوں سے دور رہیں۔Centers for Disease Control and Prevention (CDC، مراکز برائے امراض پر قابو اور انسداد) اور Washington State Department of Health (DOH، محکمۂ صحت برائے ریاست واشنگٹن) کی تازہ ترین علیحدگی کی ہدایات (صرف انگریزی) پر عمل کریں۔ اگر علیحدگی اختیار کرنے کے دوران آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ Care Connect Washington سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
- خود کو اپنے گھر کے دیگر افراد سے علیحدہ کر لیں۔ اگر ممکن ہو تو اپنے ساتھ رہنے والے افراد سے دور الگ کمرے میں رہیں اور الگ باتھ روم استعمال کریں۔
اپنی علامات پر نظر رکھیں۔ اگر آپ کی علامات بدتر ہو جائیں یا آپ میں نئی علامات ظاہر ہوں اور آپ کو پریشانی ہونے لگے تو اپنے طبی معالج سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کووڈ-19 کی درج ذیل ہنگامی انتباہی علامات محسوس کریں تو 1-1-9 کو کال کریں:
- سانس لینے میں دشواری
- سینے میں مسلسل درد یا دباؤ
- اچانک تذبذب
- ردعمل نہ دے پانا
- جلد کی رنگت کے مطابق جلد، ہونٹوں یا ناخنوں کی اندرونی سطح کا زرد، سرمئی یا نیلا پڑ جانا۔
اگر آپ کے لئے گھر پر بھی دوسروں کے نزدیک رہنا ضروری ہو تو ایسا ماسک پہنیں جو آپ کی ناک اور منہ ڈھانپ لے۔ آپ کے گھر کے دیگر افراد کو بھی ماسک پہننے چاہئیں۔
- اگر ممکن ہو تو KN95 یا 3 تہوں والا سرجیکل ماسک استعمال کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا ماسک پوری طرح فٹ ہو اور کوئی خلا نہ ہو۔ فٹنگ بہتر بنانے کے لئے جس جگہ کانوں میں ڈالنے والا حصہ چہرے سے ملتا ہے، وہاں گرہ لگا لیں۔ آپ خلا سے بچنے کے لئے دو ماسک بھی پہن سکتے ہیں۔ ماسک بہتر طریقے سے فٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو دیکھیں (انگریزی میں)۔
دوسروں کو پھیلاؤ کی اطلاع دیں۔ اپنے قریبی رابطوں (انگریزی میں) سے رابطہ کریں اور انہیں بتائیں کہ ان کا کووڈ-19 سے ممکنہ سامنا ہوا ہے۔ متاثرہ شخص علامات ظاہر کرنے سے پہلے بھی کووڈ-19 پھیلا سکتا ہے۔ جب آپ اپنے قریبی رابطوں کو اطلاع دیں گے تو وہ ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور ضرورت ہونے پر قرنطینہ یا علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی جا سکے۔
- اگر آپ نے گھر پر ٹیسٹ کیا ہے تو واشنگٹن کووڈ-19 کی ہاٹ لائن کو 1–800–525–0127 پر اپنے مثبت نتیجے سے اطلاع دیں۔ اس سے رابطوں کا سراغ لگانے کی کوششوں (صرف انگریزی) میں مدد ملتی ہے اور ہماری کمیونٹیز میں مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاتا ہے۔ یہ فون لائن پیر کی صبح 6 تا رات 10 بجے اور منگل تا اتوار (اور منائی جانے والی تعطیلات پر) صبح 6 تا شام 6 بجے کھلی ہے۔ زبان کی معاونت دستیاب ہے۔
- اگر آپ نے گھر پر ٹیسٹ کیا ہے تو WA Notify (WA اطلاع) کے ذریعے تصدیقی کوڈ کی درخواست کریں تاکہ ممکنہ طور پر سامنا کرنے والے دیگر WA Notify صارفین کو اطلاع دی جا سکے۔
طبی مشورے کے لئے اگر آپ کا طبی معالج موجود ہو تو اپنے طبی معالج سے رابطہ کریں یا مقامی طبی کلینک سے بات کریں۔ وہ آپ کو صحت یابی کے دوران آرام دہ رہنے کی مزید تجاویز دے سکتے ہیں۔ وہ آپ کو شدید بیماری کی ان علامات کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں جن پر نظر رکھنی چاہیے، تاکہ ضرورت ہونے پر آپ اضافی نگہداشت وصول کر سکیں۔
ہر ممکن حد تک اپنی جگہ میں ہوا کا بہاؤ رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو کھڑکیاں کھول دیں، اپنے تھرمواسٹیٹ کا پنکھا تیز چلا دیں، HVAC فلٹر تبدیل کریں یا HEPA ایئر پیوریفائر استعمال کریں۔
خواہ آپ کووڈ-19 سے صحت یاب ہو چکے ہوں اور اپنی علیحدگی ختم کر سکتے ہوں، تب بھی اپنا اور دوسروں کا تحفظ جاری رکھنا اہم ہے۔ ایسا کرنے کے لئے آپ کووڈ-19 ویکسین اور بوسٹر لگوا سکتے ہیں، عوامی مقامات پر ماسک پہن سکتے ہیں، بڑے مجمعموں سے گریز کر سکتے ہیں اور اپنے اسمارٹ فون میں WA Notify کو فعال کر سکتے ہیں۔